شفقنا اردو: سائنس دانوں نے اب تک کے بنائے گئے تفصیلی انفرا ریڈ نقشے کے حصے کے طور پر لی گئی ملکی وے کی نئی تصاویر جاری کر دیں۔
یہ نقشہ تقریباً دو لاکھ تصاویر سے بنایا گیا ہے جن کو گزشتہ 13 برسوں کے دوران عکس بند کیا گیا اور پرت در پرت تصاویر کو رکھ نقشہ تشکیل دیا گیا۔
یورپین سدرن آبزرویٹری (ای ایس او) کی VISTA ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں ان تصاویر نے سائنس دانوں کو ملکی وے کے اندرونی علاقوں کا مزید درست تھری ڈی منظر پیش کیا ہے۔
یہ خطے پہلے بھاری خلائی غبار کی وجہ سے چھپے ہوئے تھے۔
شائع کی گئی تصاویر ایک وسیع نقشے کے اسنیپ شاٹس ہیں جو ڈیڑھ ارب سے زائد اِجرامِ فلکی رکھتے ہیں۔ یہ تعداد ای ایس او کے 2012 میں شائع کیے گئے نقشے سے تقریباً 10 گُنا زیادہ ہے۔
یہ بڑا ڈیٹا سیٹ 500 ٹیرا بائٹس کے ڈیٹا سے ترتیب دیا گیا ہے جو کہ 8600 مکمل چاندوں کے برابر آسمان کے حصے پر محیط ہے۔