شفقنا اردو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے ساری زندگی ناجائز اسرائیلی ریاست کیخلاف مزاحمت کی، حسن نصر اللہ نے عظیم مقصد کی خاطر اپنی جان قربان کر دی، خدا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت قبول فرمائے۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ مزاحمت جاری رہے گی۔ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران لبنان اور غزہ پر ہونے والے حملوں سے ثابت ہوگیا کہ اقوام متحدہ عملاً ایک ناکارہ ادارہ ہے، اقوام متحدہ عالمی طاقتوں کے مفادات کا تحفظ کرنیوالی بین الاقوامی تنظیم ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں اور افواج کو سوچنا ہوگا کہ وہ اس وقت کہاں اور کس کے ساتھ کھڑے ہیں؟