شفقنا اردو: امریکا ایران جنگ بند کرانے کے لیے کردار ادا کرنے اور ایران کی حمایت پر ایرانی گلوکار نے گیت گا کر پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔
محبت اور عقیدت کے ایک خوبصورت اظہار کے طور پر ایک ایرانی گلوکار نے “پاکستان تشکر” کے نام سے ایک گیت جاری کیا ہے، جو پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
گیت میں امریکا ایران مذاکرات پر ایرانی گلوکار نے پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے اور اس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ذکر بھی شامل ہے۔ گیت ایرانی ٹی وی پر نشر کیا گیا جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔
"آپ کی قیادت کو سلام۔۔۔"
ایرانی گلوکار کا پاکستان سے اظہار تشکر
گیت میں وزیراعظم اور فیلڈمارشل کا ذکر pic.twitter.com/JdpVoOD7Dr— Geo News Urdu (@geonews_urdu) April 11, 2026