Top Posts
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف...
یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں...
بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ...
بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟
حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور...
آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید...
کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے...
قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35...
3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...
گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

ذہنی دباؤ کا محض ایک ہی واقعہ بال گرنے کا سبب بن سکتا ہے: تحقیق

by TAK 11:03 | ہفتہ نومبر 29، 2025
11:03 | ہفتہ نومبر 29، 2025 58 views
58
شفقنا صحت: ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ زندگی میں پیش آنے والا ذہنی دباؤ کا ایک ہی واقعہ بار بار بال گرنے کا سبب بننے کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا کہ جب ذہنی دباؤ کے کسی واقعے کے دوران بالوں کی جڑیں ختم ہو گئیں، تو جسم کا مدافعتی نظام مستقبل میں اسی طرح کے واقعات کے دوران بالوں کی مزید جڑوں پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہو گیا۔
یہ بات بخوبی معلوم ہے کہ ذہنی دباؤ صحت کو متاثر کرتا ہے، بشمول مدافعتی نظام کی کارکردگی کے۔
تاہم، وہ دقیق طریقے جن کے ذریعے ذہنی دباؤ کا ایک ہی تجربہ مختلف بافتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، ابھی تک پوری طرح سمجھ میں نہیں آ سکے۔
خاص طور پر، یہ ابھی تک واضح نہیں کہ آیا شدید ذہنی دباؤ کا کوئی واقعہ دیرپا اثرات مرتب کر سکتا ہے یا نہیں۔
ماضی میں ہونے والی کچھ تحقیق میں یہ اشارہ ملا کہ ذہنی دباؤ کے بالوں کی جڑوں پر فوری اور طویل مدتی دونوں طرح کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
اب سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چوہوں میں ذہنی دباؤ بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتا ہے اور تیزی سے مدافعتی نظام کے ٹی سیلز کو متحرک کر سکتا ہے جس سے وہ مستقبل میں بار بار بال گرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ شدید نوعیت کا ذہنی دباؤ چوہے کے ہمدرد اعصابی نظام کو انتہائی متحرک کر دیتا ہے، جو ’لڑو یا بھاگو‘ کے ردعمل کے لیے دل کی دھڑکن اور پٹھوں کی طاقت بڑھانے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
اس کے بعد یہ چوہے کے مدافعتی نظام کے سی ڈی ایٹ پلس ٹی سیلز کو فعال کرتا ہے، جو بالوں کی جڑوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ ابتدائی ذہنی دباؤ کم ہونے کے بعد بھی، یہ ٹی سیلز بعد میں ہونے والی سوزش پر دوبارہ بال گرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
انہوں نے جریدے سیل (Cell) میں شائع ہونے والی تحقیق میں لکھا کہ ’ہمارے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ شدید ذہنی دباؤ کا ایک ہی واقعہ فوری نقصان کا باعث بنتا ہے اور ایسا کرنے سے، یہ نایاب خود کار ردعمل ظاہر کرنے والے سی ڈی ایٹ پلس ٹی سیلز کو فعال کرتا ہے اور ان میں وسعت لاتا ہے، جو ٹشوز کو مستقبل میں مدافعتی حملے کے لیے تیار کرتے ہیں۔‘
’اس طرح، شدید ذہنی دباؤ کا ایک ہی واقعہ فوری نقصان کا سبب بن سکتا ہے اور اس عمل کے دوران، اسی ٹشو کو مستقبل میں ہونے والے نقصان کے خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔‘
سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس قسم کا مدافعتی ردعمل ایک ایسا طریقہ ہو سکتا ہے جس کے ذریعے جسم میٹابولک لحاظ سے قیمتی لیکن قابل متبادل خلیات کی قربانی دیتا ہے تاکہ ضروری سٹیم سیلز کو محفوظ رکھا جا سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ خطرے کی حالت میں بالوں کی کچھ جڑوں کی قربانی دے کر، چوہوں کے جسم شاید ان سٹیم سیلز کو محفوظ کر رہے ہوتے ہیں جو خطرہ ٹل جانے کے بعد ٹشوز کو دوبارہ پیدا کرتے ہیں۔
یہ عمل ’اہم ترین دباؤ کے ردعمل کے لیے محدود وسائل کو محفوظ کرنے کی خاطر ایک حکمت عملی پر مبنی سمجھوتے‘ کی نمائندگی کر سکتا ہے۔
انہوں نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہا کہ ’مختصراً یہ کہ ہماری تحقیق یہ واضح کرتی ہے کہ ذہنی دباؤ کس طرح ٹشوز کو فوری طور پر اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نقصان پہنچاتا ہے۔ یہ میکانزم جسم کے مدافعتی نظام کے بالوں کی جڑوں پر حملے کے آغاز اور ذہنی دباؤ کے ساتھ اس کے اکثر پائے جانے والے تعلق کی وضاحت میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔‘
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے مدافعتی نظام کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی پر حملے، ٹائپ ون ذیابیطس اور لیوپس (مدافعتی نظام کا جسم پر حملہ) جیسی بیماریوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے، جن کی وجوہات اب بھی پیچیدہ ہیں۔
سائنس دانوں کو امید ہے کہ انسانی ٹشوز میں ذہنی دباؤ کی وجہ سے بال گرنے پر مزید تحقیق ان بیماریوں کے پیچھے چھپی پیچیدہ وجوہات کی گتھیاں سلجھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
ذہنی دباؤسی ڈی ایٹ پلس ٹی سیلزگنج پنہارورڈ یونیورسٹی
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی روایتی جنگ بندی نہیں ہے: پاکستان
اگلی پوسٹ
مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 سال میں اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں نے بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

الزائمرز بیماری سے بچاؤ کے لیے کتنی واک...

15:26 | جمعہ نومبر 7، 2025

کولمبیا یونیورسٹی کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی نے بھی...

09:37 | منگل جولائی 29، 2025

سوال کیسے پوچھیں؟ زین الملوک

12:09 | جمعہ جولائی 18، 2025

کافی خواتین کی عمر میں اضافہ کرسکتی ہیں،...

15:20 | بدھ جون 25، 2025

امریکی صدر نے متعدد ملکوں کے شہریوں کے...

03:45 | جمعرات جون 5، 2025

ٹرمپ حکومت نے نئے طلبا کے ویزا اپوانٹمنٹس...

12:03 | بدھ مئی 28، 2025

ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کا غیر ملکی طلبا...

02:37 | جمعہ مئی 23، 2025

امریکی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر...

05:59 | منگل مئی 6، 2025

کیڑوں کی طرح چھلانگ لگانے والا مائیکروبوٹ

16:43 | پیر اپریل 14، 2025

غزہ: ٹرمپ خاندان کے مشرق وسطیٰ میں کاروباری...

13:47 | جمعہ فروری 14، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور

  • یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں کروڑوں افراد بیروزگار ہونے کا خطرہ

  • بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ سازوں کی آمدنی میں اضافہ: SIPRI رپورٹ: ایس اے شہزاد

  • بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟

  • حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی

  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید مجاہد علی

  • کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے لے گی؟/جانتھن مارگولس

  • قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35 کیوں حذف کی گئی؟

  • 3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی کو فرق ہی نہیں پڑا! محمد توحید

  • گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد

  • ائیر انڈیا کا احمد آباد طیارہ حادثہ مشکوک ہے: امریکی اخبار کا الزام

  • امریکہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں گرفتارشخص پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ پاکستان

  • کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار دی گئی

  • فضائی آلودگی: نئی دہلی میں دو سال میں سانس کی بیماری کے دو لاکھ سے زائد کیسز

  • نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں/افغان وزیر خارجہ

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ

  • امریکہ میںپاکستانی نژادنوجوان غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودیہ میں ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

  • وفاقی وزارت تجارت کاانسانی بنیادوں پر طورخم اور چمن تجارتی گزرگاہوں کو کھولنےکا فیصلہ

  • جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ