سیکورٹی کی مکمل یقین دہانی پر ہی بھارتی ٹیم کو پاکستان جانا چاہیے: ہربھجن سنگھ

شفقنا اردو: چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے پر ہربھجن سنگھ نے رائے تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے تب ہی سفر کرنا چاہیے، اس سے قبل انھوں نے بھارتی ٹیم کے جانے کی مخالفت کر دی تھی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے تاحال اس بابت کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، ہربھجن نے کہا کہ ہمارے نقطہ نظر سے پاکستان جانے میں سیکیورٹی تحفظات رہے ہیں، اگر ہمیں سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی تو ٹیم کو وہاں نہیں جانا چاہیے۔
ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر وہ ہماری ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
Share This Article

تازه ترین

کشمیر میں لوٹس اسٹیم کی کٹائی