جنگی مجرموں کا ہر روز تباہی کا شور بڑھانا اسکی بوکھلاہٹ ہے: مجتبیٰ خامنہ ای

شفقنااردو: امریکا کی ایران کو پتھر کے زمانے میں بھیجنے کی دھمکی پر ایران کے رہبرِ معظم آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے جواب دیا کہ  ایران کی ثابت قدمی اور مسلح افواج کی جدوجہد جاری رہے گی،  آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا جنگی مجرموں کا ہر  روز دھمکیوں اور تباہی کا شور بڑھانا اس کی بوکھلاہٹ ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی اداروں کا جنگی مجرموں کے اقدامات پر خاموش رہنے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا  شاید بین الاقوامی ادارے امریکی اور اسرائیلی جارحیت میں شریک ہیں، امریکی دھمکیاں، شہری ڈھانچے پر مسلسل حملے،ایرانی پلوں، بجلی گھروں،اسکولوں اور اسپتالوں کو تباہ کرنا انسانیت کے خلاف جرم کی مثالیں ہیں۔

ایران کے رہبرِمعظم نے امریکا اور اسرائیلی کارروائیوں میں شہید ہونے والے بہادر ایرانی کمانڈروں اور شہریوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا

Share This Article

تازه ترین