وسطی ایران میں امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا: تصاویر

شفقنا اردو: عرب میڈیا کے مطابق ایران نے دوسرا امریکی ایف35 لڑاکا طیارہ مارگرانےکا دعویٰ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ وسطی ایران کی فضاؤں میں امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرایا، امریکی طیارہ ایف 35کے پائلٹ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے میں زوداردھماکےکےسبب ممکنہ طورپرپائلٹ کےایجیکٹ کرنےکاامکان نہیں ہے تاہم امریکی سینٹ کام نے ایرانی دعوےپرفی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

 ہے جس کے باعث پائلٹ کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تباہ ہونے والا دوسرا امریکی طیارہ ہے جسے ایران نے مار گرایا ہے۔

جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار 19 مارچ کو ایران نے امریکا کا ایف-35 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا اور آج مزید دو طیارے گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم اس سے قبل کے حملے پر دعویٰ کیا تھا کہ تمام امریکی جنگی طیارے محفوظ ہیں۔

Share This Article

تازه ترین