Top Posts
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف...
یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں...
بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ...
بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟
حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور...
آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید...
کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے...
قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35...
3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...
گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

ڈان نیوز رپورٹ/ بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 3ہزار 303 تک پہنچ گئی

by TAK 15:23 | منگل دسمبر 2، 2025
15:23 | منگل دسمبر 2، 2025 29 views
29
صحت کے شعبے کے اعلیٰ حکام کے مطابق بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 3ہزار 303 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 707 خواتین اور 90 خواجہ سرا بھی شامل ہیں، گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے میں 452 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق کوئٹہ پریس کلب میں ورلڈ ایڈز ڈے 2025 (یکم دسمبر) سے قبل ’جمود پر قابو پانا اور ایڈز کے ردِعمل کو تبدیل کرنا‘ کے موضوع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سروسز آف ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر ہاشم مینگل نے ایڈز کنٹرول پروگرام کی صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سحرین نوشیروانی کے ہمراہ عوامی آگاہی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
حکام نے نشاندہی کی کہ اگرچہ کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، مگر یہ ڈیٹا نگرانی کے بہتر ہونے کی وجہ سے ہے، رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2024 میں 2 ہزار 851 سے بڑھ کر 2025 میں 3 ہزار 303 ہو گئی، یعنی سالانہ 452 نئے رجسٹرڈ کیسز سامنے آئے۔
حکام کے مطابق یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ زیادہ مریض ٹیسٹنگ اور رجسٹریشن کے لیے آگے آ رہے ہیں۔
مرد مریضوں کی تعداد 2 ہزار 75 سے بڑھ کر 2 ہزار 362 ہوگئی، جب کہ خواتین مریض 600 سے بڑھ کر 707 ہو گئیں۔
کوئٹہ میں سب سے زیادہ 2 ہزار 164 کیسز ریکارڈ کیے گئے، جن میں 90 خواجہ سرا شامل ہیں، دیگر متاثرہ اضلاع میں تربت (368 کیسز)، حب (158)، نصیرآباد (66) اور لورالائی (96) شامل ہیں۔
مینگل اور نوشیروانی نے بتایا کہ انجیکشن کے ذریعے منشیات استعمال کرنے والے افراد میں ایچ آئی وی کی شرح سب سے زیادہ ہے، اس کے بعد مردوں کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے والے مرد اور خواجہ سرا آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وائرس، جو مدافعتی نظام کو کمزور کر کے جسم کے دفاعی میکنزم کو تباہ کرتا ہے، بنیادی طور پر 3 راستوں سے پھیلتا ہے، غیر محفوظ جنسی تعلق، ماں سے بچے کو منتقلی، اور خون کے ذریعے، غیر جانچ شدہ خون کی منتقلی، استعمال شدہ سرنجوں کا اشتراک، یا غیر جراثیم کش سرجیکل، ڈینٹل اور نائی کے اوزار بھی اس کے پھیلائو کا سبب ہیں۔
حکام نے کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ عوامی آگاہی کی کمی کو قرار دیا۔
مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے، بلوچستان محکمہ صحت نے کوئٹہ، تربت اور 4 دیگر اضلاع میں ایڈز تھراپی مراکز قائم کیے ہیں، جہاں سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج اور اسکریننگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، حکام کا کہنا تھا کہ پروگرام سال بھر آگاہی مہمات بھی چلاتا ہے۔
حکام نے کہا کہ سرخ ربن ایچ آئی وی/ایڈز کے ساتھ زندگی گزارنے والوں سے اظہارِ یکجہتی کی عالمی علامت ہے، اور اس مرض سے بلوچستان کو نجات دلانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
پریس کانفرنس میں ڈاکٹر خداداد عثمانی، ڈاکٹر احسان اللہ اور محمد خان زہری بھی موجود تھے۔
شفقنا اردو
منگل، 2 دسمبر 2025
نوٹ: شفقنا نے یہ رپورٹ ڈان نیوز سے لی
ایڈزبلوچستان ایڈز مریضڈائریکٹر سروسز آف ہیلتھ بلوچستانکوئٹہولڈ ایڈز ڈے 2025
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
دنیا کی طویل ترین زیرسمندر سڑک کہاں تعمیر کی جا رہی ہے؟
اگلی پوسٹ
12 سال سے کم عمر بچوں کو اسمارٹ فونز دینے سے ان میں مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

بی ایم سی رپورٹ/بلوچستان کی جیلوں میں 258...

14:25 | جمعہ اکتوبر 17، 2025

کوئٹہ: بی این پی-مینگل کی ریلی میں دھماکا،...

03:32 | بدھ ستمبر 3، 2025

یو این رپورٹ/ ایڈز ہر منٹ ایک موت...

15:59 | بدھ جون 11، 2025

بھارت کابلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ...

03:34 | منگل مئی 6، 2025

کوئٹہ: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب...

09:05 | جمعہ اپریل 25، 2025

میو اسپتال لاہور میں ایڈز کے مریضوں کو...

02:37 | ہفتہ اپریل 12، 2025

بلوچستان میں بی این پی کے دھرنے کے...

12:51 | ہفتہ مارچ 29، 2025

بلوچستان سکیورٹی خدشات: تین یونیورسٹیاں بند، کلاسز آن...

09:38 | بدھ مارچ 19، 2025

بلوچستان میں ٹرین پر حملہ کے بعد مذمتی...

16:24 | بدھ مارچ 12، 2025

جعفر ایکسپریس حملہ؛ 30 دہشت گرد ہلاک، 190...

07:45 | بدھ مارچ 12، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور

  • یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں کروڑوں افراد بیروزگار ہونے کا خطرہ

  • بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ سازوں کی آمدنی میں اضافہ: SIPRI رپورٹ: ایس اے شہزاد

  • بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟

  • حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی

  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید مجاہد علی

  • کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے لے گی؟/جانتھن مارگولس

  • قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35 کیوں حذف کی گئی؟

  • 3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی کو فرق ہی نہیں پڑا! محمد توحید

  • گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد

  • ائیر انڈیا کا احمد آباد طیارہ حادثہ مشکوک ہے: امریکی اخبار کا الزام

  • امریکہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں گرفتارشخص پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ پاکستان

  • کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار دی گئی

  • فضائی آلودگی: نئی دہلی میں دو سال میں سانس کی بیماری کے دو لاکھ سے زائد کیسز

  • نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں/افغان وزیر خارجہ

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ

  • امریکہ میںپاکستانی نژادنوجوان غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودیہ میں ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

  • وفاقی وزارت تجارت کاانسانی بنیادوں پر طورخم اور چمن تجارتی گزرگاہوں کو کھولنےکا فیصلہ

  • جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ