شفقنااردو: امریکی خبر رساں ایجنسی سے وابستہ صحافی فرموش امیری نے کہا کہ ایران امریکا کی آخری لمحےکی ڈیل دو غیر متوقع کرداروں کی شمولیت نے ممکن بنائی، ان میں سے ایک امریکی نائب صدر جےڈی وینس اور دوسرا چین ہے، جے ڈی وینس کو منگل کے روز مذاکراتی عمل میں شامل کیاگیا تھا جبکہ چین نے ایران کواعتماد میں لینےمیں مدد کی۔