ایران نےکشیدگی میں کمی کی کوششوں پر آمادگی ظاہرکردی، عمان کا دعویٰ

شفقنا اردو: عمان نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران نےکشیدگی میں کمی کی کوششوں پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عمانی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہےکہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے عمانی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا کہ وہ کشیدگی میں کمی کی سنجیدہ کوششوں کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہےکہ یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا کی جانب سے ایران پر حملوں کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ ایران کی جانب سے بھی جوابی حملےکیے جارہے ہیں۔

Share This Article

تازه ترین