اسرائیل اور اس کے ہمہ موسمی اتحادی، امریکہ، فلسطینیوں کے لیے ایک متنازعہ نئے امدادی پروگرام کو آگے بڑھا رہے ہیں جسے ’غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن‘ (Gaza Humanitarian Foundation)کہا جاتا ہے، اس اقدام کی وسیع پیمانے پر مذمت اور مخالفت کے باوجود۔
توقع ہے کہ فاؤنڈیشن اس ہفتے محصور انکلیو میں کام شروع کرے گی جہاں اسرائیل نے 2 مارچ سے امداد کی ترسیل پر ایک تباہ کن ناکہ بندی عائد کر رکھی ہے، جس سے لاکھوں لوگوں کو بھوک اور موت کے دہانے پر دھکیل دیا گیا ہے۔
محصور فلسطینیوں کے لیے انسانی امدادکی فراہمی کا راستہ ہموار کرنے کے طریقہ کار کے طور پر پیش کئے گئے اس منصوبے کو اقوام متحدہ نے پہلے ہی مسترد کر دیا ہے اور انسانی حقوق کے گروپوں نے اسے اخلاقی اصولوں پہ سودے بازی اور سیاسی مقاصد کا حامل قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے گزشتہ ہفتے کہا کہ "تقسیم کا یہ خاص منصوبہ ہمارے بنیادی اصولوں کے مطابق نہیں ہے، بشمول غیر جانبداری، ناوابستگی اور آزادی کے، اور ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے۔”
گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے سربراہ ٹام فلیچر نے بھی امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ امدادی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ یہ ضرورت مند شہریوں کی مدد کرنے کی حقیقی کوشش نہیں ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ "یہ مزید تشدد اور نقل مکانی کے لیے ایک خوشنما دھوکہ ہے۔” "یہ ایک مذموم سائیڈ شو ہے۔ ایک جان بوجھ کر خلفشار پیدا کرنے کا منصوبہ۔”
یہاں تک کہ فاؤنڈیشن کے اندر بھی، اس کے خلاف ردعمل ظاہر ہوا ہے۔
جیک ووڈ، جنہوں نے دو ماہ تک GHF کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں، نے اس اقدام کے آغاز سے ایک دن پہلے استعفیٰ دے دیا، اور کہا کہ یہ آپریشن بنیادی انسانی اصولوں "انسانیت، غیر جانبداری، غیر وابستگی اور آزادی” کو برقرار نہیں رکھ سکتا، جسے وہ ترک نہیں کریں گے۔
فاؤنڈیشن کے بورڈ نے ان کی روانگی پر "مایوسی” کا اظہار کیا لیکن اصرار کیا کہ مشن آگے بڑھے گا۔
"ہمارے ٹرک بھرے ہوئے ہیں اور جانے کے لیے تیار ہیں،” اس نے کہا کہ ہفتے کے آخر تک براہ راست امداد کی ترسیل کے ذریعے دس لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں تک پہنچنے کا وعدہ کیا ہے۔
اس کے باوجود امدادی گروہوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کوئی بھی امدادی نظام کامیاب نہیں ہو سکتا۔
اقوام متحدہ کی متعدد ایجنسیوں کے مطابق، 2 مارچ سے اسرائیل نے غزہ میں تمام انسانی خوراک کی امداد روک دی ہے۔
سیٹلائٹ کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ سینکڑوں امدادی ٹرک رفح کراسنگ پر رکے ہوئے ہیں، جو انکلیو تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اسرائیل کے زیر کنٹرول کراسنگ پر، امداد میں یا تو رکاوٹ ڈالی جاتی ہے یا شدید تاخیر ہوتی ہے، اس پر من مانی پابندیاں ہوتی ہیں کہ کھانا کون پہنچا سکتا ہے اور کہاں جا سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن (آئی پی سیUN’s Integrated Food Security Phase Classification ) کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، نصف ملین فلسطینی، یا غزہ میں ہر پانچ میں سے ایک، اب قحط کی سطح کی بھوک کا سامنا کر رہے ہیں۔
محرومی کی یہ سطحیں درحقیقت جان بوجھ کر اسرائیلی پالیسی کا نتیجہ ہیں، جس نے بھوک کو جنگ کے ہتھیار میں تبدیل کر دیا ہے۔
فاؤنڈیشن متنازعہ کیوں ہے؟
غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن ایک امریکی حمایت یافتہ فنڈنگ میکانزم ہے جسے اسرائیل کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے، مبینہ طور پر غزہ میں امداد کے بہاؤ کو مرکزی کنٹرول کے زیراثر لاناہے۔
منصوبے کی تفصیلات کے مطابق، فاؤنڈیشن پورے علاقے میں ‘امدادی مراکز’ کے نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے امریکہ میں مقیم ٹھیکیداروں پر انحصار کرے گی، جو بظاہر زمین پر اسرائیلی افواج کی براہ راست شمولیت کے بغیر کام کر رہے ہیں۔
تاہم، اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ اضافی تحفظ فراہم کرنے کے لیے اسرائیلی فوجیوں کو ان مراکز سے "کچھ فاصلے پر” تعینات کیا جائے گا۔
تقسیم کار ماڈل کا تصور ہے کہ امداد مہینے میں صرف ایک یا دو بار مخصوص جگہوں پر فراہم کی جائے گی، بنیادی طور پر پہلے سے پیک کیے ہوئے کھانوں، حفظان صحت کی کٹس، اور بنیادی طبی سامان کی صورت میں۔
تاہم، حقوق کی تنظیمیں اس منصوبے پر گہرا شکوک و شبہات کا اظہار کرتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے نہیں بلکہ ان پر قابو پانے کے لیے بنایا گیا ہے، قائم شدہ انسانی فریم ورک کو نظر انداز کرتے ہوئے، شفافیت کی کمی، اور بنیادی انسانی اصولوں کو مجروح کرتاہے۔
گزشتہ ہفتے ایک مشترکہ بیان میں، سرکردہ انسانی تنظیموں نے نئے شروع ہونے والے جی ایچ ایف کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک "خطرناک، سیاسی دھوکہ دہی” قرار دیا۔
GHF مکمل طور پر اسرائیلی کوآرڈینیشن پر انحصار کرتا ہے اور اسرائیل کے زیر کنٹرول رسائی پوائنٹس جیسے اشدود کی بندرگاہ اور کریم ابو سالم (کریم شالوم) کراسنگ کا استعمال کرتا ہے۔
یہ ڈھانچہ غزہ تک خوراک، ایندھن اور ادویات جیسی ضروری اشیاء کو روکنے کے لیے ذمہ دار میکانزم کو تقویت دیتا ہے۔
نیز، مرکزی پک اپ پوائنٹس تک امداد کو محدود کرکے، اس منصوبے میں زخمیوں، بوڑھوں اور معذوروں کو شامل نہیں کیا گیا ہے، جو سامان اکٹھا کرنے کے لیے ملبے پر سے گزر کے ذریعے سفر کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
مزید برآں، یہ اقدام مؤثر طریقے سے اسرائیل کو جوابدہی سے بچاتا ہے اور یہ بہانہ کرتا ہے کہ مسئلہ امدادی انفراسٹرکچر کی عدم موجودگی ہے، نہ یہ کہ اسرائیل فوجی قبضے کے تحت آبادی کوامداد سے روک رہا ہے، بمباری کر رہا ہے اور بھوک سے مر نے دے رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں واضح کرنا چاہیے: غزہ میں انسانی ہمدردی کی رسائی میں سب سے بڑی رکاوٹ نا اہلی یا بدعنوانی نہیں ہے، یہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے امداد کی دانستہ پابندی ہے، امداد کی پابندی کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔”
ناکام ہونے کے لیے بنایا گیا نظام؟
خدشہ ہے کہ اقوام متحدہ کے نظام سے باہر متوازی ڈھانچے بنا کر امریکہ اور اس کے اتحادی محاصرے کو ختم کیے بغیر غزہ میں ایک نیا
سیاسی نظم قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لیکن جیسا کہ انسانی ہمدردی کے گروپوں نے بارہا خبردار کیا ہے، جب تک غزہ اسرائیلی ناکہ بندی میں ہے کوئی امدادی نظام کام نہیں کر سکتا۔
ٹرک آزادانہ حرکت نہیں کر سکتے۔ مزدور مارے جا رہے ہیں۔ گوداموں پر بمباری کی جا رہی ہے۔ امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ مسئلہ ہم آہنگی کا نہیں ہے۔ یہ جان بوجھ کر پیدا کی گئی محرومی ہے۔
شفقنا اردو
ہفتہ، یکم جون 2025
نوٹ: شفقنا کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں