شفقنا اردو: عام طور پر لوگ قرض لیتے ہیں تو اسے واپس کرنا ہی بھول جاتے ہیں لیکن حال ہی میں چینی شہری نے اس وقت ایمانداری کی مثال قائم کردی جب اس نے بیوی کی مدد سے سابقہ محبوبہ سے لیا گیا قرض 24 سال بعد واپس کرنے کا ارادہ کیا۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لی نامی شخص نے میڈیا کا سہارا لیا اور عوامی خدمات کرنے والے ایک پروگرام میں آکر سابقہ محبوبہ ‘ما’ کو ڈھونڈنے کی کوشش کی تاکہ اس کا قرض واپس کرسکے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پیسے 10000 یوان تھے جو پاکستانی تقریباً 4 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
لی اور ما کی ملاقات 1991 میں ہوئی جب دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے، بعدازاں 2001 میں لی کو اپنا بزنس شروع کرنے کے لیے کچھ پیسوں کی ضرورت پڑی جس پر ما نے اسے قرض دیا۔
لی کے پاس سے ما کا فون نمبر کھوگیا جس کے بعد اس نے ٹیلی ویژن کا سہارا لیا البتہ تاحال وہ ما کو نہیں ڈھونڈ سکے ہیں۔