امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشیں اور طوفان: 27 افراد ہلاک

شفقنا اردو: امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب نے تباہی مچادی اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی۔
امریکی حکام نے بتایا کہ شدید بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آئی جس سے گھروں، سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا۔
مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا، مکانات اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی، ہنگامی حالت نافذ
ٹیکساس میں سیلاب کے باعث تباہی کے مناظر—فوٹو: امریکی میڈیا
سب سے زیادہ نقصان ٹیکساس کے مشرقی علاقے میں ہوا جہاں کئی مقامات پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔ ریاست کے گورنر نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مدد طلب کرلی۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی، ہنگامی حالت نافذ
دریائے گواڈالوپ میں پانی کی سطح میں اضافہ—فوٹو: امریکی میڈیا 
 ٹیکساس میں سیلاب نے معمولات زندگی درہم برہم کردی، کئی علاقوں میں سڑکوں کی بندش اور بجلی کی معطلی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سیلاب کے باعث آج یوم آزادی کی تقریبات منسوخ کردی گئیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی، ہنگامی حالت نافذ
متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاجارہا ہے—امریکی میڈیا
حکام نے آئندہ چند دنوں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔ ریسکیو اداروں نے خبردار کیا کہ مزید بارشوں کے باعث صورت حال خراب بگڑ سکتی ہے۔
ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لاپتا افراد کی تلاش کےلیے ہیلی کاپٹر کی مدد لی جارہی ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی، ہنگامی حالت نافذ
ہیلی کاپٹر لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف— فوٹو: امریکی میڈیا
دریا کنارے لگے سمر کیمپ میں شریک تقریباً 20 سے 25 لڑکیاں لاپتا ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں سے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سیکڑوں افراد کو نکالا گیا۔
امریکی صدر کا سیلاب کے باعث جانی نقصان پر اظہار افسوس
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیلاب کے باعث جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے وحشت ناک اور حیران کن قرار دے دیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ٹیکساس کے گورنر کے ساتھ مل کر کام رہے ہیں اور ہماری انتظامیہ ریاستی اور مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
امریکی صدر نے سیکرٹری برائے ہوم لینڈ سکیورٹی کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا حکم دیا تاکہ امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جاسکے۔
Share This Article

تازه ترین