گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہت زیادہ کارآمد فیچر متعارف by TAK 15:20 | منگل نومبر 4، 2025 15:20 | منگل نومبر 4، 2025 55 views 55 شفقنا سائنس: کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کرنے والے اب ویب براؤزرز میں موجود آٹو فل فیچر کے عادی ہوچکے ہیں۔ اس فیچر سے وہ مختلف سروسز میں اپنے نام، پاس ورڈز، رہائشی پتے اور کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ یاد رکھے بغیر درج کرسکتے ہیں۔ اب گوگل کروم میں آٹو فل فیچر کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے enhanced آٹو فل فیچر میں صارفین اپنے پاسپورٹس، ڈرائیور لائسنس اور گاڑی کی لائسنس پلیٹ نمبر کی تفصیلات بھی شامل کرسکیں گے۔ گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ بائی ڈیفالٹ یہ فیچر ڈس ایبل ہوگا اور صارف کو خود اسے ٹرن آن کرنا ہوگا۔ اس فیچر کو ٹرن آن کرنے کے لیے گوگل کروم سیٹنگز میں جاکر آٹو فل اینڈ پاس ورڈز آپشن کو اوپن کریں اور وہاں enhanced آٹو فل کو ٹرن آن کر دیں۔ گوگل نے بتایا کہ کروم اب پیچیدہ فارمز اور مختلف فارمیٹنگ ضروریات کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکے گا۔ enhanced آٹو فل فیچر تمام زبانوں میں دستیاب ہوگا اور آنے والے مہینوں میں اس میں مزید ڈیٹا آپشنز کا اضافہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کروم گوگل کا بہت اہم حصہ ہے اور دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے جس کا مارکیٹ شیئر 73 فیصد ہے۔ اس میں نئے فیچرز کا اضافہ اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ صارفین دیگر ویب براؤزرز کا رخ نہ کریں۔ کریڈت کارڈزگوگل کرومگوگل کروم آٹو فل فیچر 0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail گزشتہ پوسٹ بار بار آنے والی تباہی: موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے مہلک سیلابوں کو کس طرح مزید تباہ کن بنا رہی ہے/احمد مغل اگلی پوسٹ ٹرمپ کا دھچکا: مسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب یہ بھی پڑھنا مت بھولیں سمارٹ فونز سے اب زلزلے کا قبل از... 16:07 | ہفتہ جولائی 19، 2025 گوگل کروم آئی فون صارفین کے لیے اہم... 16:39 | اتوار اگست 27، 2023 گوگل کروم کے 2 نئے فیچرز جو آپ... 07:39 | بدھ فروری 22، 2023 گوگل کروم ویب براؤزر کو فوری طور پر... 06:10 | بدھ ستمبر 7، 2022 گوگل کروم میں نئے فیچر’’جرنیز‘‘ کا اضافہ 07:24 | ہفتہ مارچ 26، 2022 کیا آپ گوگل کروم کے نئے فیچر کے... 12:00 | جمعرات فروری 10، 2022 گوگل کروم نے 8 سال بعد "لوگو” تبدیل... 09:20 | منگل فروری 8، 2022 گوگل کروم نے ایڈٹ کرنے اور اسکرین شاٹ... 14:58 | ہفتہ نومبر 13، 2021 گوگل کروم میں اولمپکس کے لیے چھپی دلچسپ... 09:40 | اتوار جولائی 25، 2021 گوگل کا نیا ‘کوئیک ڈیلیٹ’ فیچر متعارف 13:05 | منگل جولائی 13، 2021 تبصرہ کریں Cancel Reply میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے. Δ