بیروت پر بموں کی بارش / ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا گیا

بیروت: طاقتور دھماکوں نے رات بھر بیروت شہیر کو ہلا کر رکھ دیا۔

اب تک کے شدید ترین اسرائیلی حملوں میں لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ہونے والے بم دھماکوں میں 37 افراد شہید اور 151 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی حصے میں تازہ بمباری کی گئی ہے جس کا ہدف حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے جانشین ہاشم صفی الدین تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لگاتار ہونے والے دھماکوں سے عمارتیں لرز گئیں، تاہم حزب اللہ کی جانب سے اس کارروائی کے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے بیروت میں 15 مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے گئے اور نشانہ بنائے گئے مقامات کا تعلق ’حزب اللہ‘ سے تھا۔ اس تحریری بیان میں فضائی حملوں سے متعلق تصاویر بھی شامل تھیں۔

لبنانی پریس رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی حملہ اس حملے سے کہیں زیادہ بڑا تھا جس میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی گذشتہ ہفتے موت ہوئی تھی۔

لبنانی حکام کے مطابق 17 ستمبر کو حزب اللہ کے مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 1374 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں 104 بچے اور 194 خواتین شامل ہیں۔

شفقنا اردو
ur.shafaqna.com

Share This Article

تازه ترین