پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں کئی دن سے قبائل کے درمیان جاری جھڑپوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان جھڑپوں کے دوران فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مارٹر گولوں سمیت بھاری اسلحے کا استعمال کیا۔
ضلع کرم میں تعینات ایک سینیئر انتظامی آفیسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’یہ جھگڑا دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازع سے شروع ہوا۔ ان میں سے ایک قبیلہ سنی جبکہ دوسرا شیعہ مسلک سے تعلق رکھتا ہے۔ بعد میں یہ فرقہ وارانہ لڑائی کی شکل اختیار کر گیا۔‘