شفقنا اردو: کانپور میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران بھارت نے تیز بیٹنگ کا ایک اور منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔
بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 312 گیندیں کھیل کر 383 رنز بنائے اور بھارتی ٹیم کی کانپور ٹیسٹ میں رنز بنانے کی اوسط 7.36 فی اوور رہی۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے 7 رنز سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے 2005 میں زمبابوے کے خلاف 6.80 کی اوسط سے رنز بنائے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کانپور ٹیسٹ میں ہی بھارتی ٹیم تیز بیٹنگ کا نیا ریکارڈ بناتے ہوئے 3 اوور میں 50 رنز مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی ۔
بنگلا دیش کے خلاف بھارت کے اوپنرز روہت شرما اور جیسوال نے یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر ٹیم کی ففٹی مکمل کی تھی۔