45
بیان میں مزید کہا گیا کہ سفارتخانے آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات کی بنا پر بند کیے جا رہے ہیں، جو متعلقہ ممالک کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیوں اور فن لینڈ کے ساتھ محدود تجارتی و اقتصادی تعلقات سے جڑی ہوئی ہیں۔
فن لینڈ کی وزیرِ خارجہ ایلینا والٹونن نے کہا کہ ہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بیرونِ ملک فن لینڈ کے مشنز کے نیٹ ورک کو منظم طریقے سے بہتر بنائیں گے۔
اس سے قبل 2012 میں بھی فن لینڈ نے مالی مسائل کے باعث پاکستان میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا، تاہم 2022 میں مشن دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔
