ایران میں عدم استحکام کے پیچھے امریکی اور یہودی لابی ہے: ایرانی سفیر

شفقنا اردو: ایرانی سفیر برائے اقوامِ متحدہ امیر سعید ایروانی نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران میں اشتعال اور تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

ایرانی سفیر برائے اقوامِ متحدہ امیر سعید ایروانی نے ملک میں عدم استحکام پھیلانے کے امریکی اقدامات مسترد کردیا۔

انہوں نے اس حوالے سے اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا جس میں امریکی اقدامات کو اقوامِ متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر اشتعال اور تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ امریکی اقدامات غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ ہیں اور امریکا کی پالیسیاں عالمی امن اور بین الاقوامی قوانین کے لیے خطرہ ہیں۔

Share This Article

تازه ترین

ماہ شعبان المعظم کے اعمال