شفقنا اردو:انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’چیٹ فلٹرز‘ نامی نئے فیچر کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیچر صارفین کی چیٹ کی مختلف اعتبار سے درجہ بندی کرے گا۔
ایپ میں فلٹر تین ناموں (یعنی آل، ان ریڈ اور گروپس) سے پیش کیے گئے ہیں جو چیٹ لسٹ کے اوپر دیکھے جا سکیں گے۔
ناموں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب آل کا آپشن دبایا جائے گا تو تمام چیٹس سامنے آجائیں گی جبکہ ان ریڈ سے وہ چیٹس جن کے پیغامات پڑھے نہیں گئے اور گروپس آپشن میں وہ گروپ چیٹس اور کمیونیٹیز کے ذیلی گروپس کی چیٹس پڑھی جا سکیں گی۔
بشکریہ: اردو ایکسپریس نیوز