پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اضافہ

شفقنا اردو: حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ اور پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5  روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا اور نئی قیمت  251 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
— فوٹو: وزارت خزانہ
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
Share This Article

تازه ترین