سائبیریا سے برف میں منجمد ہزاروں سال پرانے گینڈے کی دریافت by TAK 17:20 | ہفتہ ستمبر 28، 2024 17:20 | ہفتہ ستمبر 28، 2024 63 views 63 شفقنا سائنس: سائنسدانوں نے روس کے علاقے سائبیریا سے برف میں منجمد ہزاروں سال پرانے گینڈے کو دریافت کیا ہے جس کا جسم اب بھی صحیح حالت میں ہے۔ یہ گینڈوں کی ایسی نسل سے تعلق رکھتا ہے جو اب معدوم ہوچکی ہے۔ موت کے وقت اس گینڈے کی عمر 4 سال تھی اور صحیح حالت میں منجمد ہونے کے باعث سائنسدانوں کو اس نسل کے گینڈوں کے بارے میں زیادہ جاننے کا موقع ملے گا۔ اس حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج جرنل Doklady Earth Sciences میں شائع ہوئے۔ جو گینڈا سائبیریا کے برفانی خطے سے دستیاب ہوا وہ 32 ہزار سال پہلے منجمد ہوا تھا۔ وولی رینو نامی نسل کے یہ گینڈے مشرقی سائبیریا میں 30 ہزار سال سے زائد عرصے قبل موجود تھے اور یہ اپنے عہد کے چند بڑے جانداروں میں سے ایک تھے۔ موجودہ عہد کے گینڈوں کی طرح وولی رینو کے سر پر بھی 2 سینگ ہوتے تھے مگر وہ بہت بڑے اور بلیڈ کی طرح تیز دھار ہوتے تھے۔ سائبیریاسائیبیریا میں منجمد گینڈاوولی رینو 0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail گزشتہ پوسٹ حسن نصراللہ نے عظیم مقصد کی خاطر اپنی جان قربان کر دی: امیر جماعت اسلامی اگلی پوسٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات یہ بھی پڑھنا مت بھولیں پاک روس تعلقات، ایک نئے موڑ پر 13:47 | بدھ فروری 22، 2023 سائبیریا: مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران... 12:34 | اتوار جون 20، 2021 روسی صدر نے بھی کورونا ویکسین لگوالی 09:08 | جمعرات مارچ 25، 2021 دنیا کے سرد ترین علاقے میں مسافر ٹرین... 08:02 | جمعہ اکتوبر 4، 2019 تبصرہ کریں Cancel Reply میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے. This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page. Δ