شفقنا صحت: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ بوڑھے افراد جو زیادہ طاقتور فلو کے انجیکشن لگواتے ہیں ان کے الزائمرز بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے تحقیق میں سائنس دانوں کے سامنے یہ بات آئی کہ جن افراد کو ویکسین دی گئی تھی ان میں دماغی بیماری کے امکانات 55 فی صد کم تھے جبکہ وہ افراد جن کو اسٹینڈرڈ کے مطابق ویکسین دی گئی ان میں خطرات 40 فی صد کم تھے۔
65 اور اس سے زیادہ عمر کے تقریباً دو لاکھ افراد پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج اس بات کے شواہد میں مزید اضافہ کرتے ہیں کہ معمول کی ویکسی نیشن عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارے دماغ کی حفاظت کر سکتے ہیں۔