Top Posts
یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں...
بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ...
بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟
حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور...
آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید...
کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے...
قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35...
3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...
گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد
ائیر انڈیا کا احمد آباد طیارہ حادثہ مشکوک...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

عمران خان کہاں اور کس حال میں ہیں؟

by TAK 13:29 | منگل دسمبر 2، 2025
13:29 | منگل دسمبر 2، 2025 28 views
28
یہ تحریر ڈی ڈبلیو اردو میں شائع ہوئی
عمران خان کے اہل خانہ کے مطابق ان کا تقریباﹰ تين ہفتوں سے جیل میں قید سابق وزیر اعظم سے کوئی رابطہ نہیں۔ اہل خانہ کی اس پريشانی اور حکومتی ترديد کے تناظر ميں بين الاقوامی ماہرين کا کہنا ہے کہ يہ خان پر کسی نئی ڈيل قبول کرنے کے ليے دباؤ کی کوشش ہو سکتی ہے۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے اس خدشے کا اظہار کيا ہے کہ حکام ان کے والد کی صحت کے بارے میں ”کوئی ناقابلِ تلافی بات‘‘ چھپا رہے ہیں۔ ان کے بقول گزشتہ تین ہفتوں سے عمران خان کے زندہ ہونے کے بارے میں کوئی بھی قابلِ تصدیق ثبوت سامنے نہیں آیا۔
عدالتی حکم کے باوجود جیل میں ملاقات کی اجازت نہ دیے جانے اور ممکنہ طور پر اڈیالہ جیل سے منتقلی کی افواہوں کے دوران عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے خبر رساں ايجنسی روئٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خاندان کے ارکان کا اب تک ان سے کوئی براہِ راست یا بالواسطہ رابطہ نہیں ہوا۔
دريں اثناء پاکستان تحريک انصاف کے بانی کی بہن عليمہ خانم نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت سے سمجھوتہ نہيں کريں گے۔ انہوں نے يہ بيان ڈی ڈبليو کے ساتھ واٹس ايپ پر ايک کال ميں ديا۔ خانم نے مزيد کہا، ”آٹھ بائی دس کے سيل ميں ڈھائی سال قيد کاٹنے کے بعد بھی عمران خان قانون کی بالادستی، انسانی حقوق کی پاماليوں کے خاتمے اور آزاد انتخابات کی وکالت کر رہے ہيں۔ جمہوريت کے ليے ان کا عزم اب بھی پختہ ہے۔‘‘
عليمہ خان نے بتايا کہ وہ عمران خان کی خيريت، ان کے حقوق اور ان کے ساتھ برتاؤ کےحوالے سے فکرمند ہيں۔ ان کے بقول حکام اسلام آباد ہائی کورٹ کے رواں سال مارچ کے اس آرڈر کی خلاف ورزی کر رہے ہيں، جس کے تحت ہفتے میں دو دن یعنی منگل اور جمعرات کو خان سے جيل ميں ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔
اپريل 2022ء ميں پارليمان ميں عدم اعتماد کی تحريک کے نتيجے ميں عمران خان کی حکومت چلی گئی تھی۔ اگست 2023ء سے وہ جيل ميں ہيں اور بدعنوانی کے جرم ميں چودہ سال کی قيد کاٹ رہے ہيں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان پر يہ الزامات انہيں سياست سے دور رکھنے کے ليے ملک کی طاقت ور فوج نے لگوائے ہيں۔
عمران خان کہاں ہيں؟
پی ٹی آئی کے ترجمان سید ذوالفقار بخاری نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا، ”پورا ملک یہ پوچھ رہا ہے کہ عمران خان کہاں ہیں؟ ملک کے مقبول ترین رہنما ہونے کے ناتے عوام اور ان کے اہلِ خانہ دونوں کو یہ جاننے کا حق ہے کہ وہ کہاں ہیں اور کس حالت میں ہیں۔‘‘ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریباً 30 دن کی غیر قانونی مکمل قيد تنہائی دراصل اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پاکستان میں کتنی مقبولیت رکھتے ہیں۔
بخاری نے کہا، ”خدشہ ہے کہ غیر قانونی ترامیم اور توسیعات کے تناظر میں عمران خان کا کوئی بيان آ سکتا ہے۔ اسی ليے انہیں ایک ماہ سے چوبیس گھنٹے کی بندش میں رکھا ہوا ہے۔ یہ فاشسٹ آمریت ہر گزرتے دن کے ساتھ بدتر ہوتی جا رہی ہے۔‘‘
پاکستان ميں يہ معاملہ اس قدر طول پکڑ چکا ہے کہ ايکس پر #WHEREISIMRANKHAN ٹرينڈ کرتا رہا۔
حکام کيا کہتے ہيں؟
جیل قواعد کے مطابق عمران خان کو ہفتے میں کم از کم ایک بار بیرونی افراد سے ملاقات کی اجازت ہے۔ اگرچہ حکام کے پاس یہ اختیارات موجود ہیں کہ وہ ان ملاقاتوں کو معطل بھی کر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے متعدد ایسے ادوار کی نشاندہی کی، جن میں انہیں کسی بھی بیرونی رابطے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اسی دوران مقامی میڈیا پر ايسی رپورٹيں بھی چل رہی ہيں کہ 73 سالہ سابق کرکٹر عمران خان کو ممکنہ طور پر ایک میزد سخت سکیورٹی والی جیل منتقل کیا جا سکتا ہے، جس سے مستقبل کی ملاقاتیں اور زیادہ پیچیدہ ہو سکتی ہيں۔ وزارتِ داخلہ نے ايسی رپورٹوں کی تردید کی ہے۔
حکومت کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کو سیاسی مفاد کے لیے استعمال کر رہی ہے تاہم وہ بالکل صحت مند ہیں۔ حکومت کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا، جب عمران خان کی بہن علیمہ خانم اور نورین نیازی نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید کے دوران عمران خان کی وفات کے حوالے سے آن لائن افواہوں پر تشویش ظاہر کی۔
وزير داخلہ طلال چوہدری نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”پی ٹی آئی عمران خان کی صورتحال کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ ماضی میں ان کی صحت اور بہبود کے حوالے سے متعدد افواہیں گردش کر چکی ہیں۔ بیماری یا کسی بدتر حالت کے دعوے صرف سیاسی چال ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بالکل صحت مند ہیں۔ میں پی ٹی آئی کے حامیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ جھوٹی افواہوں کے بجائے ان کے لیے دعائیں کریں۔‘‘
سياسی مبصرين کيا کہتے ہيں؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے دباؤ کے ایک حربے کے طور پر عمران خان کا ان کے خاندان سے رابطہ منقطع کر رکھا ہے تاکہ خان کو حکومتی مطالبات قبول کرنے اور خاموش رہنے پر مجبور کیا جا سکے۔ واشنگٹن ڈی سی میں مقیم جنوبی ايشيائی امور کے ماہر مائیکل کوگلمين نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”حکومت اس اميد ميں دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے کہ خان اپنے خاندان سے الگ ہو کر کسی نئے سمجھوتے پر رضامند ہو جائیں، جو وہ معمول کے مطابق قبول نہیں کرتے۔ جیسے کہ گھر پر نظر بندی یا بیرونِ ملک جلاوطنی، بشرط یہ کہ وہ خاموش رہیں۔‘‘
شفقنا اردو
نوٹ: شفقنا کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں
پی ٹی آئیتحریک عدم اعتمادعلیمہ خانعمران خانقاسم خان
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
پاکستان میں کم از کم اجرت کے نفاذ کا بحران/عابدہ علی
اگلی پوسٹ
ایک واقعہ، پوری ریاست ناکام: کیا ہم ’منفی نفسیات‘ کے قیدی ہیں؟ ڈاکٹر راجہ قیصر احمد

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد

13:08 | جمعرات دسمبر 4، 2025

سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی...

03:54 | جمعرات دسمبر 4، 2025

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود...

03:51 | جمعرات دسمبر 4، 2025

عمران خان سے بہن کی ملاقات بیرسٹرگوہرکے رابطوں...

04:06 | بدھ دسمبر 3، 2025

بانی پی ٹی آئی صحت یاب ہیں: بہن...

15:14 | منگل دسمبر 2، 2025

’پیغامات‘ اور ’انارکی کا خدشہ‘: اڈیالہ جیل میں...

13:29 | منگل دسمبر 2، 2025

: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس...

09:51 | منگل دسمبر 2، 2025

جس میں ہمت ہے گورنر راج لگا کر...

08:23 | منگل دسمبر 2، 2025

پی ٹی آئی احتجاج: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد...

04:14 | منگل دسمبر 2، 2025

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگتا دکھائی نہیں...

03:59 | منگل دسمبر 2، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں کروڑوں افراد بیروزگار ہونے کا خطرہ

  • بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ سازوں کی آمدنی میں اضافہ: SIPRI رپورٹ: ایس اے شہزاد

  • بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟

  • حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی

  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید مجاہد علی

  • کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے لے گی؟/جانتھن مارگولس

  • قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35 کیوں حذف کی گئی؟

  • 3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی کو فرق ہی نہیں پڑا! محمد توحید

  • گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد

  • ائیر انڈیا کا احمد آباد طیارہ حادثہ مشکوک ہے: امریکی اخبار کا الزام

  • امریکہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں گرفتارشخص پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ پاکستان

  • کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار دی گئی

  • فضائی آلودگی: نئی دہلی میں دو سال میں سانس کی بیماری کے دو لاکھ سے زائد کیسز

  • نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں/افغان وزیر خارجہ

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ

  • امریکہ میںپاکستانی نژادنوجوان غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودیہ میں ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

  • وفاقی وزارت تجارت کاانسانی بنیادوں پر طورخم اور چمن تجارتی گزرگاہوں کو کھولنےکا فیصلہ

  • جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • چین کے ’انتہائی سستے‘ ہائپرسونک میزائل نے دفاعی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ