شفقنا اردو: وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کی نئی قیادت سے بات چیت کے لیے آمادہ ہیں۔
امریکی جریدے کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ نئے ایرانی رہنما سے بات کرنے پر راضی ہیں ، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے رہنما بھی ان سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہا کہ فی الحال امریکی فوجی کارروائی جاری رہے گی۔