شفقنا اردو: سعودی عرب نے بدھ کو انڈیا اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مسلسل سرحدی فائرنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض نے دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں، مزید بگاڑ سے گریز کریں، اپنے اختلافات کو سفارتی ذرائع سے حل کریں، حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں پر کاربند رہیں اور اپنے عوام اور خطے کی بہتری و امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔