یوکرین جنگ میں فرنٹ لائن پر تقریباً دو سال کی فوجی خدمات کے بعد، الینا کے شوہر نئے موبلائزیشن قانون کے بارے میں "ناراض” ہیں۔
یوکرین کی پارلیمنٹ نے مہینوں کی بحثوں اور تقریباً 4,300 نظرثانی کے بعد جمعرات کو اس قانون کو منظورکر لیا۔
علینہ نے کہا کہ اس کے شوہر، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، اوراس کے بہنوئی سروس کی حد ختم کرنے سے پریشان ہیں۔ ا س سے پہلے والے قانون کے پہلے ورژن میں 36 ماہ کی سروس کے بعد ڈیموبلائزیشن کا تصوردیا گیا تھا۔
سروس کی حد کے خاتمے اور پچھلے سال کی جوابی کارروائی کی ناکامی اور مغربی فوجی امداد میں مہینوں کی تاخیر کے ساتھ – وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی خدمات صرف ان کی معذوری یا موت کے ساتھ ختم ہو سکتی ہیں۔
دو بچوں کے ساتھ کیف میں رہنے والی علینا نے ایک ٹی وہی نمائندے اکو بتایا، "حکومت نے ان کی تذلیل کی اور وہ ناراض ہیں۔”
"وہ لافانی نہیں ہیں۔ وہ اپنے بچوں کو گھر پر ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں،‘‘ اس نے کہا۔
ڈیموبلائزیشن کی سہولت کو یوکرین کے اعلیٰ حکام کی درخواست پر ختم کر دیا گیا تھا جنہوں نے فرنٹ لائنز پر خاص طور پر مشرقی یوکرین میں فوجیوں کی شدید کمی کا حوالہ دیا۔
جوائنٹ فورسز کے کمانڈر یوری سوڈول نے بدھ کو قانون سازوں سے کہا کہ "دشمن کی تعداد ہم سے سات سے دس گنا زیادہ ہے۔”
لیکن صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ردعمل اور مظاہروں کے خوف سے باضابطہ طور پر موبلائزیشن کا اعلان نہیں کیا اور قانون پر
توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دی۔
یہ قانون 450 رکنی پارلیمنٹ میں 283 ووٹوں کے ساتھ منظور کیا گیا، زیادہ تر اس لیے کہ ‘سرونٹ آف دی پیپل’، زیلنسکی کی پارٹی جو ورخونا رادا پر غلبہ رکھتی ہے، نے اس کی حمایت کی۔
قانون فرنٹ لائن سروس اور خاندانوں کے لیے موت کی صورت میں ادائیگی میں اضافہ پیش کرتاہے، لیکن زیلنسکی کے سیاسی حریف سروس کی حدوں کو ختم کرنے پر تنقید کررہے ہیں۔
سابق صدر پیٹرو پوروشینکو کے ارد گرد مرکوز ایک پارٹی یورپی یکجہتی کے قانون سازولادیمیر آرائیف نے لکھا، ’’بہت کچھ ہے جو قانون کو بغیر کسی محرک کے ایک سزا بنادیتا ہے۔‘‘ "حکومت نے سرحدوں کے محافظوں کے ساتھ ہیروز کے بجائے انہیں ایک استعمال کی چیز سمجھتے ہوئے یہ قانون لکھا ہے۔”
قانون کو منظور کیے جانے کے چند گھنٹے بعد، پارلیمنٹ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فرنٹ لائنز پر سروس مینوں کو ڈیموبلائزیشن اور روٹیشن سے متعلق ایک اضافی بل تیار کرے۔
سروس کی حدود کو ختم کرنے سے متوقع طور پر تجربہ کار فوجی مشتعل ہوئے – خاص طور پر جنہوں نے 2014 میں اپنی سروس شروع کی، جب ماسکو نے جنوب مشرقی یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی حمایت کی اور انہیں دو علیحدگی پسند "عوامی جمہوریہ” بنانے میں مدد کی۔
"جان بوجھ کر اور رضاکارانہ طور پر، میں اپنے ہی ملک کے شہریوں کے سب سے پسماندہ طبقے کا حصہ بن جاؤں گا،” آرٹیم اوسیپین، جو ماہر نفسیات سے سروس مین بنے، نے فیس بک پر لکھا۔
” کیا مجھے ہمیشہ خدمت گزار رہنا ہے؟ کیا میری زندگی اتنی معمولی ہو گئی ہے؟ کیا چیز ہے جودوسرے لوگوں کی زندگیوں کو میری نسبت زیادہ معنی خیز اور کم قربانی کے لائق بناتی ہے؟ اس نے تلخی سے پوچھا۔
نوجوان سروس مین بھی نئے قانون کو پریشان کن محسوس کرتے ہیں۔
2022 میں روس کے یوکرین پر مکمل حملے شروع ہونے کے فوراً بعد، تاراس نے تین سال کی فوجی سروس کے لیے سائن اپ کیا۔
"یہ ایک نوکری کی طرح ہونا چاہئے تھا – تین سال اندر اور پھر فوج سےباہر،” چشمہ پہنے ہوئے 23 سالہ تاراس نے اپنے دھوپ سے سنولائے ہوئے چہرے کے ساتھ خلیجی چینل الجزیرہ کو بتایا۔
"لگتا ہے میں روس کے خلاف فتح تک نوکری کرتا رہوں گا”، تاراس نے سخت مسکراہٹ کے ساتھ کہا۔
سروس مینوں کے خاندانوں کے لیے، ڈیموبلائزیشن کے بارے میں صورتحال غیر یقینی ، پر افسردہ اور مایوس کن ہے۔
"آپ کو مرنے تک جنگ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کی سروس کب ختم ہوتی ہے،” مشرقی قصبے کراماتورک میں تعینات ایک فوجی کی اہلیہ نے الجزیرہ کو بتایا۔
اس کے شوہر نے 2015 میں فوج میں شمولیت اختیار کی لیکن زخموں کی وجہ سے چلنے میں دشوار ی محسوس کرنے کے بعد اپنی ڈیوٹی کی نوعیت بدل کر وہ رضا کارانہ کام کرنے لگا۔
وہ 2022 میں دوبارہ سروس پر چلا گیا اور نصف درجن دماغی امراض میں مبتلا ہونے، بینائی اور ہاضمے کے مسائل کے ساتھ اور ہسپتالوں میں ہفتوں گزارنے کے بعد اب بھی فرنٹ لائن پر ہے۔
"وہ آخری آدمی کے کھڑے ہونے تک وہاں رہیں گے۔ حقیقی معنوںمیں، آخری آدمی، "اس کی بیوی نے کہا.
سروس کی حدود کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ممکنہ بھرتیوں کو بھی روکتی ہے۔
فروری 2022 میں شروع ہونے والے بھرپورپیمانے پر حملے کے چند گھنٹوں کے اندر، رضاکاروں سے بھرتی دفاتر بھر گئےتھے۔ خاص طور پر مشرقی اور وسطی علاقوں میں، اور کچھ کو اندراج کے لیے یوکرین کے مغرب میں بھی جانا پڑا۔
لیکن افسروں اور سپلائرز کی بدعنوانی کے درمیان خندقوں اور فوجی بیرکوں میں شدید نقصانات اور خوفناک حالات کی خبروں کے بعد عام جوش و خروش مدھم ہو گیا۔
موبلائزیشن کا قانون کاغذ پر مبنی فرسودہ نظام کی بجائے ایک الیکٹرانک رجسٹری بنانے کا تصور کرتا ہے جو بدعنوانی کو جنم دیتا ہے۔
پچھلے دو سالوں میں، پولیس اور تفتیش کاروں نے درجنوں بھرتی کرنے والے اہلکاروں کی گرفتاریوں کی اطلاع دی ہے۔
کچھ نے لاکھوں ڈالر کی نقد رقم جمع کی اور یوکرین اور یورپ میں مہنگی جائیداد خریدی۔
لڑنے کی عمر کے ہر آدمی کے پاس ذاتی طور پر یا الیکٹرانک رجسٹری کے ذریعے اندراج کرنے کے لیے 60 دن ہوں گے، اور جو لوگ ایسا نہیں کرتے انہیں دھوکہ باز سمجھا جائے گا۔
مردوں کو ہر وقت اپنے اندراج کے کاغذات اپنے پاس رکھنے ہوں گے۔
"دشمن مضبوط ہے، اس کے پاس کافی وسائل ہیں، کافی لوگ ہیں، اور اگر آپ کہہ سکیں تو ان کی پوزیشن زیادہ بہتر ہے”، جنوبی کھیرسن کے علاقے میں تعینات ایک فوجی نے مذکورہ ٹی وی چینل کو بتایا۔
"ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو بہتر تربیت یافتہ ہوں، جو سمجھتے ہوں کہ وہ کیا کر رہے ہیں، وہ کس چیز کے لیے سائن اپ کر رہے ہیں،” انہوں نے کہا۔
جبری بھرتی پہلے ہی پورے یوکرین میں ایک لعنت بن چکی ہے۔
بہت سے دیہی علاقوں میں، لڑنے کی عمر کے زیادہ تر مردوں کوجنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے، جبکہ شہری مراکز میں ممکنہ فوجی بھرتی اہلکاروں اور پولیس افسران کے گشت کی وجہ سے عوامی مقامات پر، بھرتی کے قابل لوگ، ظاہر ہونے یا عوامی نقل و حمل کا استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
کچھ مردوں سے زور دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی ذاتی تفصیلات کو واضح کرنے کے لیے بھرتی کے دفاتر میں جائیں – لیکن کبھی بھی اپنے شہری لباس میں باہر نہ آئیں۔
شمالی کیف میں ہسپتال کی کینٹین میں کام کرنے والی ٹیٹیانا بوزکو نےٹی وی چینل کو بتایا کہ "میں جانتی ہوں کہ پانچ لڑکے بھرتی کے دفتر گئے اور واپس نہیں آئے” کیونکہ انہیں فوراً تربیتی مقامات پر بھیج دیا گیا تھا۔
شفقنا اردو
بدھ، 17 اپریل 2024
نوٹ: شفقنا کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں