آپریشن بنیان مرصوص / پاکستان نے انڈین حملوں کے بعد جوابی کارروائی شروع کر دی ہے

پاکستان کے سرکاری ٹی وی اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  پاکستان نے انڈین حملوں پر جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے جوابی کارروائی کو ’آپریشن بنیان مرصوص کا نام دیا ہے۔‘ اس کارروائی میں پٹھانکوٹ، اودھم پور اور براہموس عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 پاکستانی میڈیا نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر میں کہا ہے کہ اس وقت پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے انڈیا اور پاکستان پر فوری طور پر کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے ہیں۔

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی کی صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔

Share This Article

تازه ترین

’اکتوبر‘ اچھی خبر نہیں لاتا
جمہوریت کا جنازہ