شفقنا اردو: موجودہ عہد میں بیشتر افراد کے لیے موبائل فون کے بغیر زندگی گزارنے کا خیال ہی خوفزدہ کر دینے والا ہوتا ہے۔
مگر کیا آپ کچھ گھنٹوں تک پریشان ہوئے بغیر اسمارٹ فون کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں؟
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر چین میں ایک خاتون نے ایک مقابلے کے دوران موبائل فون کو 8 گھنٹوں تک خود سے دور رکھا اور اس دوران انزائٹی کی علامات بھی ظاہر نہیں ہوئیں۔
ایسا کرنے پر اس خاتون نے 10 ہزار یوآن (3 لاکھ 83 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جیت لیے۔
یہ انوکھا مقابلہ جنوب مغربی چینی شہر چونگ چنگ کے شاپنگ سینٹر میں ہوا۔
اس مقابلے میں شرکت کے لیے 100 افراد نے درخواستیں جمع کرائی تھیں جن میں سے 10 کا انتخاب کیا گیا۔
ان سب کو ایک نئے بیڈ (bed) پر موبائل فون کے بغیر 8 گھنٹے گزارنے تھے۔
ان افراد پر پابندی عائد کی گئی تھی کہ مقابلے کے دوران وہ ہر قسم کی الیکٹرونک ڈیوائسز بشمول ٹیبلیٹس اور لیپ ٹاپس کو استعمال نہیں کریں گے۔
ایمرجنسی حالات کے لیے انہیں ایسے پرانے موبائل فون ماڈل استعمال کرنے کی اجازت دی گئی جن سے صرف کالز کرنا ممکن تھی۔