شفقنا اردو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ کے مسلمانوں سےاظہار یکجہتی کے لئے 7 اکتوبر کو ملین مارچ کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں سےاظہار یکجہتی کرینگے، غزہ میں جو ہورہا ہے ہم خاموش رہ کر تماشہ نہیں دیکھ سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین، غزہ، لبنان اور یمن میں بمباری کررہا ہے، اسرائیل نے لبنان میں اپنی فوجیں اتارنا شروع کردی ہیں، گزشتہ سال اسرائیل کا انٹیلی جنس نیٹ ورک تباہ ہوگیا تھا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ کے چاروں اطراف اسرائیل موجود ہے، اب تک اسرائیل نے 30 ہزار بچوں اور خواتین کو شہید کیا ہے، استقامت کا مظاہرہ کرنے پر فلسطین کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلم ممالک کو فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا۔