شفقنا اردو: پاکستان اور انڈیا کے اعلیٰ حکام نے ہفتے کی صبح کہا کہ اگر فریق ملک کشیدگی میں اضافہ نہ کرے تو وہ بھی ایسا نہیں کریں گے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستانی وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مقامی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ ’اگر انڈیا یہاں رک جاتا ہے تو ہم بھی یہاں رک جائیں گے۔‘
ادھر انڈین فوج کی ترجمان نے وزارتِ امورِ خارجہ کی پریس کانفرنس کے دوران کہا ’انڈین مسلح افواج ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کرتی ہیں کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہیں کریں گی، بشرطیکہ پاکستانی فوج بھی ایسا کرے۔‘