شفقنا اردو: بین الاقوامی لیبر تنظیم آئی ایل او (ILO) نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کو 30 فیصد کم تنخواہ دی جاتی ہے۔
لیبر تنظیم آئی ایل او نے اپنی 2025 کی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستان میں خواتین کو 25 فیصد کم یومیہ اُجرت اور 30 فیصد کم ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی معیار کے اعتبار سے بھی پاکستان میں صنفی اُجرت کا یہ فرق بہت زیادہ ہے۔
تنظیم نے بتایا کہ پاکستان کی ورک فورس میں خواتین کا حصہ صرف 13.5 فیصد ہے جو کہ جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔