ٹرمپ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے کااشارہ

شفقنا اردو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کو خارج از امکان قرار دینے سے گریز کیا  ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دیگر صدور کی طرح زمینی فوج نہ بھیجنےکی بات نہیں کروں گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امکان ہےکہ زمینی فوج کی ضرورت نہیں ہوگی، ایسا بھی ممکن ہے کہ زمینی فوج ضرورت بن جائے۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے اہداف واضح ہیں، ہمیں ایران کی میزائل صلاحیت تباہ کرنا ہے، ایران کی نیوی تباہ کرنا اور ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے اور ایران کو اپنی سرحدوں کے باہر دہشت گردوں کو ہتھیار، فنڈ اور رہنمائی فراہم کرنے سے روکنا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کا میزائل پروگرام جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تھا، امریکا وہ ملک تھا جو اسے روکنا چاہتا تھا اورہر کوئی ہمارے پیچھے کھڑا تھا، جوہری ہتھیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ایرانی حکومت مشرق وسطیٰ اور امریکا کے لیے بھی ناقابل برداشت خطرہ ہوگی۔

Share This Article

تازه ترین