مسلسل سست انٹرنیٹ: پاکستان میں سوشل میڈیا کے استعمالات میں مشکلات جاری

شفقنا اردو: : کیا آپ بھی گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال کے دوران مشکلات کا سامنا کررہے ہیں؟
ملک بھر میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین ان دنوں انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہو جانے کے باعث ویڈیو کال، ڈاؤ ن لوڈ اور پیغام رسانی میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
اس حوالے سے رئیل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk کا بتانا ہے کہ گزشتہ جمعہ سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروس سست ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔
سوشل میڈیا صارفین کو واٹس ایپ انسٹاگرام سست ہونے کی وجہ سے میسج بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں بھی صارفین کو انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات سامنے آئی تھیں جس کی وجہ بتائی گئی تھی کہ حکومت کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مخصوص مواد بلاک کرنے کے لیے نئے فائروال کی تنصیب کی جانچ انٹرنیٹ کی سست روی کا سبب ہے۔
Share This Article

تازه ترین

’اکتوبر‘ اچھی خبر نہیں لاتا
جمہوریت کا جنازہ