سڈنی حملہ: بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب

شفقنا اردو: بھارت اور افغانستان نے سڈنی میں فائرنگ کے واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کا پروپیگنڈا شروع کردیا۔
بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سڈنی کے رہائشی پاکستانی نوجوان نوید اکرم کو حملہ آور قرار دے دیا۔
نوید اکرم نے ویڈیو پیغام میں پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور کہا کہ اُن کی تصویر استعمال کرکے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے۔
سڈنی فائرنگ واقعہ دہشتگردی قرار، حملہ آور باپ بیٹا نکلے، پولیس کا مزید ملزمان کی تلاش ختم کرنےکا اعلان
نوید اکرم کا کہنا تھا کہ اُن کا دہشتگردی کے کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ، بے بنیاد پروپیگنڈے نے ان کی سلامتی اور ساکھ داؤ پر لگادی ہے۔
نوید اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا روکنے کی اپیل بھی کی ہے ۔
یاد رہےکہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور کو وہاں موجود ایک شہری نے اپنی جان پر کھیل کر بہادری سے پکڑا اور اس کا اسلحہ چھین کر متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس بہادر شہری کی شناخت 43 سالہ احمد ال احمد کے نام سے ہوئی جو کہ سڈنی میں دکان پر پھل فروخت کرتے ہیں اور 2 بچوں کے والد ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آور پر قابو پانےکی کوشش میں خود احمد کو بھی بازو پر 2 گولیاں لگیں، وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
Share This Article

تازه ترین

ماہ شعبان المعظم کے اعمال