جنگ کے آغاز سے اب تک ایران میں 6668 سویلین یونٹس، 14میڈیکل سینٹرز اور 65 اسکولوں کو نشانہ بنایاگیا

شفقنا اردو: ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کے آغاز سے اب تک 6 ہزار668 سے زائد سویلین یونٹس کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

ایرانی ہلال احمر کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 5ہزار 535 رہائشی یونٹس نشانہ بنے، اب تک ایک ہزار 41کمرشل یونٹس، 14میڈیکل سینٹرز اور 65 اسکولوں کو نشانہ بنایاگیا۔

ایرانی ہلال احمر کا بتانا ہے کہ جنگ کےآغازسےاب تک ہلال احمرکے 13مراکز کو بھی نشانہ بنایاگیا، حملوں کےدوران متعدد ریکسیوریلیف کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، ریلیف آپریشن کےدوران ہلال احمرکےورکرز بھی زخمی ہوئے۔

Share This Article

تازه ترین