Top Posts
یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں...
بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ...
بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟
حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور...
آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید...
کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے...
قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35...
3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...
گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد
ائیر انڈیا کا احمد آباد طیارہ حادثہ مشکوک...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

12 سال سے کم عمر بچوں کو اسمارٹ فونز دینے سے ان میں مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

by TAK 15:24 | منگل دسمبر 2، 2025
15:24 | منگل دسمبر 2، 2025 26 views
26
شفقنا صحت: موجودہ عہد میں اکثر بچوں کے ہاتھوں میں موبائل ہوتا ہے مگر اس سے ان میں موٹاپے، ڈپریشن اور ناقص نیند جیسے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ 12 سال سے کم عمر بچوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال سے ڈپریشن، موٹاپے اور دیگر متعدد طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔
جرنل پیڈیا ٹرکس میں شائع تحقیق میں 12 سال یا اس سے کم عمر 10 ہزار سے زائد بچوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔
تحقیق کے مطابق لڑکپن میں اسمارٹ فونز کی ملکیت بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ عمر کے اولین 12 برسوں کے دوران جس وقت بھی اسمارٹ فون بچوں کو دیا جاتا ہے، ان میں موٹاپے اور نیند کے مسائل کا خطرہ اتنا زیادہ بڑھتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ جب آپ بچے کو فون دیتے ہیں تو آپ کو اس کی صحت کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
اس تحقیق میں بچپن میں اسمارٹ فون کے استعمال اور ناقص صحت کے درمیان محض تعلق ثابت کیا گیا مگر وجہ یا اثرات پر روشنی نہیں ڈالی گئی۔
تاہم محققین کے مطابق پرانی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ اسمارٹ فونز کے مالک بچے دوستوں کے ساتھ کھیلنے، ورزش اور سونے کے لیے کم وقت نکالتے ہیں۔
یہ ان کی عمر کا وہ عہد ہوتا ہے جب نیند یا ذہنی صحت میں معمولی تبدیلیوں سے بھی دیرپا منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
اس سے قبل اگست 2025 میں جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جو بچے ٹی وی یا اسمارٹ فونز سمیت دیگر اسکرینوں کے سامنے بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں، ان میں دل اور میٹابولک امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس تحقیق میں 10 سے 18 سال کی عمر کے ایک ہزار سے زائد بچوں کے اسکرین کے سامنے گزارے جانے والے وقت اور نیند کی عادات کا جائزہ لیا گیا تھا۔
اس طرح محققین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ اسکرین ٹائم اور کارڈیو میٹابولک صحت کے درمیان کیا تعلق موجود ہے۔
واضح رہے کہ کارڈیو میٹابولک صحت سے مراد دل اور میٹابولزم کے افعال کی مجموعی حالت ہے، اگر کارڈیو میٹابولک صحت متاثر ہو تو ہارٹ اٹیک، فالج، جگر پر چربی چڑھنے اور ذیابیطس وغیرہ کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بچے اور نوجوان جو بہت زیادہ وقت اسکرینوں اور الیکٹرونک ڈیوائسز کے سامنے گزارتے ہیں، ان میں کارڈیو میٹابولک امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور انسولین کی مزاحمت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اسی طرح ان میں دل کی شریانوں سے جڑے امراض یا ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
جولائی 2025 میں جرنل آف دی ہیومین ڈویلپمنٹ اینڈ Capabilities میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ بچوں کو 13 سال کی عمر سے قبل اسمارٹ فونز کے استعمال کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
تحقیق کے مطابق 13 سال کی عمر سے قبل اگر بچے اسمارٹ فونز کو استعمال کرتے ہیں تو اس سے ان کی دماغی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے 13 سال سے کم عمر بچوں کو دنیاوی حقیقت سے کٹ جانے، ذاتی اہمیت میں کمی کے احساس، جذبات کو کنٹرول میں رکھنے میں مشکلات اور خودکشی کے خیالات جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ 13 سال سے کم عمر بچے اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، تو 13 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہر گزرتے سال کے ساتھ ان کی دماغی صحت اور شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
بچوں میں اسمارٹ فونز کا استعمالجرنل پیڈیا ٹرکسڈپریشنموٹاپاناقص نیند
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
ڈان نیوز رپورٹ/ بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 3ہزار 303 تک پہنچ گئی
اگلی پوسٹ
ٹرمپ روس کے ساتھ امن معاہدے کو قبول کرنے کے لیے یوکرین پر اتنا سخت کیوں دباؤ ڈال رہے ہیں؟/اکرم ضیاء

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زندگی میں مقصد نہ ہونے والے افراد میں...

15:04 | منگل ستمبر 16، 2025

نیند کی کمی نوجوانوں میں خوداذیتی (Self-harm) کے...

05:05 | منگل اگست 26، 2025

نئی تحقیق میں مٹاپے کی وجہ سے متعلق...

15:51 | پیر جولائی 21، 2025

سائنسدانوں نے معدے اور دماغ کے درمیان عجیب...

05:24 | منگل جون 3، 2025

ماحولیاتی آلودگی ذہنی تناؤ کا سبب ہے/شبنم گل

15:04 | پیر مئی 12، 2025

زیادہ نمک والی خوراک کونسے سنگین طبی مسئلے...

16:21 | بدھ اپریل 2، 2025

ہاتھوں اور پیٹ کی اضافی چربی ذہنی عوارض...

16:54 | اتوار جولائی 28، 2024

ڈبلیو ایچ اورپورٹ/ تمباکو، الٹرا پروسیسڈ فوڈز، الکوحل...

15:56 | اتوار جون 16، 2024

وزن کنٹرول میں رکھنا اور تندرستی، صحت مند...

07:05 | منگل اکتوبر 3، 2023

مصنوعی مٹھاس ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے،...

14:30 | اتوار ستمبر 24، 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں کروڑوں افراد بیروزگار ہونے کا خطرہ

  • بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ سازوں کی آمدنی میں اضافہ: SIPRI رپورٹ: ایس اے شہزاد

  • بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟

  • حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی

  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید مجاہد علی

  • کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے لے گی؟/جانتھن مارگولس

  • قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35 کیوں حذف کی گئی؟

  • 3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی کو فرق ہی نہیں پڑا! محمد توحید

  • گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد

  • ائیر انڈیا کا احمد آباد طیارہ حادثہ مشکوک ہے: امریکی اخبار کا الزام

  • امریکہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں گرفتارشخص پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ پاکستان

  • کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار دی گئی

  • فضائی آلودگی: نئی دہلی میں دو سال میں سانس کی بیماری کے دو لاکھ سے زائد کیسز

  • نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں/افغان وزیر خارجہ

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ

  • امریکہ میںپاکستانی نژادنوجوان غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودیہ میں ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

  • وفاقی وزارت تجارت کاانسانی بنیادوں پر طورخم اور چمن تجارتی گزرگاہوں کو کھولنےکا فیصلہ

  • جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • چین کے ’انتہائی سستے‘ ہائپرسونک میزائل نے دفاعی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ