شفقنا اردو: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پراظہار تعزیت کیا ہے۔
ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایران کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے، وہ اقوام کے درمیان خاص طور پر خطےمیں استحکام، امن اورباہمی احترام کی اہمیت کااعادہ کرتے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید خامنہ ای کی روح کو ابدی سکون و رحمت عطا کرے اور ایرانی قوم کوگہرے اور ناقابل تلافی نقصان کامقابلہ کرنےکی ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔
انہوں نے ایران کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے نقصان کےگہرے جذباتی، سیاسی اور قومی اثرات ہوتے ہیں۔