2026 کے 4 بہترین بٹن والے فونز

شفقنا ٹیکنالوجی: آج کے جدید دورمیں جہاں اسمارٹ فون ہر ایک کی ضرورت بن گیا ہے ان سب کے باوجود ایک بڑی آبادی سادہ بٹن والے فون کو پسند کرتی ہے۔

بٹن والے فون جنہیں فیچر فونز بھی کہا جاتا ہے اب بھی ان صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں جو سادگی، لمبی بیٹری اور توجہ ہٹائے بغیر صرف رابطے کوترجیح دیتے ہیں۔

یہ ڈیوائسز بنیادی فنکشنز سے لیس ہونے کے ساتھ جدید اسمارٹ فونز کی پیچیدگی سے بچنے کا ایک بہترین متبادل فراہم کرتی ہیں۔

اگر آپ بھی اسمارٹ فون کے بجائے سادہ بٹن والا فون خریدنے کے خواہش مند ہیں تو یہ مضمون آپ کے لیے ہے۔

نوکیا 110 پاور

نوکیا 110 پاور نامی اس ڈیوائس کی سب سے خاص بات اس کی شاندار بیٹری لائف ہے یہ 15 سے زائد دن تک اسٹینڈ بائی ٹائم فراہم کر سکتی ہے۔

اس میں 1750 ایم اے ایچ بیٹری شامل ہے جو زیادہ تر فیچر فونز سے زیادہ دیر تک چلتی ہے یہ فون ڈیزائن اور پائیداری کے لحاذ سے بے مثال ہے اور روزمرہ استعمال کے لیے بہترین ہے۔

اس میں ایم پی تھری پلیئر، ایف ایم  ریڈیو، اور 32 جی بی تک مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ شامل ہے۔

جہاں تک اس کے ڈسپلے کی بات ہے  وہ 2 انچ  کیو کیو وی جی اے ڈسپلے، آسان استعمال کے لیے کی پیڈ، اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ سادہ کیمرہ بھی موجود ہے۔ یہ فون نیلے، سرمئی اور کاسنی رنگوں میں دستیاب ہے۔

ایچ ایم ڈی ٹچ 4 جی

ایچ ایم ڈی ٹچ 4 جی فون  ٹچ اسکرین اور 4 جی اور ایل ٹی ای کنیکٹیویٹی کے ساتھ دستیاب ہے جو اسے فیچر اور اسمارٹ فون کے درمیان ایک ہائبرڈ بناتا ہے۔

اس شاہکار فون میں 3.2 انچ ٹچ اسکرین، ویڈیو کالز اور میسجنگ کے لیے ایپس جیسے ایکسپریس چیٹ، وائی فائی، ہاٹ اسپاٹ جی پی ایس اور 32 جی بی تک اسٹوریج کی سہولت موجود ہے۔

 اس میں 1950 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب جو تقریباً 30 گھنٹے تک چل سکتی ہے جو اسے جدید مگر سادہ ڈیوائس بناتی ہے۔

نوکیا 2660 فلپ 4 جی

نوکیا 2660 فلپ 4 جی روزمرہ استعمال کے لیے ایک بہترین فون ہے اس کی سب سے خاص بات اس کلاسک فلپ فون ڈیزائن ہے اس میں 2.8 انچ اندرونی اسکرین اور 1.77 انچ بیرونی اسکرین ہے جو نوٹیفکیشنز دکھاتی ہے۔

یہ فون خاص طور پر آسان استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں بڑے بٹن اور سادہ نیویگیشن شامل ہیں۔ اس میں ایک ایمرجنسی بٹن بھی ہے جو 5 لوگوں سے فوری رابطہ کر سکتا ہے جو اسے بزرگ افراد کے لیے ایک بہترین فون بناتے ہیں۔

اس کے دیگر فیچرز میں 1450 ایم اے ایچ بیٹری، وولیٹ 4 جی، ایف ایم ریڈیو اور 0.3 میگا پکسل کیمرہ بھی شامل ہے۔

ایچ ایم ڈی 102

 ایچ ایم ڈی 102 ایک سادہ مگر کم قیمت فون ہے جو بنیادی رابطے اور پیغامات کے لیے بہترین ہے اس میں 1000 ایم ای ایچ بیٹری ہے جو کئی دن تک کار آمد رہتی ہے اور فون کو چارج رکھتی ہے۔

 فون میں 1.8 انچ کلر ڈسپلے، فزیکل کی پیڈ، ایف ایم ریڈیو، ایم پی تھری پلیئر اور ٹارچ لائٹ شامل ہیں اس میں مختلف زبانوں کی سپورٹ بھی موجود ہے ان ہی خصوصیات کے پیش نظر یہ ہر عمر کے صارفین کے لیے موزوں ہے۔

Share This Article