Top Posts
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف...
یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں...
بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ...
بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟
حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور...
آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید...
کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے...
قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35...
3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...
گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

وینیزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو ’مکمل طور پر بند‘ سمجھا جانا چاہیے: امریکی صدر

by TAK 04:07 | اتوار نومبر 30، 2025
04:07 | اتوار نومبر 30، 2025 47 views
47
شفقنا اردو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینیزویلا اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو ’مکمل طور پر بند‘ سمجھا جانا چاہیے، تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق واشنگٹن صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھا رہا ہے، اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’تمام ایئرلائنز، پائلٹس، منشیات اور انسانی اسمگلرز سے گزارش ہے کہ وینیزویلا کے اوپر اور اس کے اطراف کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند تصور کریں‘۔
وینیزویلا کی وزارتِ اطلاعات نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹ پر تبصرے کے لیے کی گئی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا جب کہ امریکی محکمہ دفاع نے بھی تبصرے کے لیے کی گئی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔
کیریبین میں مبینہ منشیات بردار کشتیوں کے خلاف امریکی حملے کئی ماہ سے جاری ہیں، اس کے ساتھ ہی خطے میں امریکی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ بھی ہو رہا ہے، ساتھ ہی ٹرمپ نے وینیزویلا میں سی آئی اے کی خفیہ کارروائیوں کی منظوری بھی دے رکھی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس ہفتے فوجی اہلکاروں سے کہا کہ وینزویلا سے تعلق رکھنے والے مشتبہ منشیات اسمگلرز کے خلاف امریکا ’بہت جلد‘ زمینی کارروائیاں شروع کرے گا۔
گزشتہ ہفتے امریکی ہوا بازی کے ریگولیٹر نے بڑی ایئرلائنز کو وینیزویلا کے اوپر پرواز کرنے سے متعلق ’ممکنہ خطرناک صورتحال‘ سے خبردار کیا تھا، جس کی وجہ ’بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور ملک کے اندر یا اردگرد بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیاں‘ بتائی گئی تھیں۔
وینیزویلا نے 6 بڑی بین الاقوامی ایئرلائنز جنہوں نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی وارننگ کے بعد ملک کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں، ان کے آپریشنل حقوق منسوخ کر دیے تھے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے مادورو پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا، جسے وہ مسترد کر چکے ہیں۔
2013 سے اقتدار میں موجود مادورو کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انہیں اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور وینیزویلا کے شہری اور فوج ایسی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کریں گے۔
خطے میں موجود امریکی فورسز اب تک انسدادِ منشیات کارروائیوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، حالانکہ ان کے پاس جمع کی گئی فوجی طاقت اس مقصد کے لیے درکار وسائل سے کہیں زیادہ ہے۔
ستمبر سے اب تک انہوں نے کیریبین اور بحرالکاہل میں مبینہ منشیات بردار کشتیوں پر کم از کم 21 حملے کیے ہیں، جن میں کم از کم 83 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکہ وینزویلا نتاؤامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپصدر نکولس مادورووینزویلا
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
پاکستان ’حماس کو غیر مسلح کرنے یا فلسطینی مزاحمتی ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش‘ کا حصہ نہیں بنے گا: وزیر خارجہ
اگلی پوسٹ
فن لینڈ کا پاکستان میں سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

صدر پیوٹن یوکرین کے ساتھ جنگ ختم کرنا...

03:52 | جمعرات دسمبر 4، 2025

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کی جغرافیائی سیاست میں...

13:29 | بدھ دسمبر 3، 2025

پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کا امریکا...

07:54 | پیر دسمبر 1، 2025

امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے...

03:46 | ہفتہ نومبر 29، 2025

چینی صدرکی ٹرمپ سے گفتگو: تائیوان پر چینی...

04:29 | منگل نومبر 25، 2025

وینزویلا کیخلاف امریکی آپریشن کے نئے مرحلے کے...

04:31 | پیر نومبر 24، 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو امن...

03:46 | ہفتہ نومبر 22، 2025

امریکا نے غزہ استحکام فورس کے قیام کے...

08:28 | بدھ نومبر 12، 2025

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ، دوسرے مرحلے پر کام...

12:31 | جمعہ نومبر 7، 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ...

07:54 | جمعرات نومبر 6، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور

  • یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں کروڑوں افراد بیروزگار ہونے کا خطرہ

  • بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ سازوں کی آمدنی میں اضافہ: SIPRI رپورٹ: ایس اے شہزاد

  • بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟

  • حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی

  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید مجاہد علی

  • کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے لے گی؟/جانتھن مارگولس

  • قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35 کیوں حذف کی گئی؟

  • 3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی کو فرق ہی نہیں پڑا! محمد توحید

  • گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد

  • ائیر انڈیا کا احمد آباد طیارہ حادثہ مشکوک ہے: امریکی اخبار کا الزام

  • امریکہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں گرفتارشخص پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ پاکستان

  • کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار دی گئی

  • فضائی آلودگی: نئی دہلی میں دو سال میں سانس کی بیماری کے دو لاکھ سے زائد کیسز

  • نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں/افغان وزیر خارجہ

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ

  • امریکہ میںپاکستانی نژادنوجوان غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودیہ میں ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

  • وفاقی وزارت تجارت کاانسانی بنیادوں پر طورخم اور چمن تجارتی گزرگاہوں کو کھولنےکا فیصلہ

  • جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ