اسرائیل کے یمن کے علاقوں راس عیسیٰ اورحدیدہ پر بھی فضائی حملے

شفقنا اردو: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے یمن میں راس عیسیٰ اور حدیدہ کے علاقوں میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ فضائی آپریشن میں لڑاکا طیاروں نے راس عیسیٰ کے علاقوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
بیان میں کہ گیا کہ اسرائیلی فوج نے فضائی حملے میں پاور پلانٹس اور ایک سمندری بندرگاہ کو نشانہ بنایا جو تیل کی درآمد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حوثی انصار اللہ نے تل ابیب ایئرپورٹ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے طیارے کی لینڈنگ کے وقت راکٹ داغا تھا جسے اسرائیلی دفاعی نظام نے تباہ کردیا تھا۔
Share This Article

تازه ترین