امریکہ کی قائم مقام سفیر کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے 48 گھنٹوں میںدوسری ملاقات

شفقنا اردو: پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعے کو امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات میں کہا کہ ’پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے۔‘
اسلام آباد میں امریکہ کی قائم مقام سفیر کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے 48 گھنٹوں میں یہ دوسری ملاقات تھی۔
پاکستانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’خطے کی خطرناک صورت حال کا تمام تر ذمہ دار انڈیا ہے۔ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ’ملاقات میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اور سرحدوں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور محسن نقوی نے کہا کہ ’سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔‘
وزیر داخلہ محسن نقوی نے انڈیا کی ’ڈورنز دہشت گردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔‘
بیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ انڈیا نے ’تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔‘
پاکستان کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی شب سے اب تک 35 انڈین ڈرونز مار گرائے گئے ہیں تاہم ان اعداد و شمار کے بارے میں انڈیا کی طرف سے کچھ نہیں کہا گیا۔
Share This Article

تازه ترین