امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف مشترکہ جارحیت کاانتالیسواں روز: اب تک کی صورتحال

شفقنا اردو: ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ جارحیت کے بعد سے اب تک کی تازہ ترین صورتحال

ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد ایرانی وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنےکیلئے تیار ہیں: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد قابل فخر ایرانی وطن کےدفاع میں رضاکارانہ طورپر جانیں قربان کرنےکے لیےتیارہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  میں خود بھی ایران کے لیے قربانی دینے والوں میں شامل ہوں اور رہوں گا۔

اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا

اسرائیل نے بیروت پر حملہ کرکے حزب اللہ رہنما کے بجائے ان کے مخالف اور اپنے حامی کو ہلاک کردیا جس سے اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بیروت میں عمارت کو نشانہ بنایا گیا تاہم خفیہ معلومات غلط ثابت ہوئیں۔

غلط قتل پر اسرائیلی فوج نے حزب اللہ مخالف تنظیم لبنان فورس سے افسوس کا بھی اظہار کیا۔

ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایران کےخلاف جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہاہے؟ جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ وہ ایسا ہی سمجھتے ہیں۔

ٹرمپ بولے خدا اچھا ہے اور چاہتا ہےلوگوں کاخیال رکھا جائے، خدا کو یہ سب پسند نہیں جو ہورہا ہے اور مجھےبھی یہ سب پسندنہیں۔

Contents

امریکی صدر نے کہا سب کہتے ہیں کہ میں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کرتا۔

سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق تجویز پر ووٹنگ آج متوقع

 نئے مسودے میں بھی ایران سے جہازوں پر حملے روکنے اور آبنائے ہرمز میں رکاوٹ ڈالنے کی کسی بھی کوشش سے بعض رہنے کا مطا لبہ کیا گیا ہے لیکن نئے مسودے سے طاقت کا استعال نکال دیا گیا ہے۔

نئی قرار داد پر ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے متوقع ہے  جو ٹرمپ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے 9 گھنٹے پہلے بنتا ہے۔

ایران پرفضائی حملےکی لہرمکمل کرلی گئی: اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران پرفضائی حملےکی لہرمکمل کرلی گئی، حملہ تہران سمیت ایران کے مختلف علاقوں میں انفراسٹرکچرکو نقصان پہنچانےکےلیے کیا تھا۔

دوسری جانب ایرانی ہلال احمر نے تہران میں رہائشی علاقے میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ایران کا کویت میں امریکی بیس پر حملہ، 15 فوجی زخمی

ایران نے کویت میں امریکی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 15 امریکی فوجی زخمی ہوگئے، امریکی میڈیا سی بی ایس نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کویت کے علی السالم ائیر بیس پر حملہ رات گئے کیا گیا۔

ادھر اسرائیلی وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 107 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک 7 ہزار سے زائداسرائیلی فوج زخمی ہوچکے ہیں۔

عراقی مزاحمت کاروں نے امریکی اڈوں پر حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

بغداد: عراقی مزاحمت کاروں کی جانب سے خطے میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دائرہ بڑھادیا گیا۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق عراقی مزاحمت کاروں کی جانب سے کویت، اردن اور شام میں امریکی اڈوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل کتائب حزب اللہ عراق ابوحسین الحمیداوی کا کہنا ہے سکیورٹی سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے بھی نہیں ہو گی، آبنائے ہرمز طاقت سے کھولنے کی کوشش ہوئی تو تیل و گیس ناپید ہوجائےگا۔

ابوحسین الحمیداوی کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر معافی ممکن نہیں ہے۔

تہران پر امریکی و اسرائیل حملوں میں 6 بچے شہید ہوگئے

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تہران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 6 بچے شہید ہو گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ وسطی اسرائیل میں کم از کم 15 مقامات کو ایرانی حملوں میں نقصان پہنچا۔

امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے گروپ کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت: امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے گروپ کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت ہورہی ہے۔

امریکی ویب سائٹ کا ذرائع سے دعویٰ ہے کہ امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کا ایک گروپ ممکنہ 45 دن کی جنگ بندی کی شرائط پر بات کر رہا ہے جو جنگ کے مستقل خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں کسی جزوی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم ہیں لیکن یہ آخری کوشش جنگ میں اضافے کو روکنے کا واحد موقع ہے ۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ثالث 2 مرحلوں پر مشتمل ڈیل کی شرائط پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، پہلامرحلہ ممکنہ45 روزہ جنگ بندی ہوگا،اس دوران جنگ کےمستقل خاتمےپربات ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق دوسرا مرحلہ جنگ کےخاتمے پر ایک معاہدہ ہوگا، مذاکرات کے لیے اضافی وقت درکار ہوا تو جنگ بندی میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

ٹرمپ کی دھمکیاں اور ایران جنگ کے منفی اثرات، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور ایران جنگ  کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.2 فیصد اضافے سے 111.43 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.7 فیصد اضافے سے114.57 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسرائیل کے ایران کے پیٹروکیمیکل تنصیبات پر حملے، 5 افراد شہید، 170 زخمی

امریکی اور اسرائیلی فوج کے ایران پر حملے جاری ہیں، ایران کے پیٹروکیمیکل تنصیبات پر حملے میں 5 افراد شہید جبکہ 170 زخمی ہوگئے۔ امریکا نے ایران کا شاہ کار اسپورٹس اسٹیڈیم بھی تباہ کردیا،  اس اسٹیڈیم میں تاریخ ساز میچز ہوا کرتے تھے تاہم اب یہاں ہر طرف تباہی پھیلی ہوئی ہے۔

ایران کا کویت میں گیس فیلڈ اور وزارت مالیات کے دفتر پر ڈرون سے حملہ

کویت میں وزارت تیل اور وزارت مالیات کی عمارتوں اور بجلی پیداواری یونٹس پر ڈرون حملوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

روسی میڈیا نے وزارت وزارت مالیات کے دفتر میں نقصان کی ویڈیو جاری کردی۔ کویتی وزارت پانی و بجلی نے کہا ہےکہ ایران کے ڈرون حملوں میں بجلی گھروں اور ڈسٹیلیشن پلانٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا، حملوں کے بعد بجلی پیداوار کے 2 یونٹس بندکردیے گئے۔

امریکا تباہ طیارے سے بچ نکلنے والے اپنے پائلٹ کو ہلاک کرنےکی کوشش کر رہا ہے، ایرانی میڈیا

 ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ریسکیو مشن میں ناکام امریکا اب اپنے اُس پائلٹ کو ہلاک کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو تباہ کیے گئے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوکر ایران میں اتر گیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے آج Kohgiluyeh شہر کے اسی علاقے میں کئی بار بمباری کی ہے جہاں دو روز پہلے ایرانی فوج نے امریکی طیارہ تباہ کیا تھا اور امریکی پائلٹ بچ نکلا تھا۔

پوپ لیو کی دنیا کو جنگ کے اثرات سے بےحس نہ ہونےکی تلقین

مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے دنیا کو جنگ کے اثرات سے بےحس نہ ہونےکی تلقین کی، ایک بیان میں کہا کہ لوگ دنیا بھرمیں جاری تنازعات کی شدت سے بےحس نہ ہوں، امن کے لیے کام کریں، جنگ، ناانصافی، قوموں و ممالک کی تنہائی بداعتمادی اورخوف کا سبب ہیں، بد اعتمادی اور خوف نے ہمارے درمیان رشتوں کو توڑ دیا ہے۔

تل ابیب میں ایران جنگ مخالف مظاہرے، متعدد اسرائیلی مظاہرین گرفتار

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایران جنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی، تل ابیب کے ہبیما اسکوائر میں پابندی کے باوجود احتجاج ریکارڈ کیا گیا، اسرائیلی پولیس نے انسانی حقوق تنظیم اسٹینڈنگ ٹوگیدرکے ڈائریکٹر سمیت متعدد مظاہرین کو  گرفتار کرلیا۔

ایران نے آبنائے ہرمز پر عائد پابندیوں سے عراق کو استثنا دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز پر عائد پابندیوں سے پڑوسی ملک عراق کو استثنا دے دیا، ایران کی مشترکا ملٹری کمانڈ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز  پابندیوں سے عراق کو  استثنا حاصل ہے، عراق کو آبنائے  ہرمز  سے نقل و حرکت کی اجازت ہے۔

اشیائے ضروریہ کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے ایرانی بندرگاہوں تک آنے کی اجازت

ایران نے اشیائے ضروریہ کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے ایرانی بندرگاہوں تک آنے کی اجازت دے دی۔

ایرانی خبر ایجنسی نے ایرانی حکومت کے ہدایت نامے کے حوالے سے بتایا کہ اشیائے ضروریہ لانے والے جہازوں اور اشیائے ضروریہ کے جو جہاز ابھی خلیج عمان میں موجود ہیں ان سب کو ایرانی حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایرانی حکام کی ہدایات کے مطابق ایرانی بندرگاہوں تک اشیائے ضروریہ لانے والے جہازوں کو آبنائے ہرمز کے لیے بنائے گئے پروٹوکول پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔

ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد کو نکال لیا

ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد روس نے بوشہر پلانٹ سے اپنے عملے کے مزید 198 افراد کو نکال لیا۔

روسی کمپنی نے کہابوشہر پلانٹ کے اطراف پیش رفت بدترین صورتحال کے تحت یہ انخلا کیا جارہا ہے، پلانٹ پر حملے سے ایک ایرانی شہری شہید ہو گیا۔

یہ حملہ ٹرمپ کے اس اعلان کے باوجود کیاگیاکہ دس دن کے لیے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے معطل کیے جا رہے ہیں، ٹرمپ کے اعلان کے باوجود اس مدت کے دوران دیگر  توانائی تنصیبات پر بھی امریکی و اسرائیلی حملے جاری رہے۔

نئے جدید ترین فضائی دفاعی نظام سے 2 طیارے، 5 ڈرون اور 2کروز میزائل تباہ کیے: پاسداران انقلاب

امریکی طیارے مار گرانے پر پاسداران انقلاب کا رد عمل بھی سامنے آگیا، پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج امریکا کیلئے سیاہ دن ہے، نئے جدید ترین فضائی دفاعی نظام سے 2 طیارے، 5 ڈرون اور 2کروز میزائل تباہ کیے، اطلاعات ہیں کہ ایک کریو جہاز سے بحفاظت نکل نہیں سکا، ترجمان نےکہا کہ ایرانی حدود دشمن کیلئے خطرناک بن چکی ہے۔

ایرانی حملوں میں سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا: امریکی حکام کا اعتراف

امریکی حکام نے تسلیم کیاکہ ایران کی جانب سے سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر 3 مارچ کو حملے میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور یہ بھی کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو نے حملے سے نقصانات کے بارے میں جو بات کہی تھی وہ غلط تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے سے عمارت میں جو آگ لگی تھی اس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، عمارت میں محفوظ ترین حصے بھی نشانہ بنے اور جو آگ لگی وہ آدھے دن تک بجھائی نہ جاسکی تھی۔

امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ایران کا ایک ڈرون عمارت سے آکر ٹکرایا اور اس سے جو سوراخ پیدا ہوا اس میں ایک ہی منٹ بعد دوسرا ڈرون بھی آٹکرایا۔ ایران نے پرنس سلطان ائیربیس پر بھی حملہ کیا تھا جس میں ایواکس طیارہ اور ری فیولنگ طیارے بھی نشانہ بنائے گئے تھے۔ امریکا کا میزائل دفاعی نظام یہ دونوں حملے روکنے میں ناکام رہا تھا۔

ایران کے اسرائیل پر تازہ حملے، متعدد گھر تباہ، کئی مقامات پر آگ لگ گئی

ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر میزائل داغ دیے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیلی شہر روش ہاعین میں متعدد گھر تباہ ہوگئے، متعدد مقامات پر میزائل کا ملبہ گرا،  اسرائیلی پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹس کارروائی میں مصروف ہیں، اسرائیلی حکام نے شہریوں کو  متاثرہ مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔

ایران نے 48 گھنٹےکی جنگ بندی کی امریکی تجویز مسترد کر دی

ایرانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ تجویز بدھ کو کسی دوسرے ملک کے ذریعے دی گئی تھی تاہم ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

ادھر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی قیادت میں علاقائی ممالک کی کوششوں کا حالیہ دور اختتام کو پہنچ گیا۔ اخبار کے مطابق ایران، اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملنے کے لیے تیار نہیں۔

امریکی فوجی حضرت عیسی کیلئے لڑ رہے ہیں: امریکی وزیرجنگ

امریکی وزیر جنگ نے ایران پر حملوں کو مذہبی رنگ دینےکی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی حضرت عیسی کیلئے لڑ رہے ہیں، جنگ جیتنے کیلئے پیٹ ہیگسیٹ نے حضرت عیسیٰ کے واسطے سے پوپ لیو کو دعا کی درخواست کی۔

امریکی درخواست پر کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا اختلاف بھی سامنے آگیا، پوپ لیو نے اسطرح کی دعا سے لا تعلقی کا اظہار کردیا اور کہا کہ غلبے کیلئے کرسچین مشن کو مسخ کیا جاتا ہے، ایسی باتیں حضرت وعیسی کے طریقہ کار سے بالکل ہٹ کر ہیں، خدا نے زندگیاں تباہ کرنے کی نہیں انہیں بنانے کی ترغیب دی ہے۔

ایران کے تازہ حملے، اسرائیل میں میزائل گرنے سے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی

ایران نے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے کردیے، اسرائیلی شہر کے وسط میں میزائل گرنے سے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، اسرائیلی دفاع نظام ایرانی حملے روکنے میں ناکام رہا۔

ایرانی بحریہ نے قیشم جزیرہ پر دشمن کا لڑاکا طیارہ بھی مار گرایا، اس حوالے سے پاسداران انقلاب نے جاری بیان میں بتایا کہ آبنائے ہرمز کے قریب سمندر  دشمن کا طیارہ مارگرایا، جدید ترین طیارے کو نیول ائیر ڈیفنس نے نشانہ بنایا جبکہ طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہم لنکن پر بھی کروز میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔

ایران کی کارروائیوں پر اپنےحقوق کا تحفظ کریں گے: اماراتی وزیر

اماراتی وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرر نے کہا کہ ایران کوبین الاقوامی قانون کے تحت آبنائے ہرمز  بند کرنےکاحق نہیں،  آبنائےہرمز میں گزرنے کیلئے فیس وصول کرنا سمندری قزاقی کے مترادف ہے، انہوں نے کہا خطےمیں حالات کے پیشِ نظر فوری کارروائی کیلئے تیار ہیں۔

شہری انفراسٹرکچر پرحملوں سے ایران ہتھیارنہیں ڈالےگا: عباس عراقچی

شہری انفراسٹرکچربشمول پلوں پرامریکی حملوں پرایران کاردعمل آگیا، وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ شہری انفراسٹرکچر پر حملوں سے ایران ہتھیار نہیں ڈالےگا، ہرتباہ عمارت اورپل کوپہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنائیں گے، انہوں نے کہا جوکبھی بحال نہیں ہوسکےگا، وہ امریکا کی مجروح ساکھ ہے۔

انتونیو گوتریس کا امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔

انتونیو گوتریس نے کہا اب وقت آگیا ہے امریکا اور اسرائیل جنگ روک دیں، جنگ شدید انسانی مصائب کا باعث بن رہی ہے اور جنگ سے تباہ کُن معاشی اثرات پیدا ہو رہے ہیں۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ایران کو بھی اپنے ہمسایہ ممالک پر حملے بند کرنے چاہئیں۔

اماراتی سرزمین ایران کیخلاف حملوں کیلئے استعمال نہیں ہو رہی: متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے ایران کے الزامات کو مسترد کر دیا، متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ وہ کسی بھی فوجی کارروائی میں شامل نہیں ہیں۔  متحدہ عرب امارات نے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل پر زور دیا۔

سعودی ولی عہد سے روسی صدرکا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کے منفی اثرات، میری ٹائم سکیورٹی اور بین الاقوامی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر بھی گفتگو کی۔ صدر پیوٹن نےسعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے حمایت کا اعادہ کیا،

اس سےقبل سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور روس کے وزیرخارجہ کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، آبنائے ہُرمز کی صورتحال پر گفتگو

اجلاس میں آبنائے ہرمز میں تجارتی راستہ کھولنے کیلئے طاقت کے استعمال کی اجازت پر بحث کی گئی، بحرین کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں بحری جہازوں کے تحفظ کیلئے فوجی اقدام کی تجویز دی گئی۔

قرار داد میں ایرانی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا سلامتی کونسل سمندری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے آزادنہ نقل و حرکت برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔

خلیج تعاون کونسل کی جانب سے کہا گیا خلیجی ممالک کو ایرانی جارحیت کا سامنا ہے، رکن ممالک کو دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 2076 ہوگئی، ایرانی وزارت صحت

ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران پر  امریکی و اسرائیلی حملوں سے اب تک 26 ہزار 500 افراد زخمی ہوئے جبکہ امریکی و اسرائیلی حملوں سے 600  سے زائد اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا۔

یمن سے ایک اور میزائل حملہ، اسرائیل کے بیشتر شہروں میں الرٹس جاری

اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ اس نے  یمن  سے اسرائیل کی طرف داغا جانے  والا  ایک میزائل شناخت کیا ہے۔ جنگ کے آغاز کے بعد یہ چوتھا موقع ہے جب اس نوعیت کے حملےکا پتا چلا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  اسرائیل کی ہوم فرنٹ کمانڈ نے میزائل لانچ کا سراغ  ملنےکے بعد ابتدائی وارننگ جاری کرنےکی تصدیق کی ہے، جس کے تحت  اسرائیل کے بیشتر شہروں میں الرٹس جاری کیےگئے ہیں۔ متعدد علاقوں میں سائرن بجائے گئے ہیں جن میں یروشلم اور بحیرہ مردار کا علاقہ بھی شامل ہے۔

ایران کا عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی نگرانی کا پروٹوکول بنانے کا فیصلہ

ایران نے عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی نگرانی کا پروٹوکول بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا نے نائب ایرانی وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ پروٹوکول آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کی نگرانی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کا اعلان، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 105.55 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت بھی 3 فیصد اضافے کے بعد 103 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملے کرنےکا اعلان

امریکی صدر نے عوام سے خطاب میں ایران جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد تمام فوجی مقاصد حاصل کرلیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف آپریشن شروع کیے ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، چار ہفتوں میں امریکی فوج نے فیصلہ کن حملےکیے ہیں، ہم نے ایران کی نیوی، ائیرفورس کو مکمل تباہ کردیا ، انکے کئی لیڈر ختم ہوچکے، رجیم ختم ہوچکا، ایران کے ایٹم بم بنانے کی صلاحیت بھی ختم کردی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران جنگ کا مشکل حصہ مکمل ہوچکا، اب ایران خطرہ نہیں رہا، ایران جنگ کے اسٹریٹجک مقاصد تکمیل کے قریب ہیں، مقاصد کی مکمل تکمیل تک جنگ جاری رہے گی، اپنا مشن مکمل کریں گے، صدر ٹرمپ نے ایران کے تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا بھی اشارہ دیا۔ ساتھ یہ بھی کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بہت قریب آ رہے ہیں۔

جنگ کے مقاصد حاصل ہوچکے تو مزیدکیا حاصل کرنا باقی ہے: آسٹریلوی وزیراعظم کا ٹرمپ سے سوال

آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر  تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ  ایران جنگ کے مقاصد پورے ہو گئے ہیں تو  ٹرمپ کو مزید کیا حاصل کرنا ہے؟ انہو  نے کہا واضح نہیں کہ اب اس جنگ کا آخری مرحلہ کیسا ہوگا۔

امریکی واسرائیلی حملوں سے تہران میں 33 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک تقریباً 33 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

اس حوالے سے تہران کے میئر آفس کے ترجمان نے بتایا کہ حملوں سے ہونے والا نقصان مختلف نوعیت کا ہے۔

ان کے مطابق بعض گھروں میں شیشے، دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹنے جیسے معمولی نقصانات ہوئے جبکہ کئی رہائشی عمارتوں کو بڑے پیمانے پر مرمت یا مکمل تزئین و آرائش کی ضرورت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 1,869 خاندان اس وقت رہائش کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جن میں سے تقریباً 1,245 خاندانوں کو شہر کے 23 رہائشی کمپلیکسز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق متاثرہ شہریوں کی بحالی اور گھروں کی تعمیرِ نو کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔

پوری دنیا بھی جمع ہوجائے تو آبنائےہرمز نہیں کھول سکتی: مشیر سپریم لیڈر

 رکن ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل اور سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضاعی نے کہا کہ  ایران آبنائےہرمز کو بندکرسکتاہے، اور پوری دنیا بھی جمع ہوجائےتو آبنائےہرمزکو نہیں کھول سکتی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جہاز کو آبنائےہرمز میں داخل ہوکر دوسری جانب نکلنےمیں7سے8گھنٹےلگتےہیں، اس لیےایران کا آبنائے ہرمزپرمکمل کنٹرول قائم رہےگا۔

ایران کا متحدہ عرب امارات میں 37 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

ایرانی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو جاری ویڈیو  بیان میں کہا کہ پاسداران انقلاب نے متحدہ عرب امارات میں خفیہ مقام پر جاری امریکی فوجیوں کی میٹنگ کے مقام کو ہدف بنایا جس میں 37 امریکی فوجی مارے گئے۔

ترجمان ایرانی فوج نے بتایاکہ خلیج فارس میں اسرائیلی حکومت کے تیل بردار ٹینکر ایکو آ ون کوبھی نشانہ بنایا جس کے بعد  اس اسرائیلی آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایران پرامریکی واسرائیلی حملوں میں کم ازکم 10 نرسز شہید

تہران: ایران پرامریکی اور اسرائیلی حملوں میں کم ازکم 10 نرسزشہید ہو گئیں۔

ڈی جی نرسنگ سسٹم آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ نرسزکو دوران ڈیوٹی نشانہ بنایا گیا۔

دوتہائی امریکی ایران جنگ کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں: سروے

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز اور اپسوس پول (IPSOS POLL) کی جانب سے ایران جنگ سے متعلق سروے کیا گیا۔

سروے سے معلوم ہوا کہ دو تہائی امریکی سمجھتے ہیں کہ ایران جنگ فوری ختم کرنی چاہیے، اور مقاصد کےحصول کےبغیربھِی ختم کرنی چاہیے۔

سروے کے مطابق ہر 10 میں4 ریپبلکن بھی یہی سمجھتے ہیں کہ امریکا کوایران جنگ فوری ختم کرنی چاہیے۔

پولینڈ کا اپنا پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام مشرقِ وسطیٰ بھیجنے سے انکار

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ نے اپنا پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام مشرقِ وسطیٰ بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

اس حوالے سے پولش وزیرِ دفاع نے کہا کہ پیٹریاٹ بیٹریاں اور ان کا اسلحہ پولینڈ کی فضائی حدود اور نیٹو کے مشرقی محاذ کے دفاع کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اعلان ان میڈیا رپورٹس کے بعد کیا گیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں ان سسٹمز کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔

ایران کے علاقائی اتحادی اب اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں رہے: نیتن یاہو

 اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے علاقائی اتحادی اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں رہے۔

اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اس جنگ نے ہمیں خطے میں ایران کے خلاف نیا اتحاد بنانے کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے خطے کے اہم ممالک کے ساتھ اتحاد بنا رہے ہیں، کیونکہ ایران اب بھی اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے اتحاد میں شامل ممالک کے نام نہیں بتائے۔

امریکا،اسرائیل کی بمباری کےباوجود ایران کےمختلف شہروں میں عوام کےمظاہرے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور  وزیرخارجہ عباس عراقچی نے مظاہروں میں شرکت کی، صدر پزشکیان نے کہا کہ عوام قومی یکجہتی، سماجی ہم آہنگی اور  اسلامی انقلاب کا تحفظ جاری رکھیں، اس موقع پر وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ وہ اپنےجذبے کو  مزید توانا کرنے کیلئے ریلی میں شریک ہوئے۔

ایران جنگ کے جلد خاتمےکی خبروں کے اثرات، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ایران جنگ کے جلد خاتمے کی خبروں کے اثرات آنا شروع ہوگئے، عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل 118 ڈالر  سے کم ہو کر 104 ڈالر فی بیرل کی سطح پرآگیا، امریکی خام تیل کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل پر مستحکم ہے۔

امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی، ڈاؤ انڈیکس میں ڈھائی فی صد، ایس اینڈ پی میں 2.91 اور نیسڈیک میں 3.83 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امید ہے 5 اپریل کو ایسٹر سے پہلے ایران جنگ ختم ہو جائےگی، پوپ لیو

 مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو  نے خطے کی کشیدہ صورتحال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا انہیں اُمید ہے کہ 5 اپریل کو ایسٹر سے پہلے ایران کی جنگ ختم ہو جائے گی۔

ایران جنگ اب اپنے اختتام کے قریب ہے، امریکی وزیرخارجہ

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ہم دیکھ سکتےہیں کہ ایران جنگ اب اپنے اختتام کے قریب ہے،  جنگ کا اختتام آج یا کل نہیں ہوگا لیکن اختتام یقینی ہے، امریکی وزیرخارجہ نے کسی مرحلے پر ایران کے ساتھ براہِ راست ملاقات کا امکان بھی ظاہر کردیا۔

اسرائیل نئےریجینل آرڈر کے لیے تیار ہوجائے: بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی

پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر  بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نئے ریجینل آرڈر کے لیے تیار ہوجائے۔

اپنے بیان میں جنرل اسماعیل قانی نے کہا کہ نیتن یاہو خواب دیکھ رہا تھا کہ خطے میں سکیورٹی بیلٹ کو وسعت دی جائے گی مگر لبنان کی حزب اللہ نے شمال اور یمن کی انصار اللہ نے جنوب سے آگ برسا کر یہودی آبادکاروں کو دیا گیا تحفظ کا جھوٹا وعدہ آشکار کردیا ہے۔

انہوں نے کہا شہید کمانڈروں کی امنگیں پوری ہوگئیں اور محاذ اب ایک بن چکا ہے اس لیے اسرائیلی دشمن کو اب اس نئے علاقائی نظام کیلئے تیار ہوجانا چاہیے۔

امریکا ایران تنازع میں ثالثی کا کردار علاقائی مفاد میں ہے، پاکستانی سفیر

امریکا میں پاکستان کے سفیر  رضوان سعید شیخ نےکہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور  ایران کے حالیہ تنازعہ میں ثالثی کا کردار وسیع تر علاقائی مفاد میں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نتیجہ خیز  بات چیت کے حوالے سے ہر ممکنہ سہولت کاری فراہم کرنے کے لیے  پرعزم ہے تاہم فیصلوں کی ذمہ داری متحارب فریقین کی ہے۔

ٹرمپ آبنائے ہرمز کھولے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں: امریکی اخبار

امریکی اخبار نے ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتادیا وہ آبنائے ہرمز کھولے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ آبنائے ہُرمز کھولنے کا پیچیدہ آپریشن بعد میں کرنےکےخواہاں ہیں۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر نے معاہدہ نہ ہونے اور آبنائے ہرمز جلد نہ کھولنے کی صورت میں ایران کے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں، تیل کے کنوؤں اور پانی صاف کرنے والے تمام پلانٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی

ایران میں حکومت تبدیل ہوچکی ہے، ہم نئے لوگوں کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا جلد معلوم ہو جائے گا کہ ایرانی اسپیکر قالیباف امریکا کے ساتھ کام کرنے پرتیار ہیں یا نہیں، ایک ہفتے میں اس سے متعلق بتا دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں ہم نئے لوگوں کے ساتھ معاملات کر رہے ہیں اور نئے لوگ اب تک پہلے سے زیادہ معقول ثابت ہوئے۔

سپریم لیڈر سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ایران کے نئے سپریم لیڈر کی کسی نے بھی کوئی خبر نہیں سنی، ہمارے خیال میں مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں لیکن ان کی حالت خراب ہے

دبئی پورٹ پر ایرانی حملےمیں بڑےآئل ٹینکرکونشانہ بنایاگیا: کویتی حکام

کویتی  حکام کا کہنا ہے کہ حملےکے بعد متاثرہ آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی،جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ سمندر میں دبئی سے 31 ناٹیکل میل شمال مغرب میں پیش آیا۔

یوکےمیری ٹائم ٹریڈآپریشنز نے بتایا کہ آگ  آئل ٹینکر کے اگلے حصے میں لگی، آئل ٹینکر پر عملہ مکمل محفوظ ہے، حکام نے خبر دار کیا کہ متاثرہ آئل ٹینکر سے اردگرد کے پانیوں میں تیل کا اخراج ہوسکتاہے۔

سعودی عرب کا احترام کرتے ہیں، ہماری کارروائیاں دشمن جارح قوتوں کےخلاف ہیں: عباس عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ہے اور اسے برادر ملک سمجھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ ایران کی کارروائیاں دشمن جارح قوتوں کےخلاف ہیں، جارح دشمن عربوں کا احترام کرتے ہیں نہ ایرانیوں کا اور نہ ہی وہ سکیورٹی دے سکتے ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ذرا دیکھیں کہ ہم نے ان کی فضائی کمان کے ساتھ کیاکیا، دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ امریکی فورسز کو خطے سے نکالاجائے۔

برطانیہ کا ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونےکا اعلان

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیاکہ  ایران جنگ ہماری جنگ نہیں ہے، ہم اس میں نہیں الجھیں گے، ہم نے جو کیا ہے وہ دفاعی اقدام ہے۔

برطانوی وزیراعظم نےکہا برطانیہ دفاعی اقدامات جاری رکھےگا، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کےلیےکام کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا جنگ شروع ہونےکے ایک یا دوگھنٹے بعد ہی ہم نے اپنے پائلٹس کو فضا میں تعینات کر دیا تھا، اقدام کا مقصد برطانیہ کے شہریوں، مفادات اور خطے میں اپنے اتحادیوں کا دفاع کرنا تھا۔

برطانوی وزیراعظم کاکہنا تھا ہم برطانیہ کےقومی مفادات، خطےمیں لوگوں کے تحفظ پر توجہ مرکوز رکھیں گے، جنگ کےگھریلو سطح پرپڑنے والے اثرات پر جو کچھ کرسکتےہیں کریں گے، اور بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

ایران: حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی

ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے اپوزیشن گروپ سے تعلق رکھنے اورحملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو افراد کو سزائے موت دے دی ہے، دونوں افراد پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن آف ایران سےمنسلک تھے، دونوں افراد تہران میں دیسی ساختہ لانچرڈیوائسز کے ذریعے مسلح حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ایران پر امریکی اسرائیل جنگ کے باعث ایندھن بحران، فلپائن میں ایندھن قیمتیں دگنی سے زیادہ ہوگئیں

ایران پر امریکی و اسرائیل جنگ کے باعث مختلف ممالک میں ایندھن بحران پیدا ہونے لگا۔

عرب میڈیا کے مطابق فلپائن میں 300 سے زائد پیٹرول پمپ بند ہو چکے، جنگ شروع ہونے کے بعد سے فلپائن میں ایندھن کی قیمتیں دگنی سے زیادہ ہو گئی ہیں۔

ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنےکیلئے فوجی آپریشن پر غور

 وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے ایک ہزار پاؤنڈ یورینیم نکالنےکے لیے فوجی آپریشن پر غور کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یورینیم نکالنےکا پیچیدہ اور خطرناک مشن امریکی فورسزکو کئی دن ایران کے اندر رکھے گا، صدر ٹرمپ نے ایران سے یورینیم نکالنے کا فیصلہ نہیں کیا، لیکن یہ آپشن موجود ہے ۔

صدر ٹرمپ نے مشیروں پر زور دیا ہے کہ ایران پردباؤ ڈالیں کہ جنگ ختم کرنےکی شرط کے طور پر یورینیم حوالے کرے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے اگر ایران مذاکرات میں یورینیم نہیں دیتا تو ڈونلڈ ٹرمپ طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں، یورینیم قبضے میں لینےکیلئے ٹارگیٹڈ آپریشن جنگ کی ٹائم لائن کو زیادہ نہیں بڑھائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق پینٹاگون کاکام کمانڈر انچیف کیلئے زیادہ آپشن کی تیاری ہے، زیادہ آپشن کا مطلب یہ نہیں کہ صدر نے فیصلہ کرلیا، تاہم پینٹاگون اور سینٹ کام کے ترجمان نے اس خبر کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ امریکا پہلے بھی 1994 میں قازقستان اور 1998 میں جارجیا سے یورینیم نکال چکا ہے۔

آئی اے ای اے کی ایران کے خُنداب جوہری پلانٹ پر حملے میں نقصان کی تصدیق

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے خُنداب میں جوہری پلانٹ پرحملے میں نقصانات کی تصدیق کردی۔

آئی اے ای اے نے کہا ایران نے27 مارچ کو خُنداب میں حملےکی اطلاع دی تھی، پلانٹ اب غیرفعال ہے، خُنداب تنصیب میں کوئی اعلان شدہ جوہری مواد موجود نہیں ہے۔

امریکا اور اسرائیل کا ایران کے شہر تبریز پر حملہ، پیٹرو کیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ایک حملے میں تبریز پیٹروکیمیکل کمپنی کے ایک یونٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو اور آپریشنل ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، کوئی خطرناک، زہریلا یا آلودگی پھیلانے والا مادہ خارج نہیں ہوا۔

اسرائیل امریکا کو فوجی اڈے قائم کرنے کی پیشکش کرے گا: رپورٹ

 اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں مستقل امریکی فوجی اڈہ موجود نہیں ہے، اسرائیل امریکا کو فوجی اڈے قائم کرنے کی پیشکش کرے گا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کے بڑے اڈے خلیجی ممالک میں قائم ہیں، اسرائیل میں امریکی فوج کی موجودگی محدود ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ سے امریکی اڈے اسرائیل منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ نئےفوجی کمپلیکس بنانےکی بھی تجویز زیر غور ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر تعاون بڑھانے کی کوشش ہے۔

امریکا نے ایران کے ساحلی علاقوں بشمول خارگ جزیرے پر زمینی کارروائی کی تیاری کرلی

امریکا نے ایران کے ساحلی علاقوں بشمول خارگ جزیرے پرزمینی کارروائی کی تیاری کرلی۔

امریکی اخبار کے مطابق  ایران میں محدود زمینی کارروائی خصوصی دستے اور روایتی فوجی کریں گے۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پینٹاگون ایران میں ہفتوں پر مشتمل زمینی جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ صدر ٹرمپ زمین فوج کی تعیناتی کی منظوری دیں گے یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔

ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے علیحدہ ہونے پر غور شروع کر دیا

ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے علیحدہ ہونے پر غور شروع کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ سمیت متعلقہ ادارے این پی ٹی سے ایران کے دستبردار ہونے پر غورکر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہناہے کہ واضح ہو چکا ہے کہ ایران کے این پی ٹی میں رہنے کا جواز ہی نہیں بچا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اقدام کا مقصد آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے بھیس میں امریکا اور اسرائیل کو ایران کی مزید جاسوسی سے روکنا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پر حملے کیے جارہے ہیں اورآئی اے ای اے اس کی مذمت تک نہیں کر رہی۔

ایران کی جانب سے مبینہ طورپر داغے گئے ڈرونزکویت کے ہوائی اڈے پر جاگرے، آگ بھڑک اٹھی

ایران کی جانب سے مبینہ طورپر داغے گئے ڈرونزکویت کے ہوائی اڈے پر جاگرے جس سے ہر طرف آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹس کےمطابق ڈرونزگرنے کی وجہ سے کویت کے ہوائی اڈے پر ریڈار سسٹم کو بری طرح نقصان پہنچا۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کویتی حکام کا کہنا ہےکہ فیول ٹینک میں آگ لگی۔

امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کی 93 ہزار سویلین املاک تباہ ہوئیں: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو ایک ماہ ہوگیا۔

ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کی 93 ہزار سویلین املاک تباہ ہوئی ہیں۔

ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق  مختلف ایرانی صوبوں میں کیے گئے حملوں میں تباہ مکانات کی تعداد 71 ہزار 547 ہوچکی ہے۔

امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 20 ہزار 779 تجارتی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ صرف تہران میں 31 ہزار 562 رہائشی و تجارتی املاک امریکی و اسرائیلی حملوں میں تباہ ہوئی ہیں۔

ایرانی ہلال احمر کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملوں میں 600 اسکول تباہ ہوچکے ہیں۔ ایران میں بنیادی صحت اور ہنگامی طبی امداد کے 295 مراکز بھی امریکی و اسرائیلی حملوں کو نشانہ بنے ہیں۔

پاسداران انقلاب کا 500 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی کرنے اور امریکی ایف16 طیارہ مارگرانے کا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آج حملےمیں 500 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی کیے ہیں جبکہ جنوبی فارس میں ایک امریکی ایف16 طیارہ بھی مار گرایا ہے۔طیارہ سعودی ایئربیس پہنچنے سے پہلے کریش ہوگیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق مقبوضہ فلسطین اور خطےمیں امریکی و اسرائیلی صنعتوں پر شدید حملے کیے ہیں۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آئندہ ایرانی صنعتوں پر حملہ ہوا تو نتیجہ سوچ سے برا ہوگا۔

اس کے علاوہ ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے مطابق اسرائیلی شہر حیفہ میں اسٹریٹجک الیکٹرونک وارفیئر سینٹر کو نشانہ بنایاہے اور بن گورین ائیربیس پر ایندھن کے ذخیروں پر بھی حملہ کیا ہے۔

ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی، کویت میں امریکا کے 6 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں امریکا کے 6 بحری جہاز تباہ کرنے اور دبئی میں ساحل اور ہوٹل پر حملے کرکے کئی امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

روسی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے، لوگ شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

اسرائیل نے ایران کی جانب سےکلسٹر بموں سے حملوں میں ایک شخص کی ہلاکت اور 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فوج نے کویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکا کے 6 ٹیکٹیکل جہازوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 3 لڑاکا جہاز سمندر میں غرق ہوگئے جبکہ دیگر 3 میں آگ لگی ہوئی ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق وعدہ صادق چہارم نامی آپریشن کے تحت دشمن پر حملے کی 84 ویں لہر میں دبئی کے ساحل اور ایک ہوٹل میں امریکی اہلکاروں کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق دونوں حملوں میں کئی امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔

سعودی عرب کے علاقے الخرج میں پرنس سلطان ائربیس کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جس میں ری فیولنگ اور ائرسپورٹ فلیٹ کو ہدف بنایا گیا۔

سعودی عرب نے میزائل،ڈرون گرنے کے مقامات کی تصاویر، ویڈیوز بنانے اور شائع کرنے پر پابندی لگادی

سعودی وزارت داخلہ نے حملوں کے مقامات کو رپورٹ کرنے پرپابندی لگا دی۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ میزائل، ڈرون گرنے کے مقامات کی تصاویر ، ویڈیوز بنانے اور شائع کرنے پر پابندی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق  حملوں کے مقامات کی معلومات پھیلانے سے قانونی کارروائی کا سامنا ہو سکتا ہے، مرتکب افراد کے خلاف فوری قانونی وعدالتی کارروائی کی جائے گی۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ  ایسےکسی بھی موادکی تشہیر سے گریزکریں جو ملکی سلامتی کو متاثرکرسکتی ہو۔

ایران کا سعودی عرب میں پرنس سلطان ائیربیس پر میزائل حملہ ، کئی امریکی ری فیولنگ طیاروں کو نقصان

ایران نے سعودی عرب کی  پرنس سلطان ائیربیس پر میزائل حملہ کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل  حملے میں امریکا کے کئی ری فیولنگ طیاروں کو نقصان پہنچا۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 12 امریکی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ 3 کنٹینر جہازوں کی آبنائے ہرمز سےگزرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

ایرانی نیوی کے مطابق مختلف ملکوں کے 3 کنٹینر جہازوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

تم نے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے، اب جواب کا انتظار کرو: ایرانی کمانڈر نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

پاسداران انقلاب ایران کے ایرو اسپیس سربراہ جنرل ماجد موسوی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر حملہ کیا ہے۔

جنرل ماجد موسوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ تم نے ہمیں ایک بار پہلے بھی آزمایا تھا، دنیا تمہیں دوبارہ آگ سے کھیلتے دیکھ رہی ہے، اس کھیل میں تم نے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے۔ اب جواب کا انتظار کرو۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس بار آنکھ کے بدلے آنکھ والی بات نہیں چلے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملہ کر دیا۔

اسرائیل نے ایران کے ایک بجلی گھر، 2 اسٹیل کے کارخانوں اور ایک سویلین نیوکلیئر تنصیب کو نشانہ بنایا۔

ٹرمپ کے اعلان کے باوجود اسرائیل کا ایرانی توانائی تنصیبات پر حملہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملہ کر دیا۔

اسرائیل نے ایران کے ایک بجلی گھر، 2 اسٹیل کے کارخانوں اور ایک سویلین نیوکلیئر تنصیب کو نشانہ بنایا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے امریکا کے ساتھ رابطے سے ہوئے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اسرائیلی جرائم کی بھاری قیمت وصول کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایران اور حزب اللہ کے ڈرونز اسرائیلی دفاعی نظام کے لیے درد سر بن گئے

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران اور حزب اللہ کے ڈرونز اسرائیلی دفاعی نظام کے لیے درد سر بن گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے سستے اور خودکُش شاہد ڈرونز کو پکڑنا مشکل ہورہا ہے اور ان  چھوٹے ڈرونز کو روکنے کے لیے لاکھوں ڈالرز خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیاکے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا یوکرین کے صدر زیلنکسی سے رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ایرانی ڈرون حملوں کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور یوکرین نے اسرائیل کو ڈرونز کے خلاف موثر ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یوکرین نے مشرق وسطیٰ کے 5 ممالک میں ڈرونز کے خلاف فوجی یونٹس تعینات کیے ہیں، ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور اردن شامل ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کی امریکی و صہیونی صنعتی اداروں میں کام کرنے والوں کو فوری انخلا کی ہدایت

یران کے پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے خطے میں امریکی کمپنیوں اور صہیونی اتحادی صنعتی اداروں کو فوری طور پر اپنے کام کے مقامات خالی کرنے کی وارننگ جاری کر دی۔

پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی و صہیونی دشمن نے پہلے سے دی گئی تنبیہ کے باوجود آج ایران کے صنعتی مراکز پر متعدد حملے کیے۔

پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے  جوابی کارروائیاں شروع کی جارہی ہیں  اس لیے خطے میں امریکی شیئر ہولڈرز رکھنے والی صنعتی کمپنیوں کے تمام ملازمین اور صہیونی حکومت کی اتحادی صنعتوں سے وابستہ افراد فوری طور پر اپنے کام کے مقامات چھوڑ دیں تاکہ اپنی جانوں کو خطرے سے بچا سکیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے صنعتی مراکز کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والے افراد بھی حملے ختم ہونے تک اپنے گھروں کو خالی کر دیں۔

امریکی و صہیونی حملے میں خنداب ہیوی واٹر کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا: ایران

تہران: ایران کے مرکزی صوبے کے ڈپٹی گورنر برائے سیاسی و سکیورٹی امور نے کہا ہے کہ خنداب ہیوی واٹر کمپلیکس کو امریکی اور صہیونی دشمن کی جانب سے دو مرحلوں میں حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

حکام کے مطابق ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پہلے سے کیے گئے حفاظتی اقدامات کے باعث علاقے کے عوام کو کسی خطرے کا سامنا نہیں ہے۔

امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں 1900 سے افراد شہید، 20 ہزار سے زائد زخمی

جنگ کے خاتمےکی سفارتی کوششوں کے باوجود بھی امریکا اور اسرائیل کے ایران پر شدید حملے جاری ہیں۔

امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی شہر  قم اور اُرومی میں رہائشی عمارتوں اور گھروں کو نشانہ بنایا گیا جس سے متعددعمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ان حملوں میں  10 افراد شہید  ہوئے جبکہ ملبے میں دبے زخمیوں کی تلاش جاری ہے

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے مطابق ایران پر جاری حملوں میں اب تک  1ہزار937 افراد شہید اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے ہو چکے، نمائندگان کی ملاقات پاکستان میں ہو سکتی ہے: جرمن وزیر خارجہ

جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈے فول کا کہنا ہے میری معلومات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے ہو چکے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان براہ راست ملاقات کی تیاریاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے نمائندوں کی ملاقات جلد متوقع ہے، دونوں ممالک کے نمائندوں کی ملاقات بظاہرپاکستان میں ہو سکتی ہے۔

سفارتی کوششوں کے باوجود مشرق وسطیٰ میں جنگ اور حملوں کی شدت برقرار

سفارتی کوششوں کے باوجود مشرق وسطیٰ میں جنگ اور حملوں کی شدت برقرار ہے، اسرائیل کی جانب سے تہران پر شدید بمباری کی گئی، قم اور اُرومی شہر میں بھی رہائشی عمارتوں پر حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں کم از کم 13 افراد شہید ہوئے، ملبے میں دبے زخمیوں کی تلاش جاری ہے۔

 ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کی جانب سے بھی خطے میں امریکی اڈوں اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

لبنانی سرحدی دیہات میں اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے، حزب اللہ کا 24 گھنٹوں میں 21 اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ جبکہ اسرائیل نے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مزید فوجی سازو سامان لبنان سرحد کی جانب بھیج دیا۔

یو اے ای آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے کثیرالقومی بحری ٹاسک فورس میں شامل ہوگا: برطانوی اخبار

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے کثیرالقومی بحری ٹاسک فورس میں شامل ہوگا، متحدہ عرب امارات نے امریکا اور مغربی اتحادیوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

پاکستان کےذریعے ایران سے مضبوط اور مثبت پیغامات اور مذاکرات سامنے آئے ہیں: اسٹیووٹکوف

امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے پاکستان کے ذریعے ایران سے مضبوط اور مثبت پیغامات اور مذاکرات سامنے آئے ہیں۔

اسٹیو وٹکوف نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ مل کر 15 نکات پر مشتمل ایک ایکشن لسٹ پیش کی، 15 نکاتی ایکشن لسٹ امن معاہدے کے فریم ورک کی بنیاد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 15 نکاتی ایکشن لسٹ کو پاکستان نے بطور ثالث آگے بڑھایا، 15 نکاتی ایکشن لسٹ بذریعہ پاکستان ایران تک پہنچائی گئی، پاکستان کےذریعے ایران سے مضبوط اور مثبت پیغامات اور مذاکرات سامنے آئے ہیں۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا ایران جنگ میں ثالثی کردارپاکستان کی اہمیت اورعالمی سطح پراعتماد کاعکاس ہے۔

ایران جنگ بندی ڈیل میں لبنان میں اسرائیلی حملوں کا خاتمہ بھی چاہتا ہے، خبر ایجنسی

خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے جنگ بندی سے متعلق کسی بھی ممکنہ ڈیل میں لبنان کو شامل کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے اس مطالبے سے رابطہ کاروں کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ 6 علاقائی ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران چاہتا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ پر اسرائیلی حملوں کے خاتمے کو بھی شامل کیا جائے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے حزب اللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے وسیع تر ڈیل کا حصہ بنایا جائے گا۔

ایک ایرانی عہدیدار کے مطابق تہران اس وقت امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے اور مشاورت کا عمل جاری ہے۔

خطے میں امریکا کے تمام فوجی اڈے تباہ کردیےہیں، پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکا کے تمام فوجی اڈے تباہ کردیےہیں اور اب امریکی کمانڈر اور فوجی فرار ہوکر پناہ گاہوں میں چھپ گئے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امریکی کمانڈروں اور فوجیوں کی کمیں گاہوں سےایران کوآگاہ کریں۔

امریکا اور اسرائیل نے 2 ایرانی رہنماؤں کو عارضی طور پر اپنی ٹارگٹ لسٹ سے ہٹادیا

امریکی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ممکنہ امن مذاکرات کے پیش نظر دو سینئر ایرانی عہدیداروں کو عارضی طور پر ہدفی فہرست سے نکال دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کا نام4 سے 5 روز کے لیے  ٹارگٹ لسٹ سے ہٹایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ترکی، پاکستان اور مصر کے ثالثین امریکا اور ایران کے درمیان فوری مذاکرات کیلئے قائل کرنے کوشش کر رہے ہیں تاکہ جنگ بندی ہوسکے جس کے بعد مزاکرات ممکن ہوں۔

تاہم اس حوالے سے حکام کی رائے ہے کہ امریکا اور ایران کی شرائط میں بڑے اختلافات کے باعث ان مذاکرات کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔

خارگ جزیرے پر حملے کا خطرہ، ایران نے بارودی سرنگوں کی تنصیب شروع کردی: امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے  خارگ جزیرے پرممکنہ حملے اور جنگ کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جزیرے پر بڑی تعداد میں راکٹس کی کھیپ پہنچادی گئی ہے جبکہ  خارگ جزیرےکے ساحل پر بارودی سرنگوں کی تنصیب بھی جاری ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ خارگ کے اطراف انسانوں اور گاڑیوں سےٹکرانےوالی سرنگوں کی تنصیب کی جارہی ہے۔

نئی دہلی میں ایرانی سفارتخانے نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے شکریہ کا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

 نئی دہلی میں ایرانی سفارتخانے نے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے شکریہ کا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

ایکس پر جاری پیغام میں سفارتخانے کی جانب سے لکھا گیا ہےکہ ایرانی پاسداران انقلاب نے کشمیرکے عوام کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایرانی سفارتخانے نے تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ایرانی میزائل کے ساتھ پاسداران انقلاب کا پیغام تحریر ہےکہ ‘ہم دل کی گہرائیوں سے کشمیری عوام کی حمایت کے شکرگزار ہیں اور آپ کی طرف سے اپنے رہنما کے قاتلوں سے انتقام لیں گے’۔

مریکا اپنے جنگ کے مقاصد میں ناکام ہو چکا، پڑوسی ممالک کو پیغام ہے امریکا سے فاصلہ رکھیں: عباس عراقچی

اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی اور امریکا اپنے جنگ کے مقاصد میں ناکام ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جنگ میں جلد کامیابی اور ایرانی حکومت کی تبدیلی میں بھی ناکام ہوچکا ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھاکہ خطے میں امریکی اڈے ایران کے خلاف کارروائیوں کیلئے  استعمال ہوتے رہے ہیں، ایران خطے کے کسی بھی ملک سے دشمنی نہیں رکھتا اور صرف امریکی اڈوں اور مراکز کو نشانہ بناتا ہے جہاں سے ایران کے خلاف حملے کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کو پیغام ہے کہ امریکا سے فاصلہ رکھیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ہم نے کچھ ممالک کو جنہیں اپنا دوست تسلیم کیا انہیں  آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، ہم نے چین، روس، پاکستان، بھارت اور عراق کو گزرنے دیا لیکن اس بات کی کوئی وجہ نہیں کہ ہم اپنے دشمنوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیں۔

’جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا‘، ایران نے امریکی تجاویز مسترد کردیں

ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز مسترد کردیں۔

ایرانی حکام کے مطابق ایران نے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا اور انہیں غیرمناسب پایا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران صدر ٹرمپ کو اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا وقت تعین کریں اور ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا۔

ایران حکام نے بتایاکہ جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں کا رُکنا اور ایرانی عہدیداروں کے قتل کا خاتمہ ہے اور ایران کی دفاعی کارروائیاں ایرانی شرائط پوری ہونے تک جاری رہیں گی۔

حکام کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا، ایران جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس اور ضمانت شدہ اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے، ایران میں جنگ کے نقصانات کا تعین اورادائیگی کی ضمانت دی جائے۔

جنگ بندی کیلئے ایران نے 5 شرائط رکھ دیں

ایران نے شرائط رکھیں کہ جنگ کے خاتمے کیلئے حملوں اور ایرانی عہدیداروں کا قتل روکا جائے، جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس اور ضمانت شدہ اقدامات کیے جائیں اور ایران میں جنگ کے نقصانات کا تعین اورادائیگی کی ضمانت دی جائے۔

ایران کی شرائط کے مطابق ایران پر جاری جنگ اور خطے میں دیگر مزاحمتی گروپوں کے خلاف جنگ روکی جائے اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم کیا جائے۔

خیال رہے کہ جنگ بندی کیلئے ایران کو امریکا کی 15 نکاتی تجاویز پہنچائی گئی ہیں، امریکا کی 15 نکاتی تجاویز میں ایران پر پابندیوں میں نرمی بھی شامل ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام کا خاتمہ بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے، اس کے علاوہ آبنائے ہرمز کو کھولنا بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے)کی طرف سے ایران کی نگرانی بھی مجوزہ منصوبے میں شامل ہے، ایران اور امریکا کے درمیان سویلین جوہری تعاون بھی تجاویز میں شامل ہے۔

پاکستان نے جنگ بندی کیلیے امریکی تجاویز ایران کے حوالے کردیں؛ غیرملکی میڈیا

 منصوبہ (پلان) تیار کر کے پاکستان کے ذریعے ایران کو بھجوا دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق رپورٹس میں نام ظاہر نہ کرنے والے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تین بڑے جوہری مراکز کو ختم کرے اور اپنی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بند کر دے۔

اس کے علاوہ ایران سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو معطل کرے اور خطے میں اپنے حمایت یافتہ گروہوں کی مدد کم کرے۔

اسرائیل نے ٹرمپ کو آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے پر قائل کیا، سابق سربراہ سی آئی اے

سابق سربراہ سی آئی اے لیون پینیٹا کا کہنا ہےکہ اسرائیل نےٹرمپ کوآیت اللہ خامنہ ای کوشہید کرنے پر قائل کیا اور ٹرمپ کویقین دلایا کہ کہ خامنہ ای کی شہادت سے رجیم چینج ہوجائےگا۔

لیون پینیٹا کے مطابق اسرائیل اور امریکا دونوں ہی نے احمقانہ طور پر غلط حساب کتاب کیا۔

صدر ٹرمپ سےزیادہ ایران کی باتوں پریقین کرتاہوں، سابق سربراہ سی آئی اے

سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سےزیادہ ایران کی باتوں پریقین کرتاہوں۔

جان برینن کا کہنا تھا کہ حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور وہ اپنی تخلیق کردہ شکست سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ مؤقف بھی درست نہیں کہ ایران مذاکرات کے لیے سگنل دے رہا ہے یا امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

سابق سربراہ سی آئی اے کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔

ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، تل ابیب میں متعدد عمارتیں تباہ

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق صیہونی ریجیم کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا۔

پاسداران انقلابکے مطابق خیبرشکن، ایماد اور سجیل میزائل، تباہ کن ڈرونز استعمال کیے گئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل،لاجسٹک اور سپورٹ مراکز ہدف بنائے گئے۔

سعودیہ کی ایران جنگ کی حوصلہ افزائی سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کی تردید

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی قیادت نے ایران جنگ کی حوصلہ افزائی سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ان خلیجی ممالک میں سےہےجوخطےمیں فوجی کشیدگی ختم کرنےکےلیےکام کررہےہیں۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نےکھل کرکہا ہےکہ وہ کسی ممکنہ جنگ کا حصہ نہیں بنےگا۔

اسرائیل جنوبی لبنان کےبڑے حصےمیں سکیورٹی بفرزون قائم کرےگا، اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیردفاع کٹز کاکہنا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان کےبڑے حصےمیں سکیورٹی بفرزون قائم کرےگا  تاکہ حزب اللہ کے حملوں روکا جائے۔

اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ ہماری فوج دریائےلیطانی کےقریب اہم پل تباہ کر چکی ہے۔

اسرائیل کٹز کا مزید کہنا تھا کہ بےگھرلبنانی شہریوں کی واپسی کو سکیورٹی سے مشروط قراردیاگیاہے۔

امریکا اور اسرائیل نے منگل کوبھی بوشہرکی جوہری تنصیبات پرحملےکیے، ایرانی میڈیا

 ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے منگل کوبھی بوشہرکی جوہری تنصیبات پرحملےکیے ہیں۔

ایرانی میڈیا کابتانا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کےمطابق حملےسےکوئی تیکنیکی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہم نے ایران کی قیادت ختم کردی، یہ رجیم چینج ہے،نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ ایران میں اب کوئی قیادت باقی نہیں رہی، ایران میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

میڈیا سےگفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران رضامند ہےکہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنائےگا، ایران اس بار سمجھداری سے بات کر رہا ہے، اب ہم صحیح لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران سے بات کر رہے ہیں، ایران میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، ان کی نیوی، ائیر فورس تباہ کر دی ہے، ہم نے ان کی قیادت ختم کردی ہے، یہ رجیم چینج ہے، انہوں نے ہمیں ایک تحفہ بھیجا جو کل مل گیا، ایران نے ہمیں تیل اور گیس سے متعلق بہت بڑا تحفہ دیا ہے، تحفہ بہت قیمتی اور آبنائے ہُرمُز سے متعلق تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایران میں اب نئی قیادت ہے دیکھتے ہیں کہ وہ کیسا کام کرتے ہیں، ایران کی نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے۔  سعودی عرب، یو اےای اور قطر ایران کے معاملے میں بہت بہترین رہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ ایران سے بات چیت میں نائب صدر جےڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر بھی شریک ہیں۔

لڑنےکے بجائے بات چیت کرنا ہمیشہ بہتر ہوتا ہے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو

چینی وزیرخارجہ  وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ امن کے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں اور جلد از جلد مذاکرات کا آغاز کریں۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  تمام  مسئلے طاقت  سے نہیں بات چیت سے حل ہونے چاہئیں، امید  ہے فریقین امن بات چیت کا عمل جلد از جلد شروع کریں گے، لڑنے کے بجائے بات چیت کرنا ہمیشہ بہتر ہوتا ہےاور یہ ایران اور اس کے عوام کے مفاد میں ہے، جبکہ یہ عالمی برادری کی مشترکہ خواہشات کے مطابق بھی ہے۔

وانگ یی نے مزید کہا کہ چین غیر جانبدار اور منصفانہ مؤقف برقرار رکھے گا، خودمختاری کی خلاف ورزیوں کی مخالفت کرے گا، امن مذاکرات کو فروغ دے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کام جاری رکھے گا۔

 ایرانی عوام  پہلے سے زیادہ متحد ہو رہے ہیں، عباس عراقچی

یرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وانگ یی کو خطے کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی ہنگامی انسانی امداد پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام بیرونی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور قومی خودمختاری و آزادی کے تحفظ کے لیے پہلے سے زیادہ متحد ہو رہے ہیں۔

عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران عارضی جنگ بندی کے بجائے ایک مکمل اور جامع سیزفائر چاہتا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز تمام ممالک کے لیے کھلی ہے اور جہاز محفوظ طریقے سے گزر سکتے ہیں، تاہم وہ ممالک جو ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہیں ان کے لیے یہ سہولت زیر غور نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق کشیدگی بڑھانے کے بجائے اسے کم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے اور چین سے توقع ظاہر کی کہ وہ امن کے فروغ میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھےگا۔

جرمن صدر نے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کن غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا

جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

برلن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر نے ایران جنگ شروع کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ایران کے خلاف جنگ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس جنگ نے جرمنی اور امریکا کے درمیان تعلقات میں ایک بڑی دراڑ پیدا کر دی ہے۔ اس جنگ کے لیے امریکا پر ممکنہ فوری حملےکے خطرےکا جواز قابل قبول نہیں ہے اور اس کی بنیاد کمزور ہے، یہ ایک ایسی جنگ ہے جس سے باآسانی بچا جاسکتا تھا۔

جرمن صدر نے اس جنگ کو غیر ضروری اور سیاسی طور پر تباہ کن غلطی قرار دیتے ہوئےکہا کہ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت نے امریکا اور یورپ کے تعلقات میں ایسی تبدیلی پیدا کی ہے جس کی مثال روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپ میں پیدا ہونے والی صورتحال سے دی جاسکتی ہے۔ جس طرح روس کے ساتھ تعلقات ماضی کی سطح پر واپس نہیں جاسکتے، اسی طرح امریکا اور یورپ کے تعلقات بھی اب پہلے جیسے نہیں رہیں گے۔

ایران کا مکمل خاتمہ کوئی آپشن نہیں، ہم ایک دوسرےکے ہمسائے ہیں اور رہیں گے، ترجمان قطری وزارت خارجہ

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نےکہا ہےکہ قطر  ایران اور  امریکا کے مذاکرات کا حصہ نہیں ہے، متحارب فریق جتنی جلدی مذاکرات کریں اتنا اچھا ہوگا۔

 ماجد الانصاری نےکہا کہ  ایران جنگ کو سفارتی ذرائع سے ختم کرنا چاہیے، جنگ کے خاتمے کے لیے تمام سفارتی چینلز کی حمایت کرتے ہیں، ثالثی کے لیے قطر کی کوئی براہ راست کوشش نہیں ہے، ایران کا مکمل خاتمہ کوئی آپشن نہیں، ہم ایک دوسرے کے ہمسائیہ ممالک ہیں اور  رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات کے خاتمے کے لیے سفارتکاری ہی راستہ ہونا چاہیے، قطر اپنی اور خطے کے دیگر ملکوں کی انرجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتا ہے، ایران جنگ کے باعث خلیجی خطےکا سکیورٹی نظام متاثر ہوچکا ہے،خلیجی ممالک کو خطےکے سکیورٹی نظام کا ازسرِ نو جائزہ لینےکی ضرورت ہے، دفاتر میں دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ سکیورٹی جائزوں کی بنیاد  پرکیا گیا، اب معمول کی زندگی کی طرف  واپس جانا ضروری ہے، قطرکسی بھی اہم تنصیبات  پر ممکنہ  حملےکی صورت میں جواب دینےکا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایران کے بارے میں آپ کا جو بھی نظریہ ہو لیکن جنگ میں پہل ایران نے نہیں کی، عمانی وزیر خارجہ

عمان کے وزیر خارجہ نے ایران کےخلاف جنگ طویل ہونے پر معاشی مسائل بڑھنے سے خبردار کردیا۔

عمانی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ  ایران کے بارے میں آپ کا جو بھی نظریہ ہو لیکن جنگ میں پہل ایران نے نہیں کی، ایران کے خلاف جاری جنگ پہلے ہی وسیع  پیمانے  پر معاشی مسائل پیدا کر رہی ہے اور اگر یہ جاری رہی تو معاشی مسائل مزید بڑھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمان آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانےکے لیےکام کر رہا ہے۔

ایران کا امریکا اور اسرائیل پر 78 ویں میزائل لہر کا آغاز، تل ابیب سمیت امریکی فوجی اڈے نشانہ

 پاسداران انقلاب نےکہا ہے کہ  آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا، 78ویں لہر کے دوران خطے میں امریکی واسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کاکہنا ہےکہ اس کارروائی میں ایلات، دیمونا اور شمالی تل ابیب سمیت مختلف اہداف پر ملٹی وارہیڈ میزائل اور ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے۔

اسلامی پاسداران انقلاب کے مطابق ان کارروائیوں میں جدید عماد اور قدر میزائل استعمال کیے گئے جبکہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اب تک پاسداران انقلاب کی زیادہ تر جنگی یونٹس اور بسیج فورسز کو مکمل طور پر میدان میں نہیں اتارا گیا، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں بھی شامل کیا جائے گا۔

ادھر  ایرانی فوج نے کہا  ڈونلڈ ٹرمپ آسمان کودیکھو، نیا سرپرائزآنیوالاہے،بہت بڑےنتائج سامنے آئیں گے، ایرانی فوج کے اہلکار  نے کہا صدر ٹرمپ ٹیلیفون اورسوشل میڈیا سے اپنا سرہٹائیں اور اپنی آنکھوں کو آسمان، اسٹاک مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں پر مرکوز کریں، ایران بڑا سرپرائز دینے والا ہے۔

پاسداران انقلاب کےختم الانبیابریگیڈ کے ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کا جملہ طنزا دہرایا کہ ٹرمپ ‘یو آر فائرڈ، تھینک یو فاراٹینشن ٹو دِس میٹر’۔

ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 اسٹریٹجک شرائط پیش کردیں

ایک اہلکار نے نام ظاہر کیے بغیر ایرانی میڈیا کو بتایا کہ علاقائی پارٹیوں اور ثالثوں نے ایران کو تجاویز پیش کی ہیں کہ جنگ روکی جائے۔

اہلکار نے نئے قانونی اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت چھ شرائط بتائیں جن میں سے اولین جنگ دوبارہ نہ شروع ہونے کی یقین دہانی ہے۔

دوسری خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بند کیا جانا ہے، تیسری جارح کو پیچھے دھکیلنا اور ایران کو ہرجانے کی ادائیگی ہے۔

چوتھے تمام علاقائی فرنٹس پر جنگ کو ختم کیا جانا ہے، پانچویں آبنائے ہرمز کیلیے نئے قانونی رجیم پر عمل درآمد کیا جانا ہے اور چھٹی شرط ایران مخالف میڈیا آپریٹیوز کیخلاف قانونی کارروائی اور انہیں ملک بدر کرنا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب سے گفتگو، خطےکی صورتحال پر بات چیت

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ایران کی قومی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کادفاع جاری رکھنےکےعزم کااعادہ کیا، روسی ہم منصب سے گفتگو کے دوران ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کےتوانائی ڈھانچے پر حملےکی دھمکی جنگی جرم اورنسل کشی کے مترادف ہے، ایسی دھمکیوں پرعمل کیاگیا تو ایران کاجواب فوری اورفیصلہ کن ہوگا۔

عباس عراقچی نےآبنائےہرمز سے متعلق ایران پر لگائے جانے والے الزامات مستردکردیے، انہوں  نے واضح کیاکہ آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ دراصل امریکا اور صہیونی حکومت کےایران پرحملوں کانتیجہ ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری امریکا اوراسرائیل کو خلاف ورزیوں اور جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے۔

روسی وزیرخارجہ نےگفتگو کے دوران ایران پر امریکا اور اسرائیل کے غیرقانونی حملوں کی مذمت کی اور کہا  روس بین الاقوامی فورمز میں ہمیشہ بین الاقوامی قانون کےتحفظ اور عالمی تعلقات میں قانون کی حکمرانی کوکمزور ہونےسےبچانےکی کوشش کرتا ہے۔

ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حتمی حکم نیتن یاہو سےگفتگو کےبعد دیا: خبرایجنسی

خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر حملےسے48گھنٹے پہلےنیتن یاہو نے ٹرمپ سےٹیلی فون پربات کی تھی، اسی ہفتےکے اوائل میں ٹرمپ اورنیتن یاہوکو انٹیلی جنس بریفنگز دی گئی تھیں، انہیں بتایاگیا تھاکہ خامنہ ای اور ان کےاہم مشیروں کا اجلاس تہران میں ہونے والا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نےکہاکہ خامنہ ای کو قتل کرنےکا اس سےبہترموقع نہیں مل سکتا،  ایرانی قیادت کوختم کرکےٹرمپ تاریخ رقم کرسکتےہیں، واضح نہیں کہ یہی عنصر امریکی صدر کےفیصلےمیں فیصلہ کن ثابت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اس سےقبل روبیو نےقانون سازوں کوبتایا تھاکہ امریکاکو اس تنازع میں گھسیٹاجاسکتا ہے، ایران میں جنوری کے واقعات کےبعدامریکا اور اسرائیل کی جنگی منصوبہ بندی میں تیزی آئی، جنگی منصوبہ بندی کےدوران نیتن یاہونےحملےکےحق میں لابنگ مہم چلائی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے سوال ہوا کہ کیا امریکا کونیتن یاہونےجنگ میں گھسیٹا؟ جس پر ترجمان وائٹ ہاوس نے جواب دینے سے گریز کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس بات چیت سےپہلےہی ٹرمپ ایران پرحملےکی منظوری دےچکےتھے، ٹرمپ نےنہ وقت کا تعین کیاتھا،نہ ہی یہ طےکیاتھاکہ کن حالات میں حملہ کرنا ہے، امریکی فوج نےکئی ہفتوں تک خطےمیں اپنی موجودگی بڑھائی تھی،حملےکی ایک ممکنہ تاریخ چنددن پہلےکی تھی جوخراب موسم کی وجہ سےمنسوخ کردی گئی۔

میں اور آیت اللہ آبنائے ہرمز پر مشترکا کنٹرول قائم کر سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کاکہنا تھا کہ دنیا کی تقریباً 20 فیصد توانائی ترسیل کے لیے اہم اس آبی گزرگاہ کو مشترکا طور پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر  نے کہا کہ وہ اور   ایران کے آیت اللہ آبنائے ہرمز  پر مشترکہ کنٹرول قائم کر سکتے ہیں، ٹرمپ کا کہنا تھا یہ کنٹرول میرے ذریعے بھی ہوسکتا ہے اور مشترکا طور  پر میرے اور آیت اللہ کے ذریعے بھی۔ ٹرمپ نے اپنے بیان کی مزید وضاحت نہیں کی۔

یاد رہےکہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ مذاکرات کی باتیں بھی گردش کر رہی ہیں۔

ٹرمپ کے 5 روزہ الٹی میٹم کا مطلب جرائم جاری رکھنا ہے: ایرانی اہلکار

 ایرانی اہلکار نے کہا کہ ٹرمپ انفراسٹرکچرپر حملے سے پیچھےہٹ گئے، ٹرمپ پسپا ہوئے کیونکہ اقتصادی مارکیٹس کو خطرہ ہے۔

ایرانی اہلکار کے مطابق ثالثوں کےذریعے ہمیں پیغام بھیجا جارہاہے لیکن ایران ڈیٹرینس کےحصول تک دفاع جاری رکھےگا، ایرانی اہلکار نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے کی حالت پر نہیں لوٹے گی، انرجی مارکیٹ میں بھی استحکام نہیں آئےگا۔

ایران جنگ کے اثرات، جنوبی کوریا کی کرنسی ڈالر کے مقابلے 17 سال کی کم ترین سطح پر

مارکیٹ میں بے یقینی کی وجہ سےجنوبی کوریائی وون کی قدر تیزی سےگری ہے، خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک ڈالر 1510 وون کاہوگیا، ڈالرکےمقابلے میں جنوبی کوریائی کرنسی 2009 کےبعدکم ترین سطح پر آئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم اور امریکی صدر کی گفتگو، آبنائے ہرمز کھولنے پر بات چیت

برطانوی وزیراعظم سرکیئراسٹارمر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو ہوئی، ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، عالمی شپنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے آبنائے ہرمز کھولنے پر بھی گفتگو کی گئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

 عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 113 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت بھئ 100 ڈالر  فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

ایران کاکلسٹر وار ہیڈز والے میزائلوں سے اسرائیل پر نیا حملہ، گاڑیوں اور مکانات کو نقصان

ایران نے میزائل مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کی جانب فائر کئے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل رہائشی علاقوں میں گرے،گاڑیوں اور مکانات کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔

ایران کی امریکاکو وارننگ، آبنائے ہرمز مکمل بندکرنےکا اعلان

پاسداران انقلاب نے دوٹوک الفاظ میں امریکا اور اسرائیل کو واضح پیغام دیدیا کہ توانائی تنصیبات پر حملے کی صورت میں وہ آبنائے ہرمز مکمل بند کردیں گے۔

اسرائیلی جوہری تنصیب کے قریب میزائل حملےکے بعد تابکاری کاکوئی خطرہ نہیں: آئی اے ای اے

انٹرنیشنل اٹامک توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیلی علاقے ڈیمونا کے قریب میزائل حملے کے بعد کسی قسم کے تابکاری کے شواہد نہیں ملے۔

آئی اے ای اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ واقعے کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور اب تک اسرائیل کے حساس جوہری  مرکز  کو کسی نقصان پہنچنے کے شواہد موصول نہیں ہوئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے کے ممالک سے ملنے والی معلومات کے مطابق واقعے کے بعد کسی غیر معمولی تابکاری کی سطح بھی ریکارڈ نہیں کی گئی۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے جوہری تنصیبات کے اطراف میں زیادہ سے زیادہ فوجی احتیاط برتنے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی کشیدگی جوہری تحفظ کے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

ایران کے میزائل حملوں میں 180 اسرائیلی زخمی، 8 کی حالت تشویشناک

اسرائیلی وزارت صحت کےمطابق عراد میں ایرانی میزائل حملے میں 116اور ڈیمونا میں 64 افراد زخمی ہوئے۔

اس سے پہلے اسرائیلی میڈیا 6 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی خبردے چکا ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق عراد پر حملے کے وقت مکینوں کے لیے الرٹ بھی جاری نہ ہوسکا۔

ایران نے نطنز کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے جواب میں ڈیمونا کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی ایٹمی ری ایکٹر واقع ہے، حملے کا نشانہ بننے والا دیمونا نامی قصبہ اسرائیلی جوہری تنصیب سے لگ بھگ 13 کلومیٹر دور واقع ہے

امریکی ٹریثری بونڈ ایرانیوں کےخون سے رنگین ہیں: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

ایران نے امریکی ٹریثری بونڈ خریدنے والی کمپنیز کو وارننگ جاری کردی، اسپیکرایرانی پارلیمنٹ  قالیباف نے کہا کہ امریکی ٹریثری بونڈ ایرانیوں کے خون سے رنگین ہیں، امریکی بونڈز خریدار کمپنیوں کے ہیڈکوارٹر نشانہ ہوں گے۔

آبنائے ہرمز سے متعلق دھمکیوں سے کسی صورت خوفزدہ نہیں ہوں گے: وزیرخارجہ ایران

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کے معاملے پر مزید دھمکیوں سے ہر گز خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  پر اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز  میں جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ اس جنگ کے باعث ہے جس کا آغاز امریکا اور اسرائیل نے کیا۔

انہوں نے امریکا اور اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بحری راستے میں رکاوٹ کی ذمہ داری ایران پر نہیں بلکہ ان ممالک پر عائد ہوتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نہ کوئی انشورنس کمپنی اور نہ ہی ایران مزید دھمکیوں کی زد میں آئے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور خطرناک صورتحال کے ذمہ دار براہ راست امریکا اور اسرائیل ہیں۔

اسرائیل کے آسمانوں پر اب ایران کے میزائلوں کا تسلّط ہے، ایرانی پاسداران انقلاب کا اعلان

ایرانی پاسداران انقلاب کی ایروسپیس فورس کے کمانڈر سید ماجد موسوی نے کہا ہے کہ آج کے بعد اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں پر ایران کے بیٹوں کا غلبہ قائم ہو گیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی ایروسپیس فورس کے کمانڈر نے ایک بیان میں  کہا کہ اسرائیل نے جن علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اس کے آسمانوں پر اب ایرانی میزائلوں کو تسلّط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی نئی حکمت عملی اور لانچ سسٹم سے امریکی اور صیہونی کمانڈر حیران رہ جائیں گے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی ایروسپیس فورس کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ آج رات اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کا جنوبی حصہ کئی گھنٹوں تک ایرانی میزائلوں سے چمکتا رہے گا۔

اس کے علاوہ خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران زیادہ جدید نظام کے ساتھ دشمن پر قہر برسانے کے لیے میدانِ جنگ میں داخل ہو چکا ہے۔

دیمونا اور عراد پر ایران کے ہولناک حملوں کے بعد اسرائیل نے پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی

دیمونا اور عراد پر ایران کے ہولناک حملوں کے بعد اسرائیل نے پورے ملک میں تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی۔

اسرائیلی وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ اتوار اور پیر کے روز کوئی شخص جسمانی طور پر کسی تعلیمی ادارے میں نہ جائے۔

واضح رہے کہ ایرانی میزائل حملوں نے جنوبی اسرائیلی شہر دیمونا اور عراد میں بڑی تباہی مچا دی ، کئی عمارتیں تباہ، 6 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ہفتے کو ایران نے نطنز میں اپنی جوہری تنصیبات پر امریکا اور اسرائیلی حملے کے جواب میں اسرائیلی ایٹمی مرکز دیمونا پر یکے بعد دیگرے 2 حملے کیے 51 افرادزخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ جنوبی اسرائیل کے شہر عراد پر بھی ایرانی میزائلوں نے بارش کی۔

اسرائیلی میڈیا نے عراد پر ایرانی حملے میں 6 اسرائیلیوں کی ہلاکت اور 100 سے زائد زخمیوں کی تصدیق کر دی۔

ایران نے بحر ہند میں فوجی اڈے ڈیگو گارشیا پر بیلسٹک میزائل داغنے کی تردید کر دی

ایران نے اپنے سمندر سے دور بحر ہند میں امریکا اور برطانیہ کے مشترکا فوجی اڈے ڈیگو گارشیا پر بیلسٹک میزائل داغنے کی تردید کردی۔

الجزیرہ کے مطابق ایک سینیئر ایرانی عہدے دار نے بتایا کہ ایران ڈیگو گارشیا پر حملے کا ذمے دار نہیں۔ ڈیگو گارشیا ایرانی سرزمین سے چار ہزار کلومیٹر دور ہے۔

 اس سے پہلے امریکی اخبار نے ڈیگو گارشیا فوجی اڈے پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ کیا تھا۔

امریکی اخبار نے یہ بھی کہا تھا کہ ایرانی میزائل ڈیگو گارشیا فوجی اڈے کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔ خبر آنے کے بعد برطانیہ نے ڈیگو گارشیا پر حملے کی مذمت کی تھی۔

ایرانی میزائل حملوں نے جنوبی اسرائیلی شہر عراد میں تباہی مچادی ، 6 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

ایرانی میزائل حملے نے جنوبی اسرائیلی شہر عراد میں تباہی مچادی ، حملے میں 6 افراد ہلاک، جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔

سرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے جنوبی اسرائیلی شہر عراد میں میزائل حملہ کیا گیا جس میں کم از کم 20 عمارتوں کونقصان پہنچا۔

 میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افرادزخمی ہوگئے۔

جنوبی اسرائیل کے شہر عراد کے اسپتال نے ایرانی میزائل حملے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

اسرائیلی میڈیاکےمطابق عراد پر حملے کے وقت رہائشیوں کیلئے الرٹ بھی جاری نہ ہوسکا، حملے کےوقت متعدد افرادچہل قدمی کر رہےتھے۔

سعودی عرب نے 2 ایرانی فوجی اتاشیوں اور ان کے عملے کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

سعودی عرب نے ایران کے 2 فوجی اتاشیوں اور ان کے عملے کے 3 ارکان کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

سعودی عرب نے ان 5 اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر 24 گھنٹے کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

 سعودی حکومت نے کہا کہ ایران نے سعودی عرب، خلیج تعاون کونسل اور عرب اور اسلامی ملکوں کو باربار ہدف بنایا، سعودی خودمختاری، سویلین انفرااسٹرکچر، معاشی مفادات اور سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا  اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی نفی کی۔

سعودی حکومت  کے مطابق جارحیت جاری رہنے کے ہمارے تعلقات پر سنگین اثرات ہوں گے۔

آپ ہمارے بھائی ہیں، ہمارا آپ سے کسی قسم کا کوئی تنازع نہیں، ایرانی صدر کا اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے نام پیغام

شفقنا اردو: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عیدالفطر کے موقع پر اسلامی ممالک اور ہمسایوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیں، ہمارا آپ لوگوں سے کسی قسم کا کوئی تنازع نہیں ہے۔

ایرانی صدر نے اسلامی ممالک اور ہمسایوں کے نام پیغام میں کہا کہ ہمارے درمیان اختلافات سے صرف صہیونی ریاست ہی فاٗئدہ اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عید الفطر کے موقع پر اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں طاقت اور اتحاد عطا فرمائے تاکہ ہم نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کر کے اللہ کی رضا حاصل کر سکیں۔

امریکا اور اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیب نطنز پر حملہ

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیب نطنز پر حملہ کیا، حملے کے بعد نطنز  جوہری تنصیب پر تابکاری کے اثرات کی اطلاع نہیں ملی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق نطنزجوہری تنصیب پرحملےکے بعد اطراف کے رہائشیوں کوبھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ہم پر جنگ مسلط کی گئی، جب تک ضروری ہوگا اپنی حفاظت جاری رکھیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

 ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے یہ ہماری جنگ نہیں، یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے، ہم دفاعِی اقدامات کر رہےہیں، جب تک ضروری ہوگا ہم اپنی حفاظت جاری رکھیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا جاپانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا لگتا نہیں کہ امریکا اپنی جارحیت ختم کرنےکےلیےتیارہے، امریکا، اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمےکے لیے صرف جنگ بندی کافی نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا یہ ہماری جنگ نہیں، یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے، ہم امریکا سے مذاکرات کر رہے تھے جب امریکا اوراسرائیل نے ہم پرحملہ کیا، امریکی و اسرائیلی اقدام غیر قانونی، بلاجواز اور بلااشتعال جارحیت کا عمل تھا، ہم دفاعِی اقدامات کر رہےہیں، جب تک ضروری ہوگا ہم اپنی حفاظت جاری رکھیں گے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ہمیں جنگ بندی قبول نہیں کیونکہ ہم گزشتہ سال والا منظرنامہ دوبارہ دہرانےکے حق میں نہیں ہیں، جنگ کو مکمل اور مستقل طور پر ختم ہونا چاہیے، اس بات کی ضمانت ہونی چاہیے کہ یہ صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا آبنائے ہرمز گزرگاہ کھلی ہوئی ہے، ہم نے بند نہیں کی، آبنائے ہرمز صرف دشمنوں سے تعلق رکھنے والے جہازوں کے لیے بندہے، آبنائے ہرمز ان ممالک کے لیے بند ہے جو ہم پر حملے کر رہے ہیں، دوسرے ممالک کے جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں، رابطہ کرکےہم سےبات کرنے والےممالک کو آبنائے ہرمز کا محفوظ راستہ دینےکو تیار ہیں۔

ایران کا بحر ہند میں امریکی و برطانوی مشترکہ فوجی اڈے پر میزائل حملہ

ایران نے امریکی و برطانوی مشترکہ فوجی اڈے پر میزائل حملہ کر دیا۔

امریکی اخبار کے مطابق ڈیگو گارشیا بیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، ایران نے 2 درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فائر کیے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ کوئی میزائل ہدف کو نشانہ نہ بناسکا۔ ایک میزائل دوران پرواز گرا جبکہ امریکی بحری جہاز نے دوسرے میزائل کو روکا۔

امریکی اخبار کے مطابق بحر ہند میں واقع فوجی اڈہ محفوظ رہا۔

امریکا نے عارضی طور پر ایرانی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دے دی

امریکا نےعارضی طور پر ایرانی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دے دی۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئے لائسنس کے تحت جہازوں پر لوڈ تیل کی فروخت کی اجازت ہوگی۔

 امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق  نیا لائسنس 19 اپریل تک فعال رہے گا۔

ادھر ایران نے کہا ہے کہ پابندیاں ختم کرنےکی بات صرف خریداروں کوامید دلانے کےلیےہے، عالمی منڈی میں فروخت کیلئے کوئی تیل نہیں، امریکی فیصلہ خام تیل قیمت میں کمی کے نفسیاتی حربے کے سوا کچھ نہیں۔

کلسٹر بموں والے ایرانی میزائلوں سے اسرائیلی پریشان ہوگئے

کلسٹر بموں والے ایرانی میزائلوں سے اسرائیلی پریشان ہوگئے۔ اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ انہیں روکنا بہت ہی مشکل ہے ۔

کلسٹر بموں والے میزائلوں کو  ناکام بنانا بہت مشکل ہوتا ہے ، ان بموں کو لانے والا میزائل مار گرایا بھی جائے  تب بھی ان میں موجود کلسٹر بم تباہی پھیلانے سے نہیں رکتے۔

غیر ملکی جرائد کے مطابق جیسے جیسے جنگ آگے بڑھ رہی ہے ویسے ویسے ایران نے کلسٹر بموں والے میزائلوں کا استعمال بڑھا دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل نداو شوشانی کا کہنا ہے کہ  وسطی اسرائیل میں ایسے درجنوں مقامات ہیں جو ان میزائلوں کا نشانہ بنے ہیں، اسرائیل نے کلسٹر بم لے جانے والے میزائلوں کو روکا لیکن ہر میزائل میں 20 سے 80 گولے تھے، جنھیں روکنا بہت مشکل تھا ۔

اسرائیل میں ایرانی میزائلوں سے اب تک 14 افراد مارے جا چکے ہیں، کلسٹر بموں کے بڑھتے ہوئے استعمال نے اسرائیلیوں کو سوال اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے کہ یہ جنگ کب اور کیسے ختم ہوگی ۔

مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم شہر میں ایرانی میزائلوں کی سے تباہی

 مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم شہر میں ایرانی میزائلوں کے حملے میں نقصان ہوا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا ہے کہ میزائلوں کی پہلی لہرکو روک لیا گیا لیکن اتنے میں ہی دوسری لہر آگئی جس سے مقامی پارکنگ لاٹ میں تباہی ہوئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس حملے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ کے باعث امریکا کو اسلحےکی برآمدات روک دیں

 سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ کے باعث امریکا کو اسلحےکی برآمدات روک دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئس حکومت کا کہنا ہےکہ   ایران جنگ میں شامل ممالک کو اسلحےکی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سوئٹزرلینڈ نے امریکا کی 2 فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا تھا۔

 سوئٹزرلینڈ کا کہنا تھا کہ غیرجانبداری کے قانون کے تحت جنگ سے متعلق فوجی پروازوں کی اجازت نہیں، انسانی اور طبی امداد سے متعلق پروازوں کو اجازت دی جاسکتی ہے، زخمیوں کی منتقلی اور غیر جنگی پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔

ترکیے اور عمان پر ہونیوالے حملوں میں ایران ملوث نہیں: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ترکیے اور عمان پر ہونے والے حملوں میں ایران یا اس کے اتحادی ملوث نہیں ہیں۔

نئے ایرانی سال کے آغاز پر جاری اپنے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے پر پختہ یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مشرقی ہمسایوں کو اپنے بہت قریب سمجھتے ہیں۔ خامنہ ای نے پاکستان اور افغانستان سے اپیل کی کہ وہ باہمی تعلقات کو بہتر بنائیں، اور اس حوالے سے تعاون کی پیشکش بھی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنے دونوں برادر ممالک افغانستان اور پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کریں، اور میں خود بھی اس کے لیے ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں مسلمان ممالک آپس میں بہتر اور اچھے تعلقات قائم رکھیں۔

اسرائیل سعودی آرامکو سمیت خطے کی دیگر توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل خطے میں توانائی کے اہم مراکز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسرائیل خصوصاً سعودی آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ماضی میں ایران پر الزام لگانے اور علاقائی ممالک میں اختلافات پیدا کرنےکی تخریبی کارروائیاں اسرائیلی بدنیتی کی تصدیق کرتی ہے۔

ٹرمپ نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر نیٹو اتحادیوں کو بزدل قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے اتحادی ممالک پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر بزدل قرار دے دیا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذ کا شیر ہے‘۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ  اتحادی ممالک نے ’جوہری صلاحیت رکھنے والے ایران کو روکنے کی لڑائی‘ میں شامل ہونے سے گریز کیا۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ  اب جبکہ یہ جنگ ’عسکری طور پر جیت لی گئی ہے‘ اور اتحادیوں کے لیے خطرہ کم ہے،  وہ تیل کی بلند قیمتوں پر شکایت کر رہے ہیں لیکن آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتے۔

ہم نے اپنی غیر فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے جواب میں طاقت کا چھوٹا سا مظاہرہ کیا: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے اپنی غیر فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے جواب میں طاقت کا چھوٹا سا مظاہرہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحمل کا مظاہرہ کشیدگی میں کمی کی درخواستوں پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو تحمل کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جنگ کا خاتمہ کسی بھی انداز سے ہو، شہری علاقوں میں ہوئے نقصانات کا ازالہ لازمی شرط ہوگی۔

صیہونی حکومت کی نوعیت ریاستی دہشت گردی پر مبنی ہے، مسعود پزشکیان

اپنے بیان میں ایران کے صدر  نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی جارحیت اور شہید رہنما کے قتل میں جو کچھ ہوا وہ بین الاقوامی تنازعات کے لیے ایک نیا طریقہ ہے جو دنیا کے قانونی نظام کو تباہ کر دے گا۔

صدر پزشکیان نے خبردار کیا کہ اگر عالمی برادری اس بحران کے خلاف مضبوطی سے کھڑی نہ ہوئی تو اس شعلے کی آگ بہت سے لوگوں کو جلا دے گی۔

علی لاریجانی کی شہادت خامنہ ای کی شہادت سے بھی بڑا سانحہ ہے: برطانوی اخبار

برطانوی اخبار  نے لکھاکہ علی لاریجانی سیاست کے مرد میدان تھے، وہ  روس اور چین سمیت کئی ملکوں میں اپنا اثر رکھتے تھے اور  انہی صلاحیتوں کی وجہ سےاسرائیل نے انہیں نشانہ بنایا، برطانوی اخبار  کے مطابق لاریجانی کی موت پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے بعد بڑا سانحہ ہے۔

یورپی یونین کا ایران جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعلان

یورپی یونین کے مطابق ایران جنگ سے فوری طور پریورپ کی جانب نقل مکانی میں اضافہ نہیں ہوا۔ یورپی یونین نے ممکنہ نقل مکانی کےخدشات پر تیاری مکمل رکھنے پر زور دیتے ہوئےکہا کہ یورپ اپنی سکیورٹی کے لیے سفارتی، قانونی اور مالی وسائل استعمال کرے گا۔

امریکاکی اپنے شہریوں کو عراق فوری چھوڑنےکی ہدایت

بغداد میں امریکی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہاکہ ایران سے منسلک مسلح گروہوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، امریکی شہریوں اور مفادات پر حملوں کا خطرہ ہے، عراق،کردستان ریجن میں ہوٹل اور  ائیرپورٹس اہداف ہوسکتے ہیں۔

آبنائے ہرمز میں ٹرمپ کا ساتھ دینا آئس برگ سے ٹکرانےکے بعد ٹائٹینک کا ٹکٹ خریدنےجیسا ہے، سابق فرانسیسی جنرل

نیٹو کے سابق فرانسیسی جنرل مائیکل یاکوفلیو نےکہا ہےکہ آبنائے ہرمز میں ٹرمپ کا ساتھ دینا آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد ٹائٹینک کا ٹکٹ خریدنےجیسا ہے۔

فرانسیسی ٹی وی سے گفتگو میں سابق جنرل مائیکل یاکوفلیو کا کہنا تھا کہ یہ اتحادیوں کی جانب سے امریکا کی حمایت میں تاریخی نقصان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز بھیجنا صرف فوجی خطرہ مول لینے کا معاملہ نہیں بلکہ اس سے اس تنازع کی سیاسی ذمہ داری بھی بانٹنی پڑےگی۔

ایران کا آپریشن وعدہ صادق 4کی 65 ویں لہر میں اسرائیلی اہداف پر ملٹی وار ہیڈ نصراللہ میزائل سے حملہ

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اسرائیل کے خلاف  آپریشن وعدہ صادق 4 کی 65 ویں لہر میں اسرائیلی اور امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیل میں اشدود اورحیفا کی آئل ریفائنریزپر حملہ کیا گیا جن میں پہلی بارملٹی وار ہیڈنصراللہ میزائل استعمال کیاگیا۔ حملوں میں خیبر شکن،عماد اور حاج قاسم میزائل بھی استعمال کیے گئے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق  درمیانے فاصلے کے قیام اور ذوالفقار میزائلوں سے بھی خطے میں  امریکی اہداف اور مفادات کو نشانہ بنایا گیا۔

پینٹاگون نے ایران جنگ کیلئے 200 ارب ڈالر سے زائد بجٹ کی درخواست کردی: خبر ایجنسی

خبر ایجنسی نے ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر  رکن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پینٹاگون کی جانب سے 200  ارب ڈالر سے زائد بجٹ کی درخواست وائٹ ہاؤس کو بھجوا دی گئی، اضافی فنڈ کی ضرورت ایران جنگ کے بڑھتے اخراجات کے باعث  پیش آئی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے اس بھاری مالی مطالبے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے  بے ہودہ اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم کہیں بھی فوج نہیں بھیج رہے، اگر بھیج رہے ہوتے تو یقیناً  آپ کو نہ بتاتا، لیکن ہم ایسا نہیں کر رہے۔ ہم تیل اور گیس کی قیمتیں کم رکھنے کے لیے جو بھی ضروری ہوا کریں گے۔

اسرائیلی شہر حیفا میں پاور پلانٹ پر ایرانی میزائل حملے کے بعد شہر میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر

اسرائیل کے شہر حیفا میں پاور پلانٹ پر ایرانی میزائل حملے کے بعد شہر میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔

ایرانی  پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیلی شہر حیفا کے بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے، یہ ردعمل ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے کے جواب میں ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  ایرانی میزائل حملوں کے دوران گرنے والے ملبے سے پاور اسٹیشن متاثر ہوا ہے اور  حیفا میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کیلیفورنیا کےگورنرکی ایران جنگ کے خلاف صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے ایران جنگ کے خلاف صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کی ہے۔

ایک بیان ڈیموکریٹس  گورنر گیون نیوسم نے کہا کہ ملک بھر میں گیس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں، ہمارے دیرینہ اتحادی ہمارا ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور امریکا کے صدر  ٹرمپ کو کوئی اندازہ ہی نہیں ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔

میزائل حملوں کا خوف اور بنکرز کی کمی، اسرائیلی فوجیوں نے ڈیوٹی سے انکار کردیا

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے لیے بنکرز کی کمی کے باعث بعض اہلکاروں نے ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کے رضاکار اہلکاروں نے راکٹ اور میزائل حملوں سے ناکافی تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹنگ پر رپورٹ کرنے سے انکار کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاجسٹک مسائل کا جواز دے کر بنکرز کی فراہمی بار بار مؤخر کی جارہی ہے۔

ایک اسرائیلی فوجی نے صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سائرن بجتا ہے تو ہم ہیلمٹ پہن کر صرف دعا کرتے ہیں۔

ایک اور اہلکار کا کہنا تھا کہ اگر کوئی زخمی ہو جائے تو کیا صرف افسوس کا اظہار کیا جائے گا؟

اہلکاروں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جو فوج 2 ہزار کلومیٹر دور اہداف کو نشانہ بنا سکتی ہے، کیا وہ اپنے سپاہیوں کو ایک بنکر فراہم نہیں کر سکتی۔

ایران کا آپریشن وعدہ صادق 4 کی 64ویں لہر میں اسرائیلی اور امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 64ویں لہر کے دوران اسرائیل کی وسطی اور شمالی حصوں میں متعدد اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق اس کارروائی میں اسرائیل کے بن گوریون ائیرپورٹ اور حیفا ریفائنریز سمیت دیگر مقامات کو ہدف بنایا گیا جہاں صہیونی افواج کی سرگرمیاں اور لاجسٹک سپورٹ مراکز موجود ہیں۔

پاسداران انقلاب کے مطابق ان حملوں میں قدر، عماد، خیبر شکن اور کلسٹر بم وار ہیڈوالے خرمشہر میزائل استعمال کیے گئے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق ان حملوں میں خطے میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حالات میں اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد  پناہ گاہوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

ایران کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے، میڈیا ایران جنگ کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے،امریکی وزیرجنگ

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ اور امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کی ایران جنگ پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  آپریشن کا مقصد فیصلہ کُن کارروائی کرنا ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف ہے، ایران کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اہداف حاصل کیےجارہےہیں، میڈیا ایران جنگ کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت کو ممکنہ طور پر بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، ایران میں 7 ہزار فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے،  11 آبدوزوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق ایران کے ریڈار اور دفاعی سسٹم کو تباہ کردیا ہے جبکہ ایرانی نیوی کے 120 جہاز بھی تباہ کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے اعلیٰ عہدیداروں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل سے مبینہ روابط کا الزام، ایران میں 97 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے اسرائیل کے لیے کام کرنے کے الزام میں 97 افراد کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں ایک وسیع سکیورٹی کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں جس کے تحت جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل اور امریکا سے مبینہ روابط کے الزام میں سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو سرکاری میڈیا نے صوبہ البرز کے پولیس کمانڈر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ 41 افراد کو غیر ملکی اپوزیشن میڈیا چینلز کو ویڈیوز بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اسلامی ممالک کا ایران سے ہمسایہ ممالک کیخلاف حملے فوری روکنے کا مطالبہ

عرب اور  اسلامی ممالک کے مشاورتی اجلاس کے اعلامیے میں خطے پر ایرانی حملوں کی پُر زور مذمت کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ایران خلیجی ممالک کے سول انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنا رہا ہے، ایران ہوائی اڈوں، تیل تنصیبات،سفارتخانوں اورعوامی مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے، یہ حملے کسی صورت جائز نہیں، اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے مطابق خلیجی ریاستوں کو دفاع کا حق حاصل ہے۔

اعلامیے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اورہمسایہ ممالک کا احترام کرے اورفوری طور پر حملے روکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ایران خطے کے امن اور استحکام کو یقینی بنائے، اعلامیے میں ایران سے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنائے اور عالمی تجارت میں خلل پیدا نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی نئی لہر، امریکا سے منسلک تیل تنصیبات

 کے مطابق متحدہ عرب امارات آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے کثیرالقومی بحری ٹاسک فورس میں شامل ہوگا، متحدہ عرب امارات نے امریکا اور مغربی اتحادیوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

پاکستان کےذریعے ایران سے مضبوط اور مثبت پیغامات اور مذاکرات سامنے آئے ہیں: اسٹیووٹکوف

امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے پاکستان کے ذریعے ایران سے مضبوط اور مثبت پیغامات اور مذاکرات سامنے آئے ہیں۔

اسٹیو وٹکوف نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ مل کر 15 نکات پر مشتمل ایک ایکشن لسٹ پیش کی، 15 نکاتی ایکشن لسٹ امن معاہدے کے فریم ورک کی بنیاد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 15 نکاتی ایکشن لسٹ کو پاکستان نے بطور ثالث آگے بڑھایا، 15 نکاتی ایکشن لسٹ بذریعہ پاکستان ایران تک پہنچائی گئی، پاکستان کےذریعے ایران سے مضبوط اور مثبت پیغامات اور مذاکرات سامنے آئے ہیں۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا ایران جنگ میں ثالثی کردارپاکستان کی اہمیت اورعالمی سطح پراعتماد کاعکاس ہے۔

ایران جنگ بندی ڈیل میں لبنان میں اسرائیلی حملوں کا خاتمہ بھی چاہتا ہے، خبر ایجنسی

خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے جنگ بندی سے متعلق کسی بھی ممکنہ ڈیل میں لبنان کو شامل کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے اس مطالبے سے رابطہ کاروں کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ 6 علاقائی ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران چاہتا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ پر اسرائیلی حملوں کے خاتمے کو بھی شامل کیا جائے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے حزب اللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے وسیع تر ڈیل کا حصہ بنایا جائے گا۔

ایک ایرانی عہدیدار کے مطابق تہران اس وقت امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے اور مشاورت کا عمل جاری ہے۔

خطے میں امریکا کے تمام فوجی اڈے تباہ کردیےہیں، پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکا کے تمام فوجی اڈے تباہ کردیےہیں اور اب امریکی کمانڈر اور فوجی فرار ہوکر پناہ گاہوں میں چھپ گئے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امریکی کمانڈروں اور فوجیوں کی کمیں گاہوں سےایران کوآگاہ کریں۔

امریکا اور اسرائیل نے 2 ایرانی رہنماؤں کو عارضی طور پر اپنی ٹارگٹ لسٹ سے ہٹادیا

امریکی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ممکنہ امن مذاکرات کے پیش نظر دو سینئر ایرانی عہدیداروں کو عارضی طور پر ہدفی فہرست سے نکال دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کا نام4 سے 5 روز کے لیے  ٹارگٹ لسٹ سے ہٹایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ترکی، پاکستان اور مصر کے ثالثین امریکا اور ایران کے درمیان فوری مذاکرات کیلئے قائل کرنے کوشش کر رہے ہیں تاکہ جنگ بندی ہوسکے جس کے بعد مزاکرات ممکن ہوں۔

تاہم اس حوالے سے حکام کی رائے ہے کہ امریکا اور ایران کی شرائط میں بڑے اختلافات کے باعث ان مذاکرات کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔

خارگ جزیرے پر حملے کا خطرہ، ایران نے بارودی سرنگوں کی تنصیب شروع کردی: امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے  خارگ جزیرے پرممکنہ حملے اور جنگ کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جزیرے پر بڑی تعداد میں راکٹس کی کھیپ پہنچادی گئی ہے جبکہ  خارگ جزیرےکے ساحل پر بارودی سرنگوں کی تنصیب بھی جاری ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ خارگ کے اطراف انسانوں اور گاڑیوں سےٹکرانےوالی سرنگوں کی تنصیب کی جارہی ہے۔

نئی دہلی میں ایرانی سفارتخانے نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے شکریہ کا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

 نئی دہلی میں ایرانی سفارتخانے نے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے شکریہ کا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

ایکس پر جاری پیغام میں سفارتخانے کی جانب سے لکھا گیا ہےکہ ایرانی پاسداران انقلاب نے کشمیرکے عوام کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایرانی سفارتخانے نے تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ایرانی میزائل کے ساتھ پاسداران انقلاب کا پیغام تحریر ہےکہ ‘ہم دل کی گہرائیوں سے کشمیری عوام کی حمایت کے شکرگزار ہیں اور آپ کی طرف سے اپنے رہنما کے قاتلوں سے انتقام لیں گے’۔

مریکا اپنے جنگ کے مقاصد میں ناکام ہو چکا، پڑوسی ممالک کو پیغام ہے امریکا سے فاصلہ رکھیں: عباس عراقچی

اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی اور امریکا اپنے جنگ کے مقاصد میں ناکام ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جنگ میں جلد کامیابی اور ایرانی حکومت کی تبدیلی میں بھی ناکام ہوچکا ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھاکہ خطے میں امریکی اڈے ایران کے خلاف کارروائیوں کیلئے  استعمال ہوتے رہے ہیں، ایران خطے کے کسی بھی ملک سے دشمنی نہیں رکھتا اور صرف امریکی اڈوں اور مراکز کو نشانہ بناتا ہے جہاں سے ایران کے خلاف حملے کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کو پیغام ہے کہ امریکا سے فاصلہ رکھیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ہم نے کچھ ممالک کو جنہیں اپنا دوست تسلیم کیا انہیں  آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، ہم نے چین، روس، پاکستان، بھارت اور عراق کو گزرنے دیا لیکن اس بات کی کوئی وجہ نہیں کہ ہم اپنے دشمنوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیں۔

’جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا‘، ایران نے امریکی تجاویز مسترد کردیں

ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز مسترد کردیں۔

ایرانی حکام کے مطابق ایران نے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا اور انہیں غیرمناسب پایا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران صدر ٹرمپ کو اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا وقت تعین کریں اور ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا۔

ایران حکام نے بتایاکہ جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں کا رُکنا اور ایرانی عہدیداروں کے قتل کا خاتمہ ہے اور ایران کی دفاعی کارروائیاں ایرانی شرائط پوری ہونے تک جاری رہیں گی۔

حکام کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا، ایران جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس اور ضمانت شدہ اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے، ایران میں جنگ کے نقصانات کا تعین اورادائیگی کی ضمانت دی جائے۔

جنگ بندی کیلئے ایران نے 5 شرائط رکھ دیں

ایران نے شرائط رکھیں کہ جنگ کے خاتمے کیلئے حملوں اور ایرانی عہدیداروں کا قتل روکا جائے، جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس اور ضمانت شدہ اقدامات کیے جائیں اور ایران میں جنگ کے نقصانات کا تعین اورادائیگی کی ضمانت دی جائے۔

ایران کی شرائط کے مطابق ایران پر جاری جنگ اور خطے میں دیگر مزاحمتی گروپوں کے خلاف جنگ روکی جائے اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم کیا جائے۔

خیال رہے کہ جنگ بندی کیلئے ایران کو امریکا کی 15 نکاتی تجاویز پہنچائی گئی ہیں، امریکا کی 15 نکاتی تجاویز میں ایران پر پابندیوں میں نرمی بھی شامل ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام کا خاتمہ بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے، اس کے علاوہ آبنائے ہرمز کو کھولنا بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے)کی طرف سے ایران کی نگرانی بھی مجوزہ منصوبے میں شامل ہے، ایران اور امریکا کے درمیان سویلین جوہری تعاون بھی تجاویز میں شامل ہے۔

پاکستان نے جنگ بندی کیلیے امریکی تجاویز ایران کے حوالے کردیں؛ غیرملکی میڈیا

 منصوبہ (پلان) تیار کر کے پاکستان کے ذریعے ایران کو بھجوا دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق رپورٹس میں نام ظاہر نہ کرنے والے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تین بڑے جوہری مراکز کو ختم کرے اور اپنی سرزمین پر یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بند کر دے۔

اس کے علاوہ ایران سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو معطل کرے اور خطے میں اپنے حمایت یافتہ گروہوں کی مدد کم کرے۔

اسرائیل نے ٹرمپ کو آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے پر قائل کیا، سابق سربراہ سی آئی اے

سابق سربراہ سی آئی اے لیون پینیٹا کا کہنا ہےکہ اسرائیل نےٹرمپ کوآیت اللہ خامنہ ای کوشہید کرنے پر قائل کیا اور ٹرمپ کویقین دلایا کہ کہ خامنہ ای کی شہادت سے رجیم چینج ہوجائےگا۔

لیون پینیٹا کے مطابق اسرائیل اور امریکا دونوں ہی نے احمقانہ طور پر غلط حساب کتاب کیا۔

صدر ٹرمپ سےزیادہ ایران کی باتوں پریقین کرتاہوں، سابق سربراہ سی آئی اے

سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سےزیادہ ایران کی باتوں پریقین کرتاہوں۔

جان برینن کا کہنا تھا کہ حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور وہ اپنی تخلیق کردہ شکست سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ مؤقف بھی درست نہیں کہ ایران مذاکرات کے لیے سگنل دے رہا ہے یا امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

سابق سربراہ سی آئی اے کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔

ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، تل ابیب میں متعدد عمارتیں تباہ

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق صیہونی ریجیم کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا۔

پاسداران انقلابکے مطابق خیبرشکن، ایماد اور سجیل میزائل، تباہ کن ڈرونز استعمال کیے گئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل،لاجسٹک اور سپورٹ مراکز ہدف بنائے گئے۔

سعودیہ کی ایران جنگ کی حوصلہ افزائی سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کی تردید

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی قیادت نے ایران جنگ کی حوصلہ افزائی سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ان خلیجی ممالک میں سےہےجوخطےمیں فوجی کشیدگی ختم کرنےکےلیےکام کررہےہیں۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نےکھل کرکہا ہےکہ وہ کسی ممکنہ جنگ کا حصہ نہیں بنےگا۔

اسرائیل جنوبی لبنان کےبڑے حصےمیں سکیورٹی بفرزون قائم کرےگا، اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیردفاع کٹز کاکہنا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان کےبڑے حصےمیں سکیورٹی بفرزون قائم کرےگا  تاکہ حزب اللہ کے حملوں روکا جائے۔

اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ ہماری فوج دریائےلیطانی کےقریب اہم پل تباہ کر چکی ہے۔

اسرائیل کٹز کا مزید کہنا تھا کہ بےگھرلبنانی شہریوں کی واپسی کو سکیورٹی سے مشروط قراردیاگیاہے۔

امریکا اور اسرائیل نے منگل کوبھی بوشہرکی جوہری تنصیبات پرحملےکیے، ایرانی میڈیا

 ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے منگل کوبھی بوشہرکی جوہری تنصیبات پرحملےکیے ہیں۔

ایرانی میڈیا کابتانا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کےمطابق حملےسےکوئی تیکنیکی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہم نے ایران کی قیادت ختم کردی، یہ رجیم چینج ہے،نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ ایران میں اب کوئی قیادت باقی نہیں رہی، ایران میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

میڈیا سےگفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران رضامند ہےکہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنائےگا، ایران اس بار سمجھداری سے بات کر رہا ہے، اب ہم صحیح لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران سے بات کر رہے ہیں، ایران میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، ان کی نیوی، ائیر فورس تباہ کر دی ہے، ہم نے ان کی قیادت ختم کردی ہے، یہ رجیم چینج ہے، انہوں نے ہمیں ایک تحفہ بھیجا جو کل مل گیا، ایران نے ہمیں تیل اور گیس سے متعلق بہت بڑا تحفہ دیا ہے، تحفہ بہت قیمتی اور آبنائے ہُرمُز سے متعلق تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایران میں اب نئی قیادت ہے دیکھتے ہیں کہ وہ کیسا کام کرتے ہیں، ایران کی نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے۔  سعودی عرب، یو اےای اور قطر ایران کے معاملے میں بہت بہترین رہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ ایران سے بات چیت میں نائب صدر جےڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر بھی شریک ہیں۔

لڑنےکے بجائے بات چیت کرنا ہمیشہ بہتر ہوتا ہے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو

چینی وزیرخارجہ  وانگ یی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ امن کے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں اور جلد از جلد مذاکرات کا آغاز کریں۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  تمام  مسئلے طاقت  سے نہیں بات چیت سے حل ہونے چاہئیں، امید  ہے فریقین امن بات چیت کا عمل جلد از جلد شروع کریں گے، لڑنے کے بجائے بات چیت کرنا ہمیشہ بہتر ہوتا ہےاور یہ ایران اور اس کے عوام کے مفاد میں ہے، جبکہ یہ عالمی برادری کی مشترکہ خواہشات کے مطابق بھی ہے۔

وانگ یی نے مزید کہا کہ چین غیر جانبدار اور منصفانہ مؤقف برقرار رکھے گا، خودمختاری کی خلاف ورزیوں کی مخالفت کرے گا، امن مذاکرات کو فروغ دے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کام جاری رکھے گا۔

 ایرانی عوام  پہلے سے زیادہ متحد ہو رہے ہیں، عباس عراقچی

یرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وانگ یی کو خطے کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی ہنگامی انسانی امداد پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام بیرونی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور قومی خودمختاری و آزادی کے تحفظ کے لیے پہلے سے زیادہ متحد ہو رہے ہیں۔

عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران عارضی جنگ بندی کے بجائے ایک مکمل اور جامع سیزفائر چاہتا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز تمام ممالک کے لیے کھلی ہے اور جہاز محفوظ طریقے سے گزر سکتے ہیں، تاہم وہ ممالک جو ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہیں ان کے لیے یہ سہولت زیر غور نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق کشیدگی بڑھانے کے بجائے اسے کم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے اور چین سے توقع ظاہر کی کہ وہ امن کے فروغ میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھےگا۔

جرمن صدر نے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کن غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا

جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

برلن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن صدر نے ایران جنگ شروع کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ایران کے خلاف جنگ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس جنگ نے جرمنی اور امریکا کے درمیان تعلقات میں ایک بڑی دراڑ پیدا کر دی ہے۔ اس جنگ کے لیے امریکا پر ممکنہ فوری حملےکے خطرےکا جواز قابل قبول نہیں ہے اور اس کی بنیاد کمزور ہے، یہ ایک ایسی جنگ ہے جس سے باآسانی بچا جاسکتا تھا۔

جرمن صدر نے اس جنگ کو غیر ضروری اور سیاسی طور پر تباہ کن غلطی قرار دیتے ہوئےکہا کہ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت نے امریکا اور یورپ کے تعلقات میں ایسی تبدیلی پیدا کی ہے جس کی مثال روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپ میں پیدا ہونے والی صورتحال سے دی جاسکتی ہے۔ جس طرح روس کے ساتھ تعلقات ماضی کی سطح پر واپس نہیں جاسکتے، اسی طرح امریکا اور یورپ کے تعلقات بھی اب پہلے جیسے نہیں رہیں گے۔

ایران کا مکمل خاتمہ کوئی آپشن نہیں، ہم ایک دوسرےکے ہمسائے ہیں اور رہیں گے، ترجمان قطری وزارت خارجہ

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نےکہا ہےکہ قطر  ایران اور  امریکا کے مذاکرات کا حصہ نہیں ہے، متحارب فریق جتنی جلدی مذاکرات کریں اتنا اچھا ہوگا۔

 ماجد الانصاری نےکہا کہ  ایران جنگ کو سفارتی ذرائع سے ختم کرنا چاہیے، جنگ کے خاتمے کے لیے تمام سفارتی چینلز کی حمایت کرتے ہیں، ثالثی کے لیے قطر کی کوئی براہ راست کوشش نہیں ہے، ایران کا مکمل خاتمہ کوئی آپشن نہیں، ہم ایک دوسرے کے ہمسائیہ ممالک ہیں اور  رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات کے خاتمے کے لیے سفارتکاری ہی راستہ ہونا چاہیے، قطر اپنی اور خطے کے دیگر ملکوں کی انرجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتا ہے، ایران جنگ کے باعث خلیجی خطےکا سکیورٹی نظام متاثر ہوچکا ہے،خلیجی ممالک کو خطےکے سکیورٹی نظام کا ازسرِ نو جائزہ لینےکی ضرورت ہے، دفاتر میں دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ سکیورٹی جائزوں کی بنیاد  پرکیا گیا، اب معمول کی زندگی کی طرف  واپس جانا ضروری ہے، قطرکسی بھی اہم تنصیبات  پر ممکنہ  حملےکی صورت میں جواب دینےکا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایران کے بارے میں آپ کا جو بھی نظریہ ہو لیکن جنگ میں پہل ایران نے نہیں کی، عمانی وزیر خارجہ

عمان کے وزیر خارجہ نے ایران کےخلاف جنگ طویل ہونے پر معاشی مسائل بڑھنے سے خبردار کردیا۔

عمانی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ  ایران کے بارے میں آپ کا جو بھی نظریہ ہو لیکن جنگ میں پہل ایران نے نہیں کی، ایران کے خلاف جاری جنگ پہلے ہی وسیع  پیمانے  پر معاشی مسائل پیدا کر رہی ہے اور اگر یہ جاری رہی تو معاشی مسائل مزید بڑھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمان آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانےکے لیےکام کر رہا ہے۔

ایران کا امریکا اور اسرائیل پر 78 ویں میزائل لہر کا آغاز، تل ابیب سمیت امریکی فوجی اڈے نشانہ

 پاسداران انقلاب نےکہا ہے کہ  آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا، 78ویں لہر کے دوران خطے میں امریکی واسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کاکہنا ہےکہ اس کارروائی میں ایلات، دیمونا اور شمالی تل ابیب سمیت مختلف اہداف پر ملٹی وارہیڈ میزائل اور ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے۔

اسلامی پاسداران انقلاب کے مطابق ان کارروائیوں میں جدید عماد اور قدر میزائل استعمال کیے گئے جبکہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اب تک پاسداران انقلاب کی زیادہ تر جنگی یونٹس اور بسیج فورسز کو مکمل طور پر میدان میں نہیں اتارا گیا، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں بھی شامل کیا جائے گا۔

ادھر  ایرانی فوج نے کہا  ڈونلڈ ٹرمپ آسمان کودیکھو، نیا سرپرائزآنیوالاہے،بہت بڑےنتائج سامنے آئیں گے، ایرانی فوج کے اہلکار  نے کہا صدر ٹرمپ ٹیلیفون اورسوشل میڈیا سے اپنا سرہٹائیں اور اپنی آنکھوں کو آسمان، اسٹاک مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں پر مرکوز کریں، ایران بڑا سرپرائز دینے والا ہے۔

پاسداران انقلاب کےختم الانبیابریگیڈ کے ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کا جملہ طنزا دہرایا کہ ٹرمپ ‘یو آر فائرڈ، تھینک یو فاراٹینشن ٹو دِس میٹر’۔

ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 اسٹریٹجک شرائط پیش کردیں

ایک اہلکار نے نام ظاہر کیے بغیر ایرانی میڈیا کو بتایا کہ علاقائی پارٹیوں اور ثالثوں نے ایران کو تجاویز پیش کی ہیں کہ جنگ روکی جائے۔

اہلکار نے نئے قانونی اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت چھ شرائط بتائیں جن میں سے اولین جنگ دوبارہ نہ شروع ہونے کی یقین دہانی ہے۔

دوسری خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بند کیا جانا ہے، تیسری جارح کو پیچھے دھکیلنا اور ایران کو ہرجانے کی ادائیگی ہے۔

چوتھے تمام علاقائی فرنٹس پر جنگ کو ختم کیا جانا ہے، پانچویں آبنائے ہرمز کیلیے نئے قانونی رجیم پر عمل درآمد کیا جانا ہے اور چھٹی شرط ایران مخالف میڈیا آپریٹیوز کیخلاف قانونی کارروائی اور انہیں ملک بدر کرنا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب سے گفتگو، خطےکی صورتحال پر بات چیت

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ایران کی قومی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کادفاع جاری رکھنےکےعزم کااعادہ کیا، روسی ہم منصب سے گفتگو کے دوران ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کےتوانائی ڈھانچے پر حملےکی دھمکی جنگی جرم اورنسل کشی کے مترادف ہے، ایسی دھمکیوں پرعمل کیاگیا تو ایران کاجواب فوری اورفیصلہ کن ہوگا۔

عباس عراقچی نےآبنائےہرمز سے متعلق ایران پر لگائے جانے والے الزامات مستردکردیے، انہوں  نے واضح کیاکہ آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ دراصل امریکا اور صہیونی حکومت کےایران پرحملوں کانتیجہ ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری امریکا اوراسرائیل کو خلاف ورزیوں اور جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے۔

روسی وزیرخارجہ نےگفتگو کے دوران ایران پر امریکا اور اسرائیل کے غیرقانونی حملوں کی مذمت کی اور کہا  روس بین الاقوامی فورمز میں ہمیشہ بین الاقوامی قانون کےتحفظ اور عالمی تعلقات میں قانون کی حکمرانی کوکمزور ہونےسےبچانےکی کوشش کرتا ہے۔

ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حتمی حکم نیتن یاہو سےگفتگو کےبعد دیا: خبرایجنسی

خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر حملےسے48گھنٹے پہلےنیتن یاہو نے ٹرمپ سےٹیلی فون پربات کی تھی، اسی ہفتےکے اوائل میں ٹرمپ اورنیتن یاہوکو انٹیلی جنس بریفنگز دی گئی تھیں، انہیں بتایاگیا تھاکہ خامنہ ای اور ان کےاہم مشیروں کا اجلاس تہران میں ہونے والا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نےکہاکہ خامنہ ای کو قتل کرنےکا اس سےبہترموقع نہیں مل سکتا،  ایرانی قیادت کوختم کرکےٹرمپ تاریخ رقم کرسکتےہیں، واضح نہیں کہ یہی عنصر امریکی صدر کےفیصلےمیں فیصلہ کن ثابت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اس سےقبل روبیو نےقانون سازوں کوبتایا تھاکہ امریکاکو اس تنازع میں گھسیٹاجاسکتا ہے، ایران میں جنوری کے واقعات کےبعدامریکا اور اسرائیل کی جنگی منصوبہ بندی میں تیزی آئی، جنگی منصوبہ بندی کےدوران نیتن یاہونےحملےکےحق میں لابنگ مہم چلائی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے سوال ہوا کہ کیا امریکا کونیتن یاہونےجنگ میں گھسیٹا؟ جس پر ترجمان وائٹ ہاوس نے جواب دینے سے گریز کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس بات چیت سےپہلےہی ٹرمپ ایران پرحملےکی منظوری دےچکےتھے، ٹرمپ نےنہ وقت کا تعین کیاتھا،نہ ہی یہ طےکیاتھاکہ کن حالات میں حملہ کرنا ہے، امریکی فوج نےکئی ہفتوں تک خطےمیں اپنی موجودگی بڑھائی تھی،حملےکی ایک ممکنہ تاریخ چنددن پہلےکی تھی جوخراب موسم کی وجہ سےمنسوخ کردی گئی۔

Share This Article

تازه ترین