شفقنا اردو: متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ویمن ورلڈ کپ کے میچ میں انڈیا نے پاکستان چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
اتوار کو دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستانی بلے باز منیبہ علی اور گل فیروزہ نے اننگز کا آغاز کیا تو جلد ہی پاکستان کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب گل فیروزہ بغیر کوئی رن بنائے رینوکا سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہو گئیں۔
سدرہ امین بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکیں اور آٹھ رنز بنا کر دپتی شرما کا نشانہ بنا گئیں۔
منیبہ علی نے 17 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ندا ڈار نے 28 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثنا 13 رنز بنا سکیں جبکہ ڈیانا بیگ کی جگہ ٹیم میں شامل کی جانے والی سیدہ عروبہ شاہ نے 14 رنز بنائے۔
انڈیا کی جانب سے اروندھتی ریڈی نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شریانکا پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔
بین الاقوامی کرکٹ میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہمیشہ سے ہی سنسنی خیز ہوتا ہے اور اس بار بھی اپنے ابتدائی گروپ میچوں میں دونوں فریقوں کی ملی جلی کارکردگی کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے دونوں ٹیمیں برابر ہی ہیں۔