شفقنا اردو: دوہفتےکی جنگ بندی اورمذاکرات پرایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا بیان سامنے آگیا، بیان میں کہا گیا کہ دشمن کومجرمانہ جنگ میں ناقابل تردید، تاریخی اورعبرتناک شکست کا سامنا کرناپڑا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران نے امریکاکو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنےپرمجبورکردیا، تجاویزمیں امریکاکی جانب سےعدم جارحیت کی ضمانت دیناشامل ہے، آبنائے ہرمز پر ایران کےکنٹرول کوجاری رکھنےکی تجویزشامل ہے۔