حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر نے لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر ایک بیان جاری کیا جس کا متن ذیل میں ہے
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
لبنان کی عوام اس وقت مشکل گھڑی سے گزر رہی ہے۔ ذاتی موا صلات کے آلات کو بطور بم اڑا دینا، خواتین اور بچوں سے بھرے پرامن شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانا ، اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اسرائیل کی بدترین جارحیت کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی بڑی تعداد نہ صرف شہید و زخمی ہوئی بلکہ ایک بڑی تعداد بے گھر ہوئی۔
مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی نے بقہ کے جنوب میں واقع درجنوں آبادیوں بشمول دیہاتوں اور قصبوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا اور لبنان کے مصائب زدہ عوام کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا۔
حضرت آیت اللہ سید علی سیسانی نے اللہ تعالی سے دعا فرمائی کہ لبنان کی مظلوم عوام کی حفاظت فرمائیں اور ان کو ظالموں کی سازشوں اور ان کے شر سے محفوظ رکھے جبکہ صالح شہداء کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں جلد شفائے کاملہ عطا فرمائیں۔
شیعہ مومنین کی اعلی مذہبی اتھارٹی نے جاری وحشیانہ جارحیت کو روکنے اور لبنانی عوام کو اس کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کا مطالبہ کیا اور دنیا بھر کے مومنین سے درخواست کی کہ وہ اپنے مصیبت ذدہ بھائیوں کی ہر ممکن انسانی امداد کریں
اللہ تعالیٰ لبنان اور اس کے شہریوں کو تمام شر اور مک سے محفوظ رکھے۔آمین
ربیع الاول / 1446ھ) 23 ستمبر 2024ء
دفتر حضرت آیت اللہ سیستانی – نجف اشرف