صدر مملکت آصف علی زرداری کی کربلا میں روضہ حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس بن علی(ع) پر حاضری: ویڈیو

شفقنا اردو: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کربلا میں روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس بن علی علیہ السلام پر حاضری دی۔
اس موقع پر گورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی صدرِ پاکستان کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت نے دونوں مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور نوافل ادا کیے۔ انہوں نے حضرت امام حسینؓ کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیا۔
صدر آصف علی زرداری نےامتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے روضہ حضرت امام حسینؓ پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعلیمات کو حق، عدل اور انسانیت کے لیے رہنما قرار دیا۔
حاضری کے موقع پر صدر زرداری نے دونوں مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقات بھی کی۔
Share This Article

تازه ترین