سنگ جانی تین قیدی وینز پر حملہ: پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

شفقنا اردو: اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے 187 ملزمان کو عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا۔
ذرائع نے بتایاکہ سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا اور حملے مں پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ قیدیوں کی وین میں ایم پی اے انور زیب، لیاقت، یاسر قریشی بھی موجود تھے جبکہ پرزن وین میں گرفتار سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکار بھی تھے۔
Share This Article

تازه ترین