ڈئربورن، مشی گن: لبنان کے حق میں ریلی اور احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ

ڈیئربورن — مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور لبنان پر اسرائیلی بمباری کے خلاف بدھ کو ڈیئربورن میں سینکڑوں لوگوں نے لبنان اور فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی۔

مشی گن ایونیو پر ہینری فورڈ سینٹینیئل لائبریری کے باہر ویٹرنز پارک وار میموریل پر منعقد ہونے والی اس ریلی میں مقررین نے اسرائیلی فوج کے لبنان میں عام شہریوں پر حملوں کی مذمت کی جن میں اب تک سات سو سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں۔

مقررین نے بائیڈن انتظامیہ، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کمیلا ہیرس کے ساتھ ساتھ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل کی حمایت پر سخت تنقید کی۔

اس تقریب کی قیادت کرنے والے عرب امریکن نیوز کے پبلشر اسامہ سبلانی نے کہا، "بائیڈن، ہیرس اور ٹرمپ – کوئی فرق نہیں ہے۔”

ڈیئربورن میئر عبداللہ حمود نے ڈیموکریٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "آپ صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بڑھانا چاہتے ہیں،” انہوں نے کہا۔ "تو پھر یہ کیوں ہے کہ آپ غزہ سے لے کر بیروت تک ہر صحت کی دیکھ بھال کی سہولت پر بمباری کو سراہتے اور معاف کرتے ہیں؟”

ریلی میں، وین کاؤنٹی کے کمشنر سیم بیدون نے کہا کہ انہوں اپنے 88 سالہ والد سمیت، بیروت میں اپنے خاندان کے ساتھ پہلے دن فون پر بات کی، اور انہیں ان کی جان کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچپن میں 1978 کے اسرائیلی حملے سے گزرا۔ "میں نے F-15 طیاروں کو شہری آبادی کو دہشت زدہ کرتے دیکھا۔ میں یہ سب اچھی طرح جانتا ہوں کہ جنوبی لبنان اور بیروت کے لوگ اس وقت کن حالات سے گزر رہے ہیں۔”

شفقنا اردو
ur.shafaqna.com

Share This Article

تازه ترین