شفقنا اردو: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔
بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
بھارتی دفتر خارجہ کے مطابق جے شنکر پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے اعلان پر سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمیں جے شنکر کے دورے کو مثبت لینا چاہیے کیونکہ ایس سی او سمٹ کی اپنی اہمیت ہے۔
پاکستان میں بھی سرکاری ذرائع نے جے شنکر کی پاکستان آمد کی تصدیق کی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔